نظم: ایک منظر ایک فسانہ!

مہدی نقوی حجاز — جون 21، 2013 7:19 شام
ایک منظر ایک فسانہ!
شام ہوتی ہے تو رخ کو جانبِ در موڑ کر
ہاتھ میں سگریٹ لے کر، سلسلوں کو جوڑ کر
فکر کو آزاد کر کے یوں تخیل پر کمند
ڈال دیتا ہوں کہ میرے نین ہوجاتے ہیں بند
فکر سے دنیا کی جب آزاد ہو جاتی ہے روح
ڈوبتا، تھمتا نظر آتا ہے گو طوفانِ نوح
پھر ہوا چلتی ہے کم کم، اور اٹھتا ہے دھواں
اور دھویں کے ساتھ عاشق کی صدائے الاماں
پھر بہت ہی دور اک تصویر بنتی ہے وہاں
جس کو چھو سکتا ہے بس اک ٹھیٹ شاعر کا گماں
گٹھنیوں بڑھتا ہوں اس سو جب گماں کے راستے
کھلنے لگتے ہیں خموشاں وادیوں میں مے کدے
کتنے ہی آجاتے ہیں پھر رند اور ساقی وہاں
ہر طرف اک غول ہوتا ہے وہاں دیکھو جہاں
کچھ قریب آتا ہوں جیسے ہی تو رہ جاتا ہوں دنگ
اڑنے لگتے ہیں مرے اوہام کی دنیا سے رنگ
دیکھتا کیا ہوں کہ اس تصویر میں ہو جیسے تو!
نقش بھی ویسا ہی تیکھا، اور وہی ہے رنگ مو
ہاتھ جیسے ہی گلے لگنے کو پھیلاتا ہوں میں
دیکھ کر اطراف کو پھر دنگ رہ جاتا ہوں میں
پھر وہی کرسی، وہی سگریٹ اور تیرا خیال
پھر وہی تیرے نہ ہاتھ آنے کا پس ماندہ ملال
مہدی نقوی حجازؔ
مہدی نقوی حجاز — جون 21، 2013 7:58 شام
انسلاکیہ!
شوکت پرویز — جون 21، 2013 8:06 شام
زبردست مہدی بھائی !
(y)
۔۔۔۔
شاید کچھ ٹائپوز رہ گئے ہیں۔۔۔:)
گٹھنیوں بڑھتا ہوں اس سو جب گماں کے راستے
کھلنے لگتے ہیں خموشاں وادیوں میں مے گدے (مے کدے)
کچھ قریب آتا ہوں جیسے ہی تو رہ جاتا ہوں دنگ
اڑنے لگتے ہیں مری (مرے) اوہام کی دنیا سے رنگ
پھر وہی کرسی، وہی سگریٹ اور تیرا خیال
پھر وہی تیرے نہ ہاتھ آنے کا پس ماندہ مالال (ملال)

:)
محمد اسامہ سَرسَری — جون 21، 2013 8:07 شام
ماشاءاللہ بہت خوب!
مہدی نقوی حجاز — جون 21، 2013 8:10 شام
زبردست مہدی بھائی !
(y)
۔۔۔ ۔
شاید کچھ ٹائپوز رہ گئے ہیں۔۔۔ :)
:)

بہت شکریہ بھائی!
ہاں ٹھیک کہتے ہو۔
بے دھیانی حد سے گذری!
مہدی نقوی حجاز — جون 21، 2013 8:10 شام
ماشاءاللہ بہت خوب!

پسندیدگی باعثِ مسرت ہے!
غدیر زھرا — جون 22، 2013 12:58 صبح
بہت خوب :)
محمد علم اللہ — جون 22، 2013 2:43 صبح
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2013 3:16 صبح

تعریف کا شکریہ!
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2013 3:17 صبح
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

اس نیک تمنا کے لیے شکریہ!
حسان خان — جون 22، 2013 3:26 صبح
بہت خوب مہدی صاحب۔ :)
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2013 3:30 صبح
بہت خوب مہدی صاحب۔ :)

شکریہ میرے بھائی!
محمد خلیل الرحمٰن — جون 22، 2013 5:28 صبح
خوبصورت نظم مہدی بھائی۔ بہت داد قبول فرمائیے۔
زبردست مہدی بھائی !
(y)
۔۔۔ ۔
شاید کچھ ٹائپوز رہ گئے ہیں۔۔۔ :)
:)

جی تدوین کردی ہے۔
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2013 5:44 صبح
خوبصورت نظم مہدی بھائی۔ بہت داد قبول فرمائیے۔

بہت شکریہ محترم!
منیب احمد فاتح — جون 22، 2013 6:44 صبح
پھر وہی کرسی وہی سیگریٹ اور تیرا خیال​
بہت خوب!
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2013 6:46 صبح
پھر وہی کرسی وہی سیگریٹ اور تیرا خیال​
بہت خوب!

بہت شکریہ عزیزم!
فارقلیط رحمانی — جون 22، 2013 8:54 صبح
مہدی بھائی !
السلام علیکم!
نہایت خوبصورت نظم!
شراکت کے لیے شکریہ
عمر سیف — جون 22، 2013 8:57 صبح
بہت خوب ۔۔
ہاتھ جیسے ہی گلے لگنے کو پھیلاتا ہوں میں​
دیکھ کر اطراف کو پھر دنگ رہ جاتا ہوں میں​
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2013 9:08 صبح
مہدی بھائی !
السلام علیکم!
نہایت خوبصورت نظم!
شراکت کے لیے شکریہ

بہت شکریہ۔ آپ سے داد وصول کر کے خوشی ہوئی!
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2013 9:09 صبح
بہت خوب ۔۔
ہاتھ جیسے ہی گلے لگنے کو پھیلاتا ہوں میں​
دیکھ کر اطراف کو پھر دنگ رہ جاتا ہوں میں​

شکریہ بھائی!
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%81%D8%B3%D8%A7%D9%86%DB%81.65093/