ہوں جب سے میں چاہت میں گرفتار وغیرہ

محمد وارث — فروری 12، 2015 1:10 شام
خوب غزل ہے عاطف صاحب، ردیف کو خوب نبھایا ہے آپ نے۔
اور اس بے نیازی کی داد بھلا کون دے سکتا ہے
میں ماننے والا ہوں حسین ابنِ علی کا
خاطر میں کہاں لاتا ہوں دربار وغیرہ
ایک بات یہ کہ مطلع میں "دروازہ و دیوار" کی ترکیب اچھی نہیں لگ رہی، "در و دیوار" مستعمل ہے اور بڑی آسانی سے استعمال ہو سکتی ہے، مثلاً
بھاتے نہیں اِک پل در و دیوار وغیرہ
یا
بھاتے نہیں مجھ کو در و دیوار وغیرہ
وغیرہ وغیرہ :)
ch farhan hussain — فروری 12، 2015 1:30 شام
مجهے پہلے ہی شک تها آپ کے نکمے پن کا بهیا :rollingonthefloor:
اب ایسی بھی بات نہیں‎
آپی جی
ch farhan hussain — فروری 12، 2015 1:34 شام
آپی آپ بھی کوی شعر سنایں نا پلیز
مقدس — فروری 12، 2015 2:30 شام
آپی آپ بھی کوی شعر سنایں نا پلیز
میں اور شعر
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
قرۃالعین اعوان — فروری 12، 2015 2:40 شام
بہت خوب!
ch farhan hussain — فروری 13، 2015 2:38 صبح
لطیفہ ہی سنا دیو
آوازِ دوست — فروری 13، 2015 4:26 صبح
محترم بٹ صاحب آپ نے غزل کو عین اُسی طرح آڑے ہاتھوں لیا ہے جیسے بٹ صاحبان نان، کُلچے وغیرہ کو لیتے ہیں۔ وغیرہ کے لفظ میں آپ نے قارئین کے لیے بڑی سہولت رکھ دی ہے اب ہر بندہ اپنے ذوق یا تجربے کے مطابق وغیرہ کی جگہ موزوں خیالات رکھ کرآپ کی درگت کا نظارہ کر سکتا ہے۔ سنجیدہ شاعری کی پرشکوہ مگر سپاٹ دیوار میں ایک شاندار ڈینٹ ڈالنے کا شکریہ۔
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 13، 2015 5:25 صبح
واہ کیا بات ہے عاطف بٹ بھائی، کمال کردیا ہے آپ نے تو۔ ویسے مقدس بٹیا کا کہنا درست ہی ہے۔ آپ بھی گئے کام سے۔
بہت بہت داد قبول فرمائیے
نیرنگ خیال — فروری 13، 2015 5:36 صبح
واہ واہ۔۔۔ کیا غزل ہے عاطف صاحب۔ آپ تو باقاعدہ سے شاعر ہوگئے ہیں۔ اللہ آپ کے گرد موجود لوگوں کے حال پر رحم کرے۔ آمین
فاتح — فروری 13، 2015 12:11 شام
آپ سے اسلام آباد آ کر کھری کھری ہی سنیں گے! :p
کی آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ صرف اتنے سے کام چل جائے گا؟؟؟؟؟
سید شہزاد ناصر — مارچ 14، 2015 6:34 صبح
کیا کہنے جناب
تھوڑی بہت شاعری فیس بک پر پڑھ چکا ہوں
مکمل غزل پڑھنے کا پہلا اتفاق ہے
پہلی غزل ہی متاثر کر گئی
سوچ و فکر کہ گہرائی لئے سادہ الفاظ اس پر سنگلاخ زمیں میں اتنی خوبصورت غزل
بہت سی داد آپ کی کاوش کی نظر
اللہ کرے زور قلم زیادہ
محمداحمد — مارچ 14، 2015 7:21 صبح
واہ عاطف بھائی! اچھی غزل ہے۔
ہم نے تو آج ہی دیکھی۔
بہت سی داد حاضرِ خدمت ہے۔
محمد بلال اعظم — مارچ 27، 2015 6:09 شام
واہ واہ واہ
عاطف بٹ بھائی
سبحان اللہ
کیا کہنے
مزہ آ گیا۔
بہت سی داد
عاطف ملک — اپریل 5، 2017 7:24 شام
میں دور کھڑا دیکھ رہا ہوں یہ تماشا
محفل میں تری بیٹھے ہیں اغیار وغیرہ
واہ!
اس عشق کی بازی میں سبھی جان سے ہارے
فرہاد ہو یا عاطفِ بیمار وغیرہ
عاطفِ بیمار کی کیا بات ہے :)
میں ماننے والا ہوں حسین ابنِ علی کا
خاطر میں کہاں لاتا ہوں دربار
سبحان اللہ۔۔۔۔۔زبردست :)
ڈھیر ساری داد قبول کیجیے۔
کیا خوب ہیں یہ آپ کے اشعار وغیرہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%D9%88%DA%BA-%D8%AC%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%86%D8%A7%DB%81%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%D9%88%D8%BA%DB%8C%D8%B1%DB%81.80262/page-2