اسد اقبال — جولائی 11، 2017 12:45 شام
یہ عنوانِ جفا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں
وفا نے کیا دِیا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں
مُجھے معلوم تھا انجام اُلفت کا شروع دن سے
محبت کا صِلہ چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں
کوئی واعظ ہو یا عالِم بھلے ہو آج کا درویش
خُدا کس کو مِلا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں
خبر آ تو گئی اخبار میں ویران بستی کی
یہ سب کیسے ہوا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں
تماری شاعری تم پر اگر صادق نہیں آتی
تو کیا تم نے لِکھا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں
اسد سب نے سُنا سائل کو دورانِ صدا لیکن
کوئی سمجھا نہ تھا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں
اسد اقبال
ظہیراحمدظہیر — جولائی 11، 2017 11:41 شام
واہ ! خوب کاوش ہے !
ردیف میں اور کا واؤ گر رہا ہے جو جائز نہیں ۔ اس لئے کہ ’’ اور‘‘ یہاں عطف کے طور پر استعمال نہین ہوا بلکہ بمعنی دیگر اور دوسرے کے ہے ۔ اس سقم کی وجہ سے پوری غزل ہی پڑھنے میں بھلی نہین لگ رہی ۔ اسے دیکھ لیجئے ۔

اسد اقبال — جولائی 12، 2017 10:33 صبح
بہت نوازش ظہیر احمد صاحب جو آپ نے اپنی قیمتی رائے سے نوازا
میں اس پر غور کروں گا اور تبدیلی کے ساتھ بہتری لانے کی کوشش کروں گا
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 13، 2017 3:24 صبح
ہماری صلاح
ردیف "کوئی ارَ بات کرتے ہیں"
کے کچھ ممکنہ متبادل
کہ اب کچھ اور سوچیں گے
اسے تم بھول ہی جاؤ
بھُلادو گر اِسے چاہو
اسد اقبال — جولائی 13، 2017 9:51 صبح
محمد خلیل الرحمٰن صاحب بہت نوازش اپنی قیمتی رائے دینے کا بہت شکریہ
جی میں آپ کی رائے پر ضرور غور کروں گا اور جلد انشاءاللہ
یہ غزل تبدیلی کے ساتھ پوسٹ کروں گا اور آپ سب کی رائے بھی ضرور
چاہوں گا شکریہ۔۔۔۔۔۔
اسد اقبال — جولائی 15، 2017 10:50 صبح
ظہیراحمدظہیر صاحب اور محمد خلیل الرحمٰن صاحب آپ مُحترم دوستوں کی رائے اور اصلاح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اوپر پوسٹ کی گئی غزل کی ردیف کو میں نے تبدیل کیا ہے اور اب میں اسی پوسٹ شدہ غزل میں تدیلی کرنا چاہتا ہوں لیکن ایڈٹنگ کا اوپشن نہیں مل رہا اس
معاملے میں آپ دوستوں کی رہنمائی چاہتا ہوں۔
علاوہ ازیں آپ دونوں کا بہت شُکر گزار ہوں کہ آپ نے میری غزل کو ایک نظر دیکھا اور مُجھے اس خامی سے آگاہ کیا جو کہ میرے فن میں علمی اضافہ ہے ۔
میں اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی آپ کی یہ نوازش مُجھ خاکسار پر اسی طرح رہے گی بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔ اسد اقبال
عبد الرحمٰن — جولائی 15، 2017 12:53 شام
کوئی سمجھا نہ تھا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں
سو کیا احوال ہیں آپ کے ؟؟ آج کل کہاں مقیم ہیں ؟؟
اسد اقبال — جولائی 15، 2017 1:05 شام
کوئی سمجھا نہ تھا چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں
سو کیا احوال ہیں آپ کے ؟؟ آج کل کہاں مقیم ہیں ؟؟
لاکھ لاکھ شُکر ہے ربِ کائنات کا مُجھ گنہگار پر اور آپ تمام دوستوں کی دعائیں
بحرین میں مقیم ہیں حضور ۔۔۔۔۔۔۔ آپ سنائیں کیسی گزر رہی ہے اور کیا مصروفیات
چل رہی ہیں ۔۔۔۔
عبد الرحمٰن — جولائی 15، 2017 1:31 شام
پرچم پاکستانی دل باغ باغ ہو گیا

