عمار ابن ضیا — مئی 5، 2008 12:24 شام
گذشتہ روز پرانے کاغذات کو الٹ پلٹ کرتے ہوئے ایک ورق میرے سامنے آیا جس پر 5 دسمبر 2007ء کی تاریخ درج تھی اور چار اشعار لکھے تھے۔ ملاحظہ ہوں:
جو کچھ ہو اپنے عشق کا انجام، ٹھیک ہے
گر ساتھ میں ہو تم تو ہر اک کام ٹھیک ہے
اک گھونٹ ہو دوا کا کہ ہو جام زہر کا
آجائے گر مریض کو آرام ٹھیک ہے
شہرت کی انتہائی بلندی پہ آگیا
عمار تیرے شہر میں بدنام ٹھیک ہے
عمار یہ غزل ہے کہ تک بندیاں فقط؟
آغاز جس کا ٹھیک نہ انجام ٹھیک ہے
خاور بلال — مئی 5، 2008 1:28 شام
اگر یہ بھابھی کے بارے میں ہے تو ٹھیک ہے
فرخ منظور — مئی 5، 2008 2:55 شام
اچھے اشعار ہیں - اور فاتح صاحب نے بھی سراہا تو اسکا مطلب واقعی بہت اچھے ہیں -

محمد وارث — مئی 5، 2008 3:21 شام
بہت اچھے اشعار ہیں عمار، بہت خوب۔اب اگر مقطے کو سراہوں گا تو آپ سمجھیں گے کہ میں سچ سمجھ رہا ہوں
لیکن واقعی بہت برجستہ اور اچھا شعر ہے۔ بہت خوب۔ 
الف عین — مئی 5، 2008 7:02 شام
اچھی غزل ہے عمار۔۔ مکمل وزن میں بھی اور معانی کے حساب سے بھی۔
نبیل — مئی 5، 2008 7:16 شام
لیکن سمجھ نہیں آئی کہ آخر 5 دسمبر 2007 والے عشق کا انجام ہوا کیا تھا ؟

حجاب — مئی 5، 2008 7:24 شام
بہت خوب راہبر ، زہر سے واقعی آرام آجاتا ہے

یونس رضا — مئی 5، 2008 7:41 شام
محمدارشد — مئی 5، 2008 11:06 شام
سب کہ رھے ہیں اچھی غزل تو اچھی ھے جناب۔۔۔۔
زینب — مئی 6، 2008 4:31 صبح
لیکن سمجھ نہیں آئی کہ آخر 5 دسمبر 2007 والے عشق کا انجام ہوا کیا تھا ؟
نبیل بھائی اس کے بلاگ کا دورہ کریںکسی دن ساری کہاںٰ وہاں ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔

عمار ابن ضیا — مئی 6، 2008 7:28 صبح
اگر یہ بھابھی کے بارے میں ہے تو ٹھیک ہے
ارے آپ نے قطر سے میری غزل پر تبصرہ کیا؟ ماشاء اللہ جی۔۔۔ ویسے اس میں "ان" کے لیے کیا بات ہے؟
اچھے اشعار ہیں - اور فاتح صاحب نے بھی سراہا تو اسکا مطلب واقعی بہت اچھے ہیں -
شکریہ فرخ بھائی۔
بہت اچھے اشعار ہیں عمار، بہت خوب۔اب اگر مقطے کو سراہوں گا تو آپ سمجھیں گے کہ میں سچ سمجھ رہا ہوں
لیکن واقعی بہت برجستہ اور اچھا شعر ہے۔ بہت خوب۔
ہاہاہا۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔
اچھی غزل ہے عمار۔۔ مکمل وزن میں بھی اور معانی کے حساب سے بھی۔
جی شکریہ۔۔۔ آپ کی، وارث بھائی اور فاتح بھائی کی رائے کا انتظار شدت سے رہتا ہے۔
لیکن سمجھ نہیں آئی کہ آخر 5 دسمبر 2007 والے عشق کا انجام ہوا کیا تھا ؟

نبیل بھائی۔۔۔۔۔۔

بہت خوب راہبر ، زہر سے واقعی آرام آجاتا ہے
آپ نے تجربہ کرکے دیکھا ہے؟ :lll:
ابھی آپ نے دیکھی ہی کہاں ہے ان کی برجستگی۔۔۔ ان کے پیغامات تو پڑھیں ذرا۔۔۔
سب کہ رھے ہیں اچھی غزل تو اچھی ھے جناب۔۔۔۔
اچھا مطلب آپ سب کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔

نبیل بھائی اس کے بلاگ کا دورہ کریںکسی دن ساری کہاںٰ وہاں ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔
تم چپ !!!

زینب — مئی 8، 2008 10:16 شام
ہاہاہا میرے بولنے سے اتنا ڈرتے ہو کیا
عمار ابن ضیا — مئی 9، 2008 7:27 صبح

کیا کہوں اب۔۔۔۔!!!
زینب — مئی 9، 2008 9:44 صبح
ہی ہی ہی "ہاں"کہو نا پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔
عمار ابن ضیا — مئی 9، 2008 10:31 صبح
چلو، تم نے کہہ دیا نا، کافی ہے۔
زینب — مئی 9، 2008 12:49 شام
میرے کہنے سے کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔تمہاری سٹیٹمنٹ چاہیے
عمار ابن ضیا — مئی 9، 2008 12:58 شام
میرے کہنے سے کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔تمہاری سٹیٹمنٹ چاہیے
میں نے اسٹیٹمنٹ دی تو ہے، جیسا تم کہو، ٹھیک ہے۔ اوکے؟ بھلے سی اپنی طرف سے باتیں کرکے میرا نام لگادو۔ خوش اب؟

زینب — مئی 9، 2008 12:59 شام
برے پھنسو گے سوچ لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تم کھلی چھٹی دے رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمار ابن ضیا — مئی 9، 2008 1:06 شام
بھروسہ ہے نا، جبھی تو کھلی چھٹی دے رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ مجھے اس کا نقصان نہیں ہوگا۔

زینب — مئی 9، 2008 1:16 شام
ہاہاہا اتنا اعتبار ہے مجھ پے کیا