بہت خوب ظہیرؔ بھائی ۔۔۔ ماشاءاللہ حسبِ معمول بہترین کلام ہے۔
مجھے دوسرے شعر میں اپنی کم علمی کی بنا پر کچھ تردد ہے۔
کسی کے نام کا دیا جلانا تو بطور محاورہ اکثر پڑھنے سننے میں آتا ہے، کسی کے نام کی مشعل جلانا، یہ کچھ نامانوس لگ رہا ہے۔ کیا یہ بھی مروج محاورہ ہے؟
دعاگو،
راحلؔ
بہت نوازش ! بہت شکریہ راحل بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے!
کسی کے نام کا دیا جلانا یا کسی کے نام کی شمع جلانا کوئی محاورہ نہیں ہے ۔ "کسی کے نام کی"
یا "کسی کے نام پر" کوئی چیزکرنا (کوئی کام کرنا وغیرہ ) کوئی محاورہ نہیں بلکہ یہ اردو زبان کا ایک عام اسلوب ہے اور تحریر و تقریر میں عام مستعمل ہے ۔ نثر و نظم میں عام ملتا ہے ۔ اس اسلوب کو آپ کسی بھی مناسب موقع پر استعمال کرسکتے ہیں ۔ مثلاً میں اُن کے نام کی ایک نظم لکھوں گا ، وہ پاکستان کے نام پر ایک جلسہ منعقد کریں گے ۔ حکومت شہداء کے نام کی ایک یادگار بنائے گی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