عبد الرحمٰن — جولائی 15، 2017 1:35 شام
آپ سنائیں کیسی گزر رہی ہے اور کیا مصروفیات
چل رہی ہیں
الحمد للہ ۔ کرم ہے خدا کا جو گناھوں کی پردہ پوشی کر کے اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نواز رہا ہے ۔۔
مریم افتخار — جولائی 15، 2017 4:58 شام
ظہیراحمدظہیر صاحب اور محمد خلیل الرحمٰن صاحب آپ مُحترم دوستوں کی رائے اور اصلاح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اوپر پوسٹ کی گئی غزل کی ردیف کو میں نے تبدیل کیا ہے اور اب میں اسی پوسٹ شدہ غزل میں تدیلی کرنا چاہتا ہوں لیکن ایڈٹنگ کا اوپشن نہیں مل رہا اس
معاملے میں آپ دوستوں کی رہنمائی چاہتا ہوں۔
علاوہ ازیں آپ دونوں کا بہت شُکر گزار ہوں کہ آپ نے میری غزل کو ایک نظر دیکھا اور مُجھے اس خامی سے آگاہ کیا جو کہ میرے فن میں علمی اضافہ ہے ۔
میں اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی آپ کی یہ نوازش مُجھ خاکسار پر اسی طرح رہے گی بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔ اسد اقبال
محترمی ! فورم پر کچھ مدت کے بعد (شاید ایک یا دو روز کے بعد) تدوین کا آپشن آپ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔ یعنی آپ پوسٹ شدہ مراسلے کی تدوین نہیں کر سکتے۔ یہ لڑی آپ کی ہے، آپ اس میں نیا مراسلہ کر دیجئے ، غزل کی بہتری کے ساتھ۔ اساتذہ کرام اسے دیکھ لیں گے۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 15، 2017 4:58 شام

اسی دھاگے میں اپنی ردیف تبدیل شدہ غزل پیش کردیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 15، 2017 4:59 شام
محترمی ! فورم پر کچھ مدت کے بعد (شاید ایک یا دو روز کے بعد) تدوین کا آپشن آپ کے لیے کے ختم ہو جاتا ہے۔ یعنی آپ پوسٹ شدہ مراسلے کی تدوین نہیں کر سکتے۔ یہ لڑی آپ کی ہے، آپ اس میں نیا مراسلہ کر دیجئے ، غزل کا بہتری کے ساتھ۔ اساتذہ کرام اسے دیکھ لیں گے۔
ہم نے جواب پوسٹ کیا ہی تھا کہ آپ کا بھی یہی جواب موصول ہوا۔ متفق
اسد اقبال — جولائی 16، 2017 6:51 صبح
پرچم پاکستانی دل باغ باغ ہو گیا
جی بے شک یہاں اگر کوئی بحرینی اگر مجھ سے پوچھے کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے تو میں فخر سے یہ بات کہتا ہوں الحمدللہ انا باکستانی یعنی الحمدللہ میں پاکستانی ہوں.....
اسد اقبال — جولائی 16، 2017 6:54 صبح
محترمی ! فورم پر کچھ مدت کے بعد (شاید ایک یا دو روز کے بعد) تدوین کا آپشن آپ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔ یعنی آپ پوسٹ شدہ مراسلے کی تدوین نہیں کر سکتے۔ یہ لڑی آپ کی ہے، آپ اس میں نیا مراسلہ کر دیجئے ، غزل کی بہتری کے ساتھ۔ اساتذہ کرام اسے دیکھ لیں گے۔
جی ضرور بہت شکریہ
اسد اقبال — جولائی 16، 2017 6:54 صبح
اسی دھاگے میں اپنی ردیف تبدیل شدہ غزل پیش کردیں۔
جی ضرور بہت شکریہ
اسد اقبال — جولائی 16، 2017 7:18 صبح
یہ عُنوانِ جفا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا
وفا نے کیا دِیا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا
مُجھے معلوم تھا انجام اُلفت کا شروع دِن سے
محبت کا صِلہ چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا
کوئی واعظ ہو یا عالِم بھلے ہو آج کا درویش
خُدا کس کو مِلا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا
خبر آ تو گئی اخبار میں ویران بستی کی
یہ سب کیسے ہوا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا
تُماری شاعری تُم پر اگر صادق نہیں آتی
تو کیا تُم نے لِکھا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا
اسد سب نے سُنا سائل کو دورانِ صدا لیکن
کوئی سمجھا نہ تھا چھوڑو کسی دن پھر بتاؤں گا
اسد اقبال
الف عین — جولائی 16، 2017 8:08 صبح
نہیں عزیزم، مجھے یہ نئی ردیف مکمل درست محسوس نہیں ہو رہی کئی اشعار میں۔ محض ’کوئی بات اور کرتے ہیں‘ شاید بہتر ہو
اسد اقبال — جولائی 16، 2017 11:23 صبح
نہیں عزیزم، مجھے یہ نئی ردیف مکمل درست محسوس نہیں ہو رہی کئی اشعار میں۔ محض ’کوئی بات اور کرتے ہیں‘ شاید بہتر ہو
بہت نوازش محترم الف عین صاحب آپ نے اپنی قیمتی رائے سے نوازا ظہیر احمد صاحب نے جس سقم کی بات کی ہے اُس کے بارے میں بھی وضاحت چاہوں گا یعنی کیا وہ خامی جو انہوں نے بتائی وہ قابل قبول ہے یا کی نہیں۔۔۔۔۔۔
اس سے پہلے میں نے اپنی ایک غزل پوسٹ کی تھی " حقیقت یہ ہے کہ اپنا خسارہ کون کرتا ہے " اس غزل کے حوالے سے بھی آپ تمام احباب کے رائے چاہوں گا بہت شکریہ
الف عین — جولائی 17، 2017 7:21 صبح
ظہیر صاحب کی بات درست ہے۔ اسی لیے تو میں نے ردیف بدلنے کا مشورہ دیا تھا!!!!