شاید دونوں ہی باتیں ہیں ۔ کلام کا اثر ہونے کے لیے دل کا گداز ہونا بھی ضروری ہے ۔ تبھی پھول کی پتی سے ہیرے کا جگر کٹتا ہے۔
پذیرائی کے لیے بہت شکریہ! بہت ممنون ہوں ۔
شاید دونوں ہی باتیں ہیں ۔ کلام کا اثر ہونے کے لیے دل کا گداز ہونا بھی ضروری ہے ۔ تبھی پھول کی پتی سے ہیرے کا جگر کٹتا ہے۔
بہت شکریہ ، نوازش! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے!
فہد اشرف ، اس کے علاوہ بھی میرے کئی اشعار جون ایلیا نے کہے ہیں ۔ میری ایک دو غزلیں فراز نے بھی کہی ہیں ۔ بس اب دو چار اشعار علامہ اقبال بھی کہہ دیں تو مجھے اطمینان ہوجائے گا کہ عمر بھر کی کمائی ر ائیگاں نہیں گئی۔لوگوں کے کام آگئی ۔
بہت شکریہ ، نوازش! داد و تحسین کے لیے بہت ممنون ہوں ۔
یعنی آپ کا طریقہ واردات بھی اصلاح سخن والوں کا سا تھا۔
بہت شکریہ، بہت نوازش، خواہرم !
بس فرق یہ تھا کہ میں کلام پوسٹ کرکے بھول جایا کرتا تھا کہ کس نے کیا تبصرہ کیا ہے ۔ اب لوگ گڑے مردے کھود نکالتے ہیں تو دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔
کس قدر گہرا مشاہدہ ہے، ما شاء اللہ۔
سر سبحان اللہ! کیا روانی ہے ۔اسے کہتے ہیں استادوں کی لکھی ہوئی نظم۔
آمین، جزاک اللہ و ایاکَ
اچھی شاعری دراصل عوام کی ملکیت بن جاتی ہے۔ اب وہ جو چاہیں اُس کے ساتھ سلوک کریں۔ اگر اچھے شاعر کو معقول تعداد میں با ذوق مداح مل جائیں تو یہی اُس کے لئے بڑی بات ہے۔
اگر آپ بے مزہ بھی ہوتے، تب بھی انہیں کوئی فرق نہیں پڑنا تھا۔
ظہیر بھائی ، بہت اچھی نظم ہے . کیا کہنے !
بہت ہی اچھا،، 😘
ماشاء اللہ! تبارک اللہ !
دل کی بات کہہ ڈالی آپ نے۔۔واقعی یہ بڑے نصیب کی بات ہے کہ باذوق لوگ سراہیں اور شاعری عوام میں مقبولیت کی سند حاصل کر جائے۔۔
بہت شکریہ ، نوازش! بہت ممنون ہوں ۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%AF%D9%88%D8%B4%D9%88%D8%A7%D8%B1%DB%81.94240/page-2