آؤ اللہ سے بخشش کی دعائیں مانگیں

کاشف اسرار احمد — مئی 1، 2016 11:31 صبح
ایک تازہ غزل پیش کر رہا ہوں۔ احباب کی رائے اور آرا ء کا منتظر رہونگا۔
---------------------------------------
زندگی باقی بچی، تیرے خیالات کے نام !
تری آنکھوں کی چمک حسنِ کرامات کے نام !

کتنی مشکل سے شبِ ہجر تُو گزری مجھ پر
جا تجھے چھوڑ دیا تیری عنایات کے نام !

میں نے اک عمر گزاری کسی خوش فہمی میں
اب جو ایّام بچے، اپنے مفادات کے نام !

اپنے رخ تم کرو، میں اپنی طرف کی چُن دوں
آؤ دیوار اُٹھاتے ہیں روایات کے نام !
کچی بستی کے مکیں کب کے جگہ چھوڑ گئے
اب یہ آثار ہیں کچھ پکّے مکانات کے نام !

مری خودداری میرے حق کے مقابل نہ کرو!
مری محنت کا صلہ کیوں ہو مراعات کے نام؟
آؤ اللہ سے بخشش کی دعائیں مانگیں
قول اور فعل میں موجود تضادات کے نام!!
سیّد کاشف
--------------------------------------
محمد یعقوب آسی — مئی 1، 2016 11:45 صبح
گستاخی معاف! اس کا عین گرتا نہیں، ہاں گرا ڈالنا الگ بات ہے۔
کاشف اسرار احمد — مئی 1، 2016 11:48 صبح
گستاخی معاف! اس کا عین گرتا نہیں، ہاں گرا ڈالنا الگ بات ہے۔
استادِ محترم آپ کی توجہ کا شکریہ لیکن یہ نا چیز آپ کا اشارہ نہیں سمجھ پایا! شاید "معاف" کی بابت کہا ہے؟
کاشف اسرار احمد — مئی 1، 2016 12:04 شام
استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی سر، مصرع میں تبدیلی کر دی ہے۔
نوازش جناب کی !
محمد یعقوب آسی — مئی 1، 2016 1:21 شام
استاد محترم جناب محمد یعقوب آسی سر، مصرع میں تبدیلی کر دی ہے۔
نوازش جناب کی !
:thumbsup4:
کاشف اسرار احمد — مئی 3، 2016 9:05 صبح
اسی غزل سے چند اشعار اور
---------------------------
کب تلک چاند ستاروں کو میں ہمراز کروں
ایک شب صدقہ ملے تجھ سے محاکات کے نام
ان سلگتے ہوئے یاقوت لبوں کی خاطر ؟
پھر سے الزام لیں کیوں تشنہ عنایات کے نام
آؤ کچھ دیر کو گلزار تمنّا میں چلیں
آؤ کچھ وقت کریں آہ و مناجات کے نام
راستہ بھول کے اشعار یہ مجھ تک پہنچے
ورنہ پیغام تھے یہ اہل سماوات کے نام
کتنا عرصہ ہوا کاشف سے ملاقات کئے
آؤ کچھ دیر کریں رند خرابات کے نام

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%A4-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%D8%AE%D8%B4%D8%B4-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B9%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%A7%D9%86%DA%AF%DB%8C%DA%BA.89676/