پیروڈی: بےدردی٭ تابش

محمد تابش صدیقی — جنوری 26، 2019 5:08 صبح
بہت خوبصورت پیروڈی لاجواب بھائی نظم کے عنوان کی بھی پیروڈی دیکھ کے مشتاق احمد کی یاد آگئی
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
بہت شکریہ احسان بھائی
عبداللہ جان — جنوری 26، 2019 10:57 صبح
لاجواب، پر مزاح
محمد تابش صدیقی — جنوری 31، 2019 9:34 صبح
توجہ سرکار۔ :)
نیرنگ خیال — جنوری 31، 2019 9:37 صبح
سن کے چڑیا کی کاہلی کو
بجلی کوئی پاس ہی سے بولی
"حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے"
آتی ہوں گرچہ میں ذرا سی
کیا بات ہے۔۔۔ کیا لاجواب پیروڈی کی ہے تابش بھائی۔۔ اعلیٰ
یاسر شاہ — مارچ 4، 2019 5:02 شام
بےدردی
(علامہ اقبالؒ سے معذرت)
٭
تاروں پر واپڈا کی تنہا
چڑیا تھی کوئی نکمی بیٹھی
کہتی تھی کہ صبح سر پہ آئی
سپنے تکنے میں شب گزاری
اُٹھوں کس طرح آشیاں سے
سستی سی چھا گئی ہے ایسی
سن کے چڑیا کی کاہلی کو
بجلی کوئی پاس ہی سے بولی
"حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے"
آتی ہوں گرچہ میں ذرا سی
کیا غم ہے جو چھا گئی ہے سستی
میں تار میں زندگی بھروں گی
اللہ نے رکھی ہے مجھ میں طاقت
دو لمحوں میں بھسم کروں گی
"ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسرں کے"

٭٭٭
محمد تابش صدیقی

وجہِ گستاخی
IMG20190111082447.jpg

لاجواب پیروڈی -ماشاء اللہ
بس اس مصرع کو بدل دیں "سن کے چڑیا کی کاہلی کو"
سن کے =دیکھی
کو =تو
حاجی حنیف — مارچ 6، 2019 4:31 شام
بےدردی
(علامہ اقبالؒ سے معذرت)
٭
تاروں پر واپڈا کی تنہا
چڑیا تھی کوئی نکمی بیٹھی

اُٹھوں کس طرح آشیاں سے
سستی سی چھا گئی ہے ایسی

٭٭٭
محمد تابش صدیقی

کیا چڑیا نے تاروں پر ہی آشیاں بنایا ہوا تھا
محمد تابش صدیقی — مارچ 6، 2019 4:45 شام
کیا چڑیا نے تاروں پر ہی آشیاں بنایا ہوا تھا
جی ساتھ ہی ہے۔ ٹرانسفارمر میں۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%BE%DB%8C%D8%B1%D9%88%DA%88%DB%8C-%D8%A8%DB%92%D8%AF%D8%B1%D8%AF%DB%8C%D9%AD-%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%B4.105012/page-2