کس کس کی زد پہ ہوں مجھے معلوم تو ہوا

یاسر شاہ — اکتوبر 6، 2019 6:57 شام
ظہیر بھائی بہت خوب پوری غزل پسند آئی -یہ شعر بطور خاص :
کھوئے ہوئے کھلونے کی انتھک تلاش میں
دنیا سے آشنا کوئی معصوم تو ہوا
بکھرا ہوا تھا میرا فسانہ مری طرح
اشعار کے بہانے سے منظوم تو ہوا
<منظوم> سے بڑی خوبی سے دو مرادیں لی ہیں -واہ لطف آگیا -
بس مقطع کے متعلق ایک بات کہوں گا کہ خیال کی روشنی سے خامے کا زندہ ہونا کچھ بعید از قیاس سا لگا -:)
فرحان محمد خان — اکتوبر 6، 2019 9:00 شام
عمدہ غزل ❤
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 7، 2019 1:35 صبح
ظہیر بھائی بہت خوب پوری غزل پسند آئی -یہ شعر بطور خاص :
کھوئے ہوئے کھلونے کی انتھک تلاش میں
دنیا سے آشنا کوئی معصوم تو ہوا
بکھرا ہوا تھا میرا فسانہ مری طرح
اشعار کے بہانے سے منظوم تو ہوا
<منظوم> سے بڑی خوبی سے دو مرادیں لی ہیں -واہ لطف آگیا -
بس مقطع کے متعلق ایک بات کہوں گا کہ خیال کی روشنی سے خامے کا زندہ ہونا کچھ بعید از قیاس سا لگا -:)
نوازش! بہت شکریہ ۔ پذیرائی کے لئے ممنون ہوں ۔
شاہ صاحب ، مقطع کچھ مبہم ضرور ہے اور لفظی رعایات موجود نہیں لیکن معنوی رعایات موجود ہیں ۔ قلم مرحوم کے زندہ ہونے کا مطلب اس کے سوا اور کچھ ہو ہی نہیں سکتا کہ قلم پھر سے لکھنا شروع کردے ۔ لکھنے کے لئے روشنی ضروری ہے کہ اندھیرے میں نہیں لکھا جاسکتا ۔ خیال قلم کے لئے روشنائی اور روشنی دونوں کا کام کرتا ہے کہ بغیر خیال کے سخن لکھنا محال ہے ۔ ویسے آپ پہلے مصرع کو یوں پڑھیں تو شاید ابہام کچھ دور ہوجائے : پھر سے ترے خیال کی کچھ روشنی ملی ۔ زندہ ذرا سا خامہء مرحوم تو ہوا
یعنی ترے خیال کے بغیر ہم اندھیرے میں ہیں اور کچھ نہیں لکھ سکتے ۔
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 7، 2019 1:35 صبح
بہت بہت شکریہ فرحان بھائی ! اللہ اکریم آپ کو خوش رکھے۔
محمد شکیل خورشید — اکتوبر 30، 2019 5:58 صبح
نہایت عمدہ خیال اور اتنی ہی عمدہ پیشکش، زبردست

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%B2%D8%AF-%D9%BE%DB%81-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D9%85%D8%B9%D9%84%D9%88%D9%85-%D8%AA%D9%88-%DB%81%D9%88%D8%A7.108665/page-2