راحیل فاروق — مئی 17، 2016 12:07 شام
ہونے والی ہے بزمِ نو آغاز
بج اٹھے ہیں سبھی سنے ہوئے ساز
عشق اکیسویں صدی میں ہے
وہی راہیں، وہی نشیب و فراز
اس نے پھر سنگِ آستاں بدلا
ہم نے رکھ دی وہی جبینِ نیاز
دور تھا ہر کسی سے ہر کوئی
دی کسی نے قریب سے آواز
بندہ پرور کو یہ نہ تھا معلوم
بندے مانگیں گے بندگی کا جواز
عشق کرتے ہیں لوگ بھی راحیلؔ
ہم روایت شکن، روایت ساز
راحیلؔ فاروق
1 فروری، 2011ء
سید عاطف علی — مئی 17، 2016 12:35 شام
واہ ۔ بہت اچھے ۔بہت لطف آیا راحیل ۔خوش رہیں ۔
محمداحمد — مئی 17، 2016 1:09 شام
عشق اکیسویں صدی میں ہے
وہی راہیں، وہی نشیب و فراز
اس نے پھر سنگِ آستاں بدلا
ہم نے رکھ دی وہی جبینِ نیاز
دور تھا ہر کسی سے ہر کوئی
دی کسی نے قریب سے آواز
بندہ پرور کو یہ نہ تھا معلوم
بندے مانگیں گے بندگی کا جواز
واہ واہ واہ!
بہت خوب بھائی صاحب!
خوبصورت غزل۔
بہت سی داد بھائی کے لئے۔

راحیل فاروق — مئی 17، 2016 3:07 شام
واہ ۔ بہت اچھے ۔بہت لطف آیا راحیل ۔خوش رہیں ۔
واہ واہ واہ!
بہت خوب بھائی صاحب!
خوبصورت غزل۔
بہت سی داد بھائی کے لئے۔
بہت سا شکریہ!

محمد تابش صدیقی — مئی 17، 2016 3:18 شام
واہ واہ راحیل بھائی۔
اس نے پھر سنگِ آستاں بدلا
ہم نے رکھ دی وہی جبینِ نیاز
بندہ پرور کو یہ نہ تھا معلوم
بندے مانگیں گے بندگی کا جواز
ایک دفعہ پھر "ہمیشہ "کی طرح لاجواب
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 17، 2016 5:01 شام
مزے دار۔
مزے دار۔
کاشف اختر — مئی 18، 2016 3:09 صبح
بہت خوب! بہت اعلی راحیل بھائی !
جاسمن — مئی 18، 2016 3:20 صبح
عشق کرتے ہیں لوگ بھی راحیلؔ
ہم روایت شکن، روایت ساز
بہت خوب!
واہ واہ۔نئے خیال۔
دعاؤں بھری داد۔
یاز — مئی 18، 2016 2:53 شام
بہت شاندار غزل ہے راحیل بھائی۔ باکمال!
ظہیراحمدظہیر — مئی 20، 2016 11:16 شام
واہ واہ!! راحیل بھائی بہت خوب!! کیا اچھی غزل ہے !! بہت داد آپ کیلئے!!
اس نے پھر سنگِ آستاں بدلا
ہم نے رکھ دی وہی جبینِ نیاز
کیا بات ہے!! اللہ سلامت رکھے ! شادآباد رہیں۔
راحیل فاروق — مئی 30، 2016 3:38 شام
سب بہن بھائیوں کا بہت شکریہ۔ آپ لوگوں میں سے اکثر کی جانب سے اظہارِ پسندیدگی میرے لیے سند کا درجہ رکھتا ہے۔
عاطف ملک — جولائی 18، 2017 1:20 صبح
اس نے پھر سنگِ آستاں بدلا
ہم نے رکھ دی وہی جبینِ نیاز
عشق کرتے ہیں لوگ بھی راحیلؔ
ہم روایت شکن، روایت ساز
واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ
کمال است۔۔۔۔۔کمال است۔۔۔۔۔کمال است
بہت ہی خوبصورت کلام

لاجواب

کاشف اسرار احمد — جولائی 18، 2017 3:07 صبح
ماشا الله ۔۔۔ ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور مرصع کلام۔ کتنے عرصے بعد اس پر نظر پڑی۔۔۔۔ واہ راحیل بھائی۔۔۔۔ جیو!!
جاسمن — ستمبر 28، 2021 11:39 صبح
یہ روایت شکن اور روایت ساز بندہ آج کل کہاں پایا جاتا ہے!

سیما علی — ستمبر 28، 2021 1:55 شام
ماشاء اللّہ ماشاء اللّہ
سلامت رہیے ۔۔۔۔
الف عین — ستمبر 28، 2021 2:53 شام
یہ روایت شکن اور روایت ساز بندہ آج کل کہاں پایا جاتا ہے!
اردو. گاہ پر
جاسمن — ستمبر 29، 2021 10:28 صبح
اردو. گاہ پر
اس روایت شکن و روایت ساز کو کوئی پیغام دے کہ اپنی روایت توڑ کے یہاں تشریف لائیں۔
محمد شکیل خورشید — اکتوبر 1، 2021 8:31 صبح
نہائت خوبصورت، ماشا اللہ
سید ذیشان — اکتوبر 1، 2021 10:02 صبح
اردو. گاہ پر
اس روایت شکن و روایت ساز کو کوئی پیغام دے کہ اپنی روایت توڑ کے یہاں تشریف لائیں۔
روایت شکن
دکان سے کچھ خریداری کریں شاید آپ کی بات سن لیں۔ 😊
الف عین — اکتوبر 2، 2021 11:00 صبح
ایک عدد واٹس ایپ پیغام دے دیا ہے راحیل کو