چند شعر آپ کی بصارتوں کی نذ ر

شمشاد — دسمبر 5، 2007 10:27 صبح
لیجیئے ہم ابھی سے انتظار میں بیٹھ گئے ہیں۔
جیہ — دسمبر 5، 2007 10:31 صبح
شمشاد بھائی دوران انتظار میں آپ کے کیا شغل ہوتے ہیں؟
چائے؟ سگریٹ یا مونچھوں کو تاؤ دینا؟ :)
مغزل — دسمبر 6، 2007 9:44 صبح
ًمغل صاحب بہت شکریہ! آپ کی شاعری متاثر کن ہے - مزید کلام سے نوازتے رہیے-

جناب میں چند مزید شعر کے عنوان سے اپنا کلام ارسال کرچکا ہوں۔۔۔
آپ کی شاعری کے گوشے میں۔۔۔ آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔۔۔
م۔م۔مغل
مغزل — دسمبر 6، 2007 9:45 صبح
لیجیئے ہم ابھی سے انتظار میں بیٹھ گئے ہیں۔

انتظار ختم ۔۔ اب آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔۔ آپ کی شاعری کے گوشے میں ۔۔۔
آراء کا منتظر
م۔م۔مغل
مغزل — دسمبر 6، 2007 9:47 صبح

جیہ صاحبہ۔۔۔
انتظار ختم ۔۔ اب آپ ملاحظہ کرسکتی ہیں۔۔ آپ کی شاعری کے گوشے میں ۔۔۔میرے مزید کچھ اشعار۔۔۔۔۔۔۔
آراء کا منتظر
م۔م۔مغل
شمشاد — دسمبر 6، 2007 10:16 صبح
شمشاد بھائی دوران انتظار میں آپ کے کیا شغل ہوتے ہیں؟
چائے؟ سگریٹ یا مونچھوں کو تاؤ دینا؟ :)

چائے اور پھر چائے اور پھر چائے، بھلا اس سے اچھا کیا شغل ہو سکتا ہے۔
ویسے آپ کا کیا شغل ہوتا ہے؟ مونچھیں تو ہوں گی نہیں تو چٹیا کی شامت آتی ہو گی اور چائے اور سگریٹ سے تو تمہیں کوئی دلچسپی نہیں۔
arshadmm — دسمبر 6، 2007 11:37 صبح
ویسے آج کل تو چٹیا بھی قصہ پارینہ بنتی جا رہی ہے
محمد وارث — دسمبر 6، 2007 11:40 صبح
ارے واہ، یہاں تو مغل صاحب کے دھاگے میں مقفٰی گفتگو ہو رہی ہے۔
سگریٹ کے شغل کی بات ہو رہی ہے تو بھلا میں کیوں نہ آتا ادھر۔
مغزل — دسمبر 6، 2007 12:06 شام
ارے واہ، یہاں تو مغل صاحب کے دھاگے میں مقفٰی گفتگو ہو رہی ہے۔
سگریٹ کے شغل کی بات ہو رہی ہے تو بھلا میں کیوں نہ آتا ادھر۔

میں نے بھی سگریٹ‌جلا لی ہے۔۔ مزیداشعار روانہ کر چکا ہوں ۔۔۔ آراء کا منتطر ہوں۔۔۔
جیہ — دسمبر 6، 2007 12:43 شام

جیہ صاحبہ۔۔۔
انتظار ختم ۔۔ اب آپ ملاحظہ کرسکتی ہیں۔۔ آپ کی شاعری کے گوشے میں ۔۔۔میرے مزید کچھ اشعار۔۔۔۔۔۔۔
آراء کا منتظر
م۔م۔مغل

معذرت کہ دیر سے جواب دے رہی ہوں، آپ کی غزل دیکھ بھی لی اور رائے بھی دے دی۔ خوب غزل ہے
چائے اور پھر چائے اور پھر چائے، بھلا اس سے اچھا کیا شغل ہو سکتا ہے۔
ویسے آپ کا کیا شغل ہوتا ہے؟ مونچھیں تو ہوں گی نہیں تو چٹیا کی شامت آتی ہو گی اور چائے اور سگریٹ سے تو تمہیں کوئی دلچسپی نہیں۔

