یہ شاعری تو نہیں ہماری ، یہ روزنامہ ہے ہجرتوں کا

ظہیراحمدظہیر — فروری 23، 2017 4:30 صبح
بہت خوب. ظہیر بھائی
بہت شکریہ بھائی!
بہت ہی خوبصورت کلام ہے ظہیر بھائی!
ہر شعر لاجواب ہے۔
آپ کے تخیل کی داد الفاظ میں نہیں دی جا سکتی۔
حق یہ ہے کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اردو محفل کی وساطت سے ایسے باکمال شعراء کی صحبت ملی ہے۔
ڈھیروں دعائیں آپ کے لیے۔​
بہت نوازش عاطف!! اس قدر افزائی پر بہت ممنون ہوں ۔ دعاؤں کے لئے الگ سے شکریہ! اللہ آپ کو خوش رکھے!!
ظہیراحمدظہیر — فروری 23، 2017 4:31 صبح
ماشا اللہ!
ہر ایک مصرعہ کمال کا اور سلسلہ ہے یہ جدتوں کا
کیا بات ہے چوہدری صاحب!! اس منظوم داد کا بہت شکریہ!
ظہیراحمدظہیر — فروری 23، 2017 4:33 صبح
واہ واہ بہت عمدہ ظہیر صاحب کیا کہنے۔ داد قبولیے
نئی طرز تو نہیں طرز تو پرانی ہی ہے ہاں مگر آزاد طرز کہہ سکتے ہیں:)
بہت شکریہ رضا بھائی!! ذرہ نوازی ہے! چلئے غزل کے بہانے آپ کے دیدار ہوئے! کہاں غائب ہین آج کل! اللہ آپ کو امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے!
ظہیراحمدظہیر — فروری 23، 2017 4:36 صبح
انتہائی خوبصورت۔ مزیدار مزیدار۔ کیا بات ہے ظہیر بھائی ۔ گویا ہیرے موتی جڑے ہیں۔بہت داد
آپ کا حسنِ نظر ہے خلیل بھائی! اس قدر افزائی پر بہت ممنون ہوں! بہت بہت شکریہ!!
ابن رضا — فروری 24، 2017 3:43 شام
بہت شکریہ رضا بھائی!! ذرہ نوازی ہے! چلئے غزل کے بہانے آپ کے دیدار ہوئے! کہاں غائب ہین آج کل! اللہ آپ کو امان مین رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے!
جزاک اللہ خیرا۔ بس کتابِ زیست کی صفحات گردی میں شب و روز بسر ہو رہے ہیں۔ ہمارے سخن کی کوکھ موسمی بانجھ پن کا شکار ہے ۔گاہے گاہے آپ احباب سے فیض یاب ہونے کے لیے خاموش حاضری لگاتے رہتے ہیں۔ سلامت رہیے اور دعاوں میں یاد رکھا کیجیے۔
جاسمن — جولائی 14، 2025 9:48 صبح
یہ شاعری تو نہیں تمہاری۔۔
یہ ہیرے موتی، یہ پھول، بارش
یہ چاند تارے
نئے موسموں کے یہ استعارے
یہ بدلیوں میں چھپا سا سورج
کہ جس کی ضیاء پاشیوں سے منور ہوئے ہیں سب دل
ان شعروں کی فضا میں
دمکتے چہرے لیے
ہم اڑتے پھرتے ہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DB%8C%DB%81-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%D9%88-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%8C-%DB%8C%DB%81-%D8%B1%D9%88%D8%B2%D9%86%D8%A7%D9%85%DB%81-%DB%81%DB%92-%DB%81%D8%AC%D8%B1%D8%AA%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7.94805/page-2