آ کبھی ہم خوشی کو صدا دیں ذرا،غزل

نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 3، 2015 2:49 شام
آ کبھی ہم خوشی کو صدا دیں ذرا
اور مل کے غموں کو بھلا دیں ذرا
زندگی امتحاں لے ہمارا کبھی
ضبط کر کے سبھی کو بتا دیں ذرا
دل کی تھی آرزو ہم محبت کریں
اب اسے اس خطا کی سزا دیں ذرا
ہم اگر کچھ زیادہ ہی مغرور ہیں
اپنی جیسی تواضع سکھا دیں ذرا
ڈھونڈتے ڈھونڈتے ہم کہیں کھو گئے
گمشدہ منزلوں کا پتا دیں ذرا
اپنے محبوب کو خواب میں دیکھ لوں
مرشدی کوئی ایسی دعا دیں ذرا۔
فاروق احمد بھٹی — جون 11، 2015 6:21 صبح
زندگی امتحاں لے ہمارا کبھی
ضبط کر کے سبھی کو بتا دیں ذرا
بہت خوب محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی پیش کر دیجیے؟
نظام الدین — جون 11، 2015 10:39 صبح
خوبصورت غزل کے لئے ڈھیروں داد و تحسین
ادب دوست — جون 11، 2015 10:59 صبح
آ کبھی ہم خوشی کو صدا دیں ذرا
اور مل کے غموں کو بھلا دیں ذرا
مطلع خاص طور سے پسند آیا۔
داد قبول کیجئے
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 12، 2015 3:47 صبح
بہت خوب محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف بھی پیش کر دیجیے؟
شکریہ۔ان شاء اللہ بہت جلد کر دونگی۔
:)
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 12، 2015 3:56 صبح
نوا
خوبصورت غزل کے لئے ڈھیروں داد و تحسین
خوبصورت غزل کے لئے ڈھیروں داد و تحسین

نوازش۔
:)
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 12، 2015 4:00 صبح
مطلع خاص طور سے پسند آیا۔
داد قبول کیجئے
شکریہ۔
:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2-%DA%A9%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DB%81%D9%85-%D8%AE%D9%88%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%B5%D8%AF%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%DA%BA-%D8%B0%D8%B1%D8%A7%D8%8C%D8%BA%D8%B2%D9%84.82458/