آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا غزل، احمدوصال

احمد وصال — جنوری 22، 2020 7:43 صبح
غزل

آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا دیا
آئینہ اس کے ہاتھ میں لا کر تھما دیا
وہ سنگ دل بنا تو بنے بت تراش ہم
اپنے ہنر سے پیار کا رستہ بنا دیا
گرچہ ہوا بھی تیز ہے پھر بھی ہے حوصلہ
رکھا ہوا ہے کھڑکی میں جلتا ہوا دیا
اب شہر بھر کی نفرتوں کا خود شکار ہے
جس نے محبتوں کا سلیقہ سکھا دیا
نکلی ہے سینہ چیر کے دیکھو گلاب کی
جب راستوں پہ خوشبو کے پہرہ بٹھا دیا
اچھی نہیں ہے دشمنی اتنی ہواؤں سے
مختاج ہے ہوا کا یہاں پر دیا دیا
احمد اداسی دیکھ نہ پائے کہیں کوئی
چہرے پہ ہم نے خول خوشی کا چڑھا دیا
احمد وصال
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 22، 2020 1:36 شام
نکلی ہے سینہ چیر کے دیکھو گلاب کی
جب راستوں پہ خوشبو کے پہرہ بٹھا دیا
بہت خوب، ماشاءاللہ
احمد وصال — جنوری 22، 2020 3:58 شام
بہت خوب، ماشاءاللہ
سپاس گزار ہوں محترم۔۔
سلامتی ہو
ظہیراحمدظہیر — جنوری 26، 2020 2:51 صبح
بہت خوب! اچھے شعر ہیں !
مطلع کا مصرع اول سمجھ میں نہیں آیا ۔ "آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا دیا" ۔ کیا مطلب ہوا اس کا؟!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 26، 2020 10:21 صبح
احمد بھائی ہمیشہ کی طرح عمدہ اور زبردست کلام پیش کرنے پر آپ کو مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔
احمد وصال — جنوری 29، 2020 3:47 شام
بہت خوب! اچھے شعر ہیں !
مطلع کا مصرع اول سمجھ میں نہیں آیا ۔ "آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا دیا" ۔ کیا مطلب ہوا اس کا؟!
اس نے کہا کہ میرے جیسا کوئی دکھاؤ تو آئینہ لاکر اس کو دکھا دیا۔۔
کیوں کہ اور کوئی اس کے جیسا تھا ہی نہیں
احمد وصال — جنوری 29، 2020 3:47 شام
احمد بھائی ہمیشہ کی طرح عمدہ اور زبردست کلام پیش کرنے پر آپ کو مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔
بہت محبت اور دعائیں محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب
ظہیراحمدظہیر — جنوری 29، 2020 5:08 شام
بہت خوب! اچھے شعر ہیں !
مطلع کا مصرع اول سمجھ میں نہیں آیا ۔ "آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا دیا" ۔ کیا مطلب ہوا اس کا؟!
اس نے کہا کہ میرے جیسا کوئی دکھاؤ تو آئینہ لاکر اس کو دکھا دیا۔۔
کیوں کہ اور کوئی اس کے جیسا تھا ہی نہیں
اب بھی سمجھ میں نہیں آیا احمد وصال بھائی ۔ یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ "وہی پر" کا کیا مطلب ہے۔ یہ کس پر کی بات ہورہی ہے ۔ کون سا پر دکھایا آپ نے؟ پر کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟! کیا آپ محبوب کو "پری" کہنا چاہ رہے ہیں ؟! کچھ سمجھ میں نہیں آرہا یہ مصرع۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 29، 2020 5:33 شام
اب بھی سمجھ میں نہیں آیا احمد وصال بھائی ۔ یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ "وہی پر" کا کیا مطلب ہے۔ یہ کس پر کی بات ہورہی ہے ۔ کون سا پر دکھایا آپ نے؟ پر کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟! کیا آپ محبوب کو "پری" کہنا چاہ رہے ہیں ؟! کچھ سمجھ میں نہیں آرہا یہ مصرع۔
میں نے تو اس کو اٹکل سے "وہیں پر" پڑھا تھا، غالبا احمد صاحب کی مراد بھی وہی تھی، ٹائپو رہ گیا :)
ظہیراحمدظہیر — جنوری 29، 2020 5:51 شام
میں نے تو اس کو اٹکل سے "وہیں پر" پڑھا تھا، غالبا احمد صاحب کی مراد بھی وہی تھی، ٹائپو رہ گیا :)
ہا ہا ہا ہا!
بات تو آپ کی معقول لگتی ہے راحل بھائی۔ لیکن پھر بھی مجھے کچھ شک ہے کