پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں

محمد وارث — مئی 13، 2017 7:15 صبح
میں آج صبح اپنی بیوی کو لے کر بچوں کے اسکول گیا تھا، راستے میں اُس نے 'آم' دیکھ لیے، بس میری تو شامت ہی آ گئی۔ پہلا سوال تو یہ تھا کہ تم نے اب تک مجھ سے چھپایا کیوں ہوا تھا کہ آم آ گئے ہیں۔ لو بھلا، یہ کوئی میرا دوسرا نکاح تھا جو میں اُس سے چھپا کر رکھتا، اللہ اکبر :)
محمد تابش صدیقی — مئی 13، 2017 7:26 صبح
دفتر کے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں
کردار عارضی ہے :p
لئیق احمد — مئی 13، 2017 7:29 صبح
دفتر کے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں
کردار عارضی ہے :p
شجر پر چڑھ کر اگر ایک سیلفی بنا لیتے تو یادگار ہوتی اور شاید سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو جاتی ;)
محمد تابش صدیقی — مئی 13، 2017 7:34 صبح
شجر پر چڑھ کر اگر ایک سیلفی بنا لیتے تو یادگار ہوتی اور شاید سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو جاتی ;)
میرا تعلق اینٹی سیلفی گروپ سے ہے. :D
فہد اشرف — مئی 13، 2017 7:42 صبح
میرا تعلق اینٹی سیلفی گروپ سے ہے. :D
تو فوٹوگرافر کو ساتھ لے جائیں :LOL:
محمد تابش صدیقی — مئی 13، 2017 8:20 صبح
دفترکے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں
کھاتا تھا میں مزے سے شاخوں پہ بیٹھ کر آم
مالی نے جب سے دیکھا، مفرور ہو گیا ہوں
لئیق احمد — مئی 13، 2017 8:27 صبح
دفترکے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں
کھاتا تھا میں مزے سے شاخوں پہ بیٹھ کر آم
مالی نے جب سے دیکھا، مفرور ہو گیا ہوں
باقی کا قصہ بھی بغیر سینسر بیان کریں :D (شاعری میں)
محمد تابش صدیقی — مئی 13، 2017 8:40 صبح
باقی کا قصہ بھی بغیر سینسر بیان کریں :D (شاعری میں)
آپ کی خواہش پر پہلے جو مصرع ہوا تھا اس کے ساتھ مصرع لگا کر شعر اور قصہ مکمل کرتے ہیں. :D
کالج کے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں
کھاتا تھا میں مزے سے شاخوں پہ بیٹھ کر آم
مالی نے جب سے دیکھا، مفرور ہو گیا ہوں
تب سے ہے ایک حسرت، کوئی مجھے کھلا دے
آموں کا منتظر ہوں، امچور ہو گیا ہوں
سیدہ شگفتہ — مئی 13، 2017 8:53 صبح
اکمل زیدی کے عشق کے نام :D:LOL:
آموں کی خوشبؤوں نے گمراہ کر دیا ہے
پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں
چونسی ہو یا ہو چونسہ،خوشبو تو ایک سی ہے
چونسے کی الفتوں میں مشہور ہوگیا ہوں
بازار میں سنا ہے پھیلی ہیں ان کی باتیں
بس نام سن کے ہی میں مسرور ہوگیا ہوں
انور رٹول بھی ہے چونسہ بھی مل گیا ہے
دونوں ملے خزانے، مغرور ہو گیا ہوں
واہ
واہ
واہ
سیدہ شگفتہ — مئی 13، 2017 8:54 صبح
آموں کا منتظر ہوں، امچور ہو گیا ہوں
ہاہاہا
:rollingonthefloor:
سیدہ شگفتہ — مئی 13، 2017 9:08 صبح
میں آج صبح اپنی بیوی کو لے کر بچوں کے اسکول گیا تھا، راستے میں اُس نے 'آم' دیکھ لیے، بس میری تو شامت ہی آ گئی۔ پہلا سوال تو یہ تھا کہ تم نے اب تک مجھ سے چھپایا کیوں ہوا تھا کہ آم آ گئے ہیں۔ لو بھلا، یہ کوئی میرا دوسرا نکاح تھا جو میں اُس سے چھپا کر رکھتا، اللہ اکبر :)
