سب کو اپنا کہنے والی لڑکی کتنی تنہا تھی
سب کے دل کی سننے والی لڑکی کتنی تنہا تھی
سب کی آنکھوں کا تارہ تھی لیکن اپنی پلکوں سے
اپنے سپنے بننے والی لڑکی کتنی تنہا تھی
دن بھر گھر کے کاموں کی الجھن سے چھپ چھپ کر رونے
اور راتوں کو جگنے والی لڑکی کتنی تنہا تھی
کتنی خوش لگتی تھی لیکن اپنے سارے رنج و غم
دل ہی دل میں رکھنے والی لڑکی کتنی تنہا تھی
میں نے عرض _ حال کیا تو اس نے فورا ٹوک دیا
وہ چاہت سے ڈرنے والی لڑکی کتنی تنہا تھی
کتنے سارے رشتے ناطے انور اس کو حاصل تھے
لیکن چپ چپ رہنے والی لڑکی کتنی تنہا تھی
انور جمال