ہے ایک ہی علاج بصیرت کی بھول کا

محمداحمد — دسمبر 16، 2016 7:47 صبح
گرہیں لگانے میں تو ہم شروع سے طاق ہیں۔ بس کھلتیں نہیں ہم سے!

شاعروں کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ لوگ لگاتے گرہ ہیں اور کھولتے عقدہ ہیں۔ :) :) :)
ابو ہاشم — دسمبر 16، 2016 12:48 شام
ایک آن لائن طرحی مشاعرے میں کہی گئی فی البدیہہ نعت۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے!
ہے ایک ہی علاج بصیرت کی بھول کا
سرمہ لگا حضور کے پیروں کی دھول کا
افسونِ سامری ہے اسے شاعری نہ جان
"دیواں میں شعر گر نہیں نعتِ رسول کا"
باطن پہ ہو نگاہ تو یکساں ہیں سب چمن
لیکن جدا ہے رنگ مدینے کے پھول کا
وارفتگی میں پاسِ ادب کی بھی شرط ہے
وحشی کو ہے معاملہ درپیش اصول کا
راحیلؔ نے بھی پائی ہے توفیق نعت کی
آخر شرف دعا کو ملا ہے قبول کا
راحیلؔ فاروق
۱۴ دسمبر، ؁۲۰۱۶ء
ما شاء اللہ
اے خان — دسمبر 16، 2016 2:01 شام
ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت نعت
جزاک اللہ
ہادیہ — دسمبر 16، 2016 2:21 شام
سبحان اللہ
ربیع م — دسمبر 17، 2016 8:54 صبح
ماشاء اللہ زبردست
ظہیر عباس ورک — دسمبر 17، 2016 9:24 صبح
ماشاء اللہ!
سبحان اللہ!
بہت عمدہ کلام ہے بھائی جی۔
ثناء خوان مصطفٰی ﷺ کی فہرست میں نام لکھے جانے پر ہماری طرف سے بہت بہت مبارک باد ۔
ظہیر عباس ورک — دسمبر 17، 2016 9:39 صبح
ایک آن لائن طرحی مشاعرے میں کہی گئی فی البدیہہ نعت۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے!
راحیل بھائی ہم نے تو یہ جملہ اس طرح پڑھ رکھا ہے کہ ''قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے'' اور جہاں تک میری معلومات ہیں اصل جملہ بھی یہی ہے ۔
بہر حال آپ ہی اس کی بہتر توضیح کر سکتے ہیں۔
ظہیر عباس ورک — دسمبر 17، 2016 9:39 صبح
ایک آن لائن طرحی مشاعرے میں کہی گئی فی البدیہہ نعت۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے!
راحیل بھائی ہم نے تو یہ جملہ اس طرح پڑھ رکھا ہے کہ ''قفل ٹوٹا خدا خدا کر کے'' اور جہاں تک میری معلومات ہیں اصل جملہ بھی یہی ہے ۔
بہر حال آپ ہی اس کی بہتر توضیح کر سکتے ہیں۔
نوید ناظم — دسمبر 17، 2016 9:53 صبح
کیا خوبصورت نعت کہی آپ نے۔۔۔ زندہ باد!
ظہیراحمدظہیر — جنوری 11، 2017 6:23 شام
سبحان اللہ! خوب ہے راحیل بھائی! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
اچھی بات یہ ہے کہ کچھ دوسرے شعرا کے بر عکس آپ نے حمدیہ اور نعتیہ شعر کا فرق برقرار رکھا ہے ۔ عبدالحکیم میں موجود اتنے بڑے بڑے اہلِ علم کی ہمسائیگی کا کچھ تو اثر ہونا ہی چاہیئے تھا ۔:)

وارفتگی میں پاسِ ادب کی بھی شرط ہے
وحشی کو ہے معاملہ درپیش اصول کا​

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%81%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DB%81%DB%8C-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC-%D8%A8%D8%B5%DB%8C%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%D9%88%D9%84-%DA%A9%D8%A7.93547/page-2