کنجوسی کریں گے تو شامت تو آنی ہی ہے وارث بھائی :happy:
سیدہ شگفتہ — مئی 13، 2017 9:11 صبح
دفتر کے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں
کردار عارضی ہے :p
ہاہاہا
اتنی طویل ریاضت :happy::happy:
محمد وارث — مئی 13، 2017 9:11 صبح
کنجوسی کریں گے تو شامت تو آنی ہی ہے وارث بھائی :happy:
کنجوسی کیا، اُسے لاکھ سمجھایا کہ ابھی اچھی کوالٹی کے کھانے والے نہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔افسوس
بُھولا جو آم لانا، بیوی نے کھولا تھانہ
مر مٹ گیا ہوں لو جی مغفور ہو گیا ہوں
سیدہ شگفتہ — مئی 13، 2017 9:13 صبح
میرا تعلق اینٹی سیلفی گروپ سے ہے. :D
خوشی ہوئی اس بات سے :thumbsup2:
سیدہ شگفتہ — مئی 13، 2017 9:14 صبح
آپ کی خواہش پر پہلے جو مصرع ہوا تھا اس کے ساتھ مصرع لگا کر شعر اور قصہ مکمل کرتے ہیں. :D
دفتر کے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں
کھاتا تھا میں مزے سے شاخوں پہ بیٹھ کر آم
مالی نے جب سے دیکھا، مفرور ہو گیا ہوں
تب سے ہے ایک حسرت، کوئی مجھے کھلا دے
آموں کا منتظر ہوں، امچور ہو گیا ہوں
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
محمد تابش صدیقی — مئی 13، 2017 9:16 صبح
دفتر کے راستے میں اک آم کا شجر ہے
چڑھ چڑھ کے اس پہ اب تو لنگور ہو گیا ہوں
کھاتا تھا میں مزے سے شاخوں پہ بیٹھ کر آم
مالی نے جب سے دیکھا، مفرور ہو گیا ہوں
تب سے ہے ایک حسرت، کوئی مجھے کھلا دے
آموں کا منتظر ہوں، امچور ہو گیا ہوں
ابھی احساس ہوا کہ دفتر کی عمر تک پہنچتے پہنچتے انسان تھوڑا میچور ہو جاتا ہے. لہذا اسے کالج سے بدل دیتا ہوں. :D
محمد وارث — مئی 13، 2017 9:18 صبح
ابھی احساس ہوا کہ دفتر کی عمر تک پہنچتے پہنچتے انسان تھوڑا میچور ہو جاتا ہے. لہذا اسے کالج سے بدل دیتا ہوں. :D
یہ تو اب آپ زیدی صاحب کا دل رکھنے کے لیے ایسا کہہ رہے ہیں :)
لئیق احمد — مئی 13، 2017 9:19 صبح
ابھی احساس ہوا کہ دفتر کی عمر تک پہنچتے پہنچتے انسان تھوڑا میچور ہو جاتا ہے. لہذا اسے کالج سے بدل دیتا ہوں. :D
عشق کسی بھی عمر میں ہو، لڑکوں والے کام کرا ہی لیتا ہے۔ اب آپ کا جو راز تاریخ کا حصہ بن گیا ہے اسے ایسے ہی رہنے دیں۔ :D:p:LOL:
سیدہ شگفتہ — مئی 13، 2017 9:23 صبح
کنجوسی کیا، اُسے لاکھ سمجھایا کہ ابھی اچھی کوالٹی کے کھانے والے نہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔افسوس
بُھولا جو آم لانا، بیوی نے کھولا تھانہ
مر مٹ گیا ہوں لو جی مغفور ہو گیا ہوں
:happy:
کیا کیا نہ کرشمےسب آموں نے ہیں دکھائے
ناری نے کی لڑائی، والنور ہو گیا ہوں
محمد وارث — مئی 13، 2017 9:34 صبح
:happy:
کیا کیا نہ کرشمےسب آموں نے ہیں دکھائے
ناری نے کی لڑائی، والنور ہو گیا ہوں
دنیا کی 'نار' سے جی، اللہ ہمیں بچائے
حوروں کے ساتھ تھا میں، اب دُور ہو گیا ہوں :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%A2%D9%BE-%D8%B3%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AC%D8%A8%D9%88%D8%B1-%DB%81%D9%88%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA.96390/page-2