ali shah — اگست 29، 2006 9:00 صبح
جس طرف بھی نگاہ اٹھے تیرا چھرا نظر آتا ھے
جستجو تجھے پانے کی مگر اک پہرا نظر آتا ھے
بدل گئے میری زندگی کے اب حالات سارے
کبھی تو پھول کھلتے تھے مگر اب سحرا نظر آتا ھے
الف عین — اگست 29، 2006 10:33 صبح
علی شاہ، یہاں لائبریری میں اردو شاعری والے حصے میں اردو شاعری کی کتابیں ٹائپ کی جاتی ہیں یا جمع کی جاتی ہیں۔ جو آپ نے پوسٹ کیا ہے، یہ شاید آپ کی شاعری ہے جسے آپ بزمِ سخن کے تحت آپ کی شاعری میںپوسٹ کر سکتے ہیں۔ یہاں سے میں ڈیلیٹ نہیں کرنا چاہتا۔ آپ خود یہاں سے اس پوسٹ کو نکال کر بزمِ سخن میں پوسٹ کر دیں۔
زیک — اگست 29، 2006 2:28 شام
میں نے اس تھریڈ کو منتقل کر دیا ہے۔ مگر یہ معلوم نہیں کہ صحیح جگہ کیا ہے یا نہیں۔ فی الحال یہ “آپ کی شاعری“ میں ہے مگر اگر یہ علی شاہ کا اپنا کلام نہیں تو اسے “پسندیدہ کلام“ میں منتقل ہونا چاہیئے۔
دوست — اگست 29، 2006 2:56 شام
سحرا نہیں صحرا۔
ویسے اچھے شعر ہیں۔
الف عین — اگست 29، 2006 4:02 شام
دوست نے کہا:
سحرا نہیں صحرا۔
ویسے اچھے شعر ہیں۔
اور میں نے پہلے ’چھُرا‘ پڑھا تھا، یہ در اصل چہرا ہے۔
قیصرانی — اگست 30، 2006 1:58 شام
بہت خوب علی شاہ