آؤ اک پیماں باندھیں

اظہرالحق — اگست 14، 2006 6:12 صبح
آؤ اک پیماں باندھیں
آؤ اک ارماں چاہیں
اپنی زمیں اور آسماں اپنا
آؤ اس سائباں آئیں
روشن کوئی شمع کریں
پھولوں کو آؤ سینچیں
تاروں بھرا آسماں روشن
آؤ چاند کو دیکھیں
وفا دھرتی کی امانت ہے
وفا سے دھرتی کو بھر دیں
نفرت کا نام و نشاں نہ ہو
آؤ کچھ اب یہ سوچیں
اپنے خون پسینے سے
اس دیس کو چمکا دیں
جس جا رہیں جہاں جائیں
آؤ پرچم اپنا لہرا دیں
آؤ اک پیماں باندھیں
قیصرانی — اگست 14، 2006 8:37 صبح
بہت خوب اظہر بھائی
پاکستانی — اگست 14، 2006 10:06 صبح
بہت عمدہ بھائی
دوست — اگست 14، 2006 10:45 صبح
بہت اچھے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%A4-%D8%A7%DA%A9-%D9%BE%DB%8C%D9%85%D8%A7%DA%BA-%D8%A8%D8%A7%D9%86%D8%AF%DA%BE%DB%8C%DA%BA.3642/