محمداحمد — جنوری 8، 2014 1:20 شام
منظر سے پس منظر تک (نظم)
کھڑکی پر مہتاب ٹکا تھا
رات سنہری تھی
اور دیوار پہ ساعت گنتی
سَوئی سَوئی گھڑی کی سُوئی
چلتے چلتے سمت گنوا کر غلطاں پیچاں تھی
میں بھی خود سے آنکھ چُرا کر
اپنے حال سے ہاتھ چھڑا کر
برسوں کو فرسنگ بنا کر
جانے کتنی دور چلا تھا
جانے کس کو ڈھونڈ رہا تھا
دھندلے دھندلے چہرے کیسے رنگ رنگیلے تھے
پیلے پیلے پھول تھے، آنچل نیلے نیلے تھے
کیا چمکیلی آنکھیں ، کیسے خواب سجیلے تھے
لیکن آنکھیں نم تھیں، منظر سِیلے سیلے تھے
اک چہرہ تھا روشن جیسے چاند گھٹاؤں میں
اک مسکان تھی جیسے بکھریں رنگ فضاؤں میں
منظر منظر تکتا جاتا ، چلتا جاتا میں
اِ س منظر سے اُس منظر تک بڑھتا جاتا میں
اک تصویر کو رُک کر دیکھا ، رُک نہیں پایا میں
اِس کھڑکی سے اُس آنگن تک جھُک نہیں پایا میں
جیسے اُس شب چلتے رہنا قسمت ٹھیری تھی
میرے تعاقب میں
یادوں کی پچھل پیری تھی
محمد احمدؔ
فلک شیر — جنوری 8، 2014 1:32 شام
احمد بھائی..................اللہم سلمت یداک
شمشاد — جنوری 8، 2014 1:46 شام
بہت خوب محمد احمد بھائی۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
طارق شاہ — جنوری 8، 2014 2:52 شام
جناب احمد صاحب!بہت خوب اسلوب اور پیرائے میں کہی اس نظم کے لئے بہت سی داد قبول کیجیے
بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں جناب 
محمد اسامہ سَرسَری — جنوری 8، 2014 3:01 شام
خوب صورت نظم۔۔۔۔
ثامر شعور — جنوری 9، 2014 12:31 صبح
بہت خوب احمد بھائی۔ بہت زبردست۔ بہت ساری دعائیں
محمداحمد — جنوری 9، 2014 5:58 صبح
احمد بھائی..................اللہم سلمت یداک
بہت محبت ہے آپ کی فلک شیر بھائی۔۔۔۔!

نیرنگ خیال — جنوری 9، 2014 6:16 صبح
بہت خوبصورت نظم۔۔۔ لطف آگیا۔۔۔۔ بہت ہی اعلیٰ اور
فلک شیر بھائی والی دعا میری طرف سے بھی

محمداحمد — جنوری 9، 2014 6:19 صبح
بہت خوب محمد احمد بھائی۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
بہت شکریہ
شمشاد بھائی ۔۔۔۔!
محمداحمد — جنوری 9، 2014 6:20 صبح
جناب احمد صاحب!بہت خوب اسلوب اور پیرائے میں کہی اس نظم کے لئے بہت سی داد قبول کیجیے
بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں جناب
بہت شکریہ طارق صاحب،
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون و متشکر ہوں۔
فرحت کیانی — جنوری 9، 2014 6:36 صبح
واہ۔ بہت خوب۔ ماشاءاللہ۔

یوں ہی اچھا اچھا لکھتے رہیں۔

محمداحمد — جنوری 9، 2014 6:51 صبح
بہت شکریہ محمد اسامہ سرسری بھائی۔۔۔۔!
خوش رہیے۔
محمداحمد — جنوری 9، 2014 7:45 صبح
بہت خوب احمد بھائی۔ بہت زبردست۔ بہت ساری دعائیں
بہت نوازش ثامر شعور بھائی۔۔۔۔!
دعاؤں کے لئے ممنون ہوں۔
محمداحمد — جنوری 9، 2014 8:06 صبح
بہت خوبصورت نظم۔۔۔ لطف آگیا۔۔۔ ۔ بہت ہی اعلیٰ اور
فلک شیر بھائی والی دعا میری طرف سے بھی
شکریہ شکریہ محترم ۔۔۔۔!
دعا کے لئے بھی بہت شکریہ ۔۔۔!

یوں تو عربی والی دعائیں کم ہی سمجھ آتی ہیں لیکن ہمیں
فلک شیر بھائی پر بھروسہ ہے۔

محمداحمد — جنوری 9، 2014 8:17 صبح
واہ۔ بہت خوب۔ ماشاءاللہ۔

یوں ہی اچھا اچھا لکھتے رہیں۔
بہت شکریہ
فرحت کیانی ۔۔۔!
آپ سمیت اردو محفل کے سب دوستوں کی حوصلہ افزائی میرے لئے مشعلِ راہ کی طرح سے ہے۔ خاص طور پر یہاں موجود اساتذہ محترم اعجاز عبید صاحب اور محترم محمد وارث صاحب کی محبت اور حوصلہ افزائی میرے لئے نعمت سے کم نہیں ہے۔
نیرنگ خیال — جنوری 9، 2014 8:26 صبح
شکریہ شکریہ محترم ۔۔۔ ۔!
دعا کے لئے بھی بہت شکریہ ۔۔۔ !

یوں تو عربی والی دعائیں کم ہی سمجھ آتی ہیں لیکن ہمیں
فلک شیر بھائی پر بھروسہ ہے۔
شکر کیجیے۔۔۔ ہمیں تو
فلک شیر بھائی کی اردو والی دعائیں بھی سمجھ نہیں آتیں۔۔۔۔

نوید رزاق بٹ — جنوری 9، 2014 6:49 شام
ماشاءاللہ، عمدہ تخلیق۔ بہت سی داد قبول فرمائیں

محمداحمد — جنوری 10، 2014 7:39 صبح
ماشاءاللہ، عمدہ تخلیق۔ بہت سی داد قبول فرمائیں
بہت شکریہ نوید رزاق صاحب ۔۔۔۔!
توجہ اور تبصرے کے لئے ممنون ہوں۔
شیزان — جنوری 10، 2014 7:53 صبح
بہت خوب احمد بھائی
ڈھیروں داد قبول فرمایئے
محمداحمد — جنوری 10، 2014 8:00 صبح
بہت خوب احمد بھائی
ڈھیروں داد قبول فرمایئے
شکریہ شیزان بھائی ۔۔۔۔! آپ کی محبت کے لئے ممنون ہوں۔