نظم: میں جس سے پیار کرتا ہوں (مہدی نقوی حجاز)

مہدی نقوی حجاز — جون 8، 2014 4:34 شام
میں جس سے پیار کرتا ہوں
میں جس سے پیار کرتا ہوں
اسے قسمیں نہیں دیتا
اسے شرطوں کے دروازے،
ہمیشہ بند رہنے والے دروازے تلک
ہرگز نہیں لاتا!
میں جس سے پیار کرتا ہوں
میں اس سے جھوٹ کہتا ہوں
میں اس سے پیار کرتا ہوں
میں اس سے بے تحاشا پیار کرتا ہوں
میں جس سے پیار کرتا ہوں
میں اس سے پیار کرتا ہوں
میں اس کے جاننے پہچانے والوں کو
خاطر میں نہیں لاتا
میں جس سے پیار کرتا ہوں
اسے بےحد ستاتا ہوں
اسے بےحد رلاتا ہوں
میں اس کو نرم کرتا ہوں
یہ میرے پیار کرنے کا طریقہ ہے
میں شاید بےسلیقہ ہوں
مگر پھر بھی
وہ مجھ سے پیار کرتا ہے
میں جس سے پیار کرتا ہوں!
مہدی نقوی حجازؔ
نایاب — جون 8، 2014 6:08 شام
بہت خوب
بہت دعائیں
ویسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت خطرناک ہے یہ پیار تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رانا — جون 8، 2014 6:11 شام
بہت عمدہ۔
مہدی نقوی حجاز — جون 8، 2014 6:34 شام
بہت خوب
بہت دعائیں
ویسے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت خطرناک ہے یہ پیار تو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
:)
بہت آداب جناب!
مہدی نقوی حجاز — جون 8، 2014 6:35 شام
نوازش
ملائکہ — جون 8، 2014 6:46 شام
میں جس سے پیار کرتا ہوں
میں جس سے پیار کرتا ہوں
اسے قسمیں نہیں دیتا
اسے شرطوں کے دروازے،
ہمیشہ بند رہنے والے دروازے تلک
ہرگز نہیں لاتا!
میں جس سے پیار کرتا ہوں
میں اس سے جھوٹ کہتا ہوں
میں اس سے پیار کرتا ہوں
میں اس سے بے تحاشا پیار کرتا ہوں
میں جس سے پیار کرتا ہوں
میں اس سے پیار کرتا ہوں
میں اس کے جاننے پہچانے والوں کو
خاطر میں نہیں لاتا
میں جس سے پیار کرتا ہوں
اسے بےحد ستاتا ہوں
اسے بےحد رلاتا ہوں
میں اس کو نرم کرتا ہوں
یہ میرے پیار کرنے کا طریقہ ہے
میں شاید بےسلیقہ ہوں
مگر پھر بھی
وہ مجھ سے پیار کرتا ہے
میں جس سے پیار کرتا ہوں!
مہدی نقوی حجازؔ
اسوپڈ نظم ہے ۔۔ سوری
مہدی نقوی حجاز — جون 8، 2014 8:07 شام
اسوپڈ نظم ہے ۔۔ سوری
یعنی؟
قیصرانی — جون 8، 2014 8:23 شام
شَرطوں کے دروازے کے شُرطوں کو دروازے؟
اچھی لگی :)
حاتم راجپوت — جون 8، 2014 8:36 شام
بہت خوب مہدی سرکار ۔ ۔ بہت خوب لکھا ۔ ۔
خاص طور پر آخری بند تو دل کو چھو گیا۔۔
یہ میرے پیار کرنے کا طریقہ ہے
میں شاید بےسلیقہ ہوں
مگر پھر بھی
وہ مجھ سے پیار کرتا ہے
میں جس سے پیار کرتا ہوں!

زبردست ۔ ۔ ۔ :):):)
منیب احمد فاتح — جون 9، 2014 12:27 شام
کیا ہی پیار بھرے ہیں آپ مہدی صاحب، بہت خوب!
نور وجدان — جون 9، 2014 12:44 شام
میں جس سے پیار کرتا ہوں
میں اس سے پیار کرتا ہوں
ان دو کا معانی کیا مختلف ہے ؟
مہدی نقوی حجاز — جون 9، 2014 3:34 شام
شَرطوں کے دروازے کے شُرطوں کو دروازے؟
اچھی لگی :)
:)
مہدی نقوی حجاز — جون 9، 2014 3:35 شام
بہت خوب مہدی سرکار ۔ ۔ بہت خوب لکھا ۔ ۔
خاص طور پر آخری بند تو دل کو چھو گیا۔۔
یہ میرے پیار کرنے کا طریقہ ہے
میں شاید بےسلیقہ ہوں
مگر پھر بھی
وہ مجھ سے پیار کرتا ہے
میں جس سے پیار کرتا ہوں!

زبردست ۔ ۔ ۔ :):):)
آداب! :)
مہدی نقوی حجاز — جون 9، 2014 3:35 شام
کیا ہی پیار بھرے ہیں آپ مہدی صاحب، بہت خوب!
بہت شکریہ! :)
مہدی نقوی حجاز — جون 9، 2014 3:35 شام
میں جس سے پیار کرتا ہوں
میں اس سے پیار کرتا ہوں
ان دو کا معانی کیا مختلف ہے ؟
ان دونوں کا مجموعی مفہوم ہے۔ یعنی میں صرف اسی سے پیار کرتا ہوں، اس کے لواحقین سے نہیں!
محمود احمد غزنوی — جون 9، 2014 3:42 شام
بہت خوب۔۔۔گویا کہ حاصلِ کلام یہ ہوا کہ :
میں جس سے پیار کرتا ہوں
اسے ہی مار دیتا ہوں۔۔
سید ذیشان — جون 9، 2014 3:44 شام
خوب است!
مہدی نقوی حجاز — جون 9، 2014 4:20 شام
بہت خوب۔۔۔ گویا کہ حاصلِ کلام یہ ہوا کہ :
میں جس سے پیار کرتا ہوں
اسے ہی مار دیتا ہوں۔۔
مغل بچوں کی یہی تو بات ہے جناب! :) وہ کیا کہتے ہیں، جس پہ مرتے ہیں اسی کو مار رکھتے ہیں! :)
مہدی نقوی حجاز — جون 9، 2014 4:20 شام
نوازش!
حاتم راجپوت — جون 9، 2014 8:41 شام
مغل بچوں کی یہی تو بات ہے جناب! :) وہ کیا کہتے ہیں، جس پہ مرتے ہیں اسی کو مار رکھتے ہیں! :)
آہا ۔ ۔ غالب :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B8%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D8%B3-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%81%D8%AF%DB%8C-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%B2.75057/