شمشاد بھائی مجھے پتہ ہے کہ آپ چائے کے کتنے شوقین ہیں مگر اگر انتظار سڑک پر کرنا ہو، تو پھر؟
میں تو انتظار کے وقت موبائل سے کھیلتی ہوں
ویسے آج کل تو چٹیا بھی قصہ پارینہ بنتی جا رہی ہے

الحمد للہ میری چٹیا سلامت ہے۔ امن ایمان نے کوشش کی تھی میری چٹیا کاٹنے کی مگر شمشاد بھائی کے برقت مداخلت سے بچ گئی تھی۔ :) یاد ہے نا شمشاد بھائی؟
مغزل — دسمبر 6، 2007 12:54 شام
بہت شکریہ جیہ صاحبہ میں جواب دے چکا ہوں۔۔۔
شمشاد — دسمبر 6، 2007 2:08 شام
مجھے سڑک پر انتظار کی زحمت کبھی نہیں اٹھانی پڑی۔ ہم پہلے ہی جگہ مقرر کر لیتے تھے اور مقررہ جگہ پر ہی انتظار کرتے تھے۔
شمشاد — دسمبر 6، 2007 2:49 شام
الحمد للہ میری چٹیا سلامت ہے۔ امن ایمان نے کوشش کی تھی میری چٹیا کاٹنے کی مگر شمشاد بھائی کے برقت مداخلت سے بچ گئی تھی۔ :) یاد ہے نا شمشاد بھائی؟

بالکل یاد ہے۔ اور سنا ہے اب اس کی بھی چٹیا چند ہی دنوں میں قابو میں آنے والی ہے۔
محمد وارث — دسمبر 6، 2007 2:55 شام
میں نے بھی سگریٹ‌جلا لی ہے۔۔ مزیداشعار روانہ کر چکا ہوں ۔۔۔ آراء کا منتطر ہوں۔۔۔

یہ سگریٹ جلانا آپ کو میری بات سے یاد آیا یا بغیر پوچھے ہی نیکی کر گزرتے ہیں۔;)
شمشاد — دسمبر 6، 2007 3:12 شام
یہاں سگریٹ نوشی کی ترغیب کیونکر دی جا رہی ہے؟
محمد وارث — دسمبر 6، 2007 3:22 شام
یہاں سگریٹ نوشی کی ترغیب کیونکر دی جا رہی ہے؟

میں معذرت خواہ ہوں شمشاد صاحب اگر میری کسی بات سے آپ کو یہ لگا ہے کہ میں کسی کو سگریٹ نوشی کی ترغیب دے رہا ہوں۔ ویسے یہ بات شروع بھی میں نے نہیں کی تھی بلکہ بات سے بات ہی نکلتی گئی جیسے کہ اور بہت سی نکلتی ہیں۔
بہرحال اگر آپ کو لگا ہے کہ میری کوئی پوسٹ 'قابل اعتراض' ہے تو آپ اسے حذف کر دیں۔ شکریہ۔
مغزل — دسمبر 12، 2007 8:19 صبح
یہ سگریٹ جلانا آپ کو میری بات سے یاد آیا یا بغیر پوچھے ہی نیکی کر گزرتے ہیں۔;)

نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔۔ میں نے یہ بات ازراہِ تفنن کہی تھی۔۔
مغزل — مئی 16، 2012 6:20 صبح
ہمیں خبر ہوئی کہ کچھ دوست یہ لڑی کھنگال رہے ہیں سوچا ہم بھی دیکھ لیں کہ ایسا کیا ہےا س لڑی میں ۔۔۔ جہاں تک میرا حافظہ کام کرتا ہے یہ دھاگہ اور مراسلہ محفل میں میرا پہلا مراسلہ اور پہلا دھاگہ تھا۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%86%D9%86%D8%AF-%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%B5%D8%A7%D8%B1%D8%AA%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%B0-%D8%B1.9776/page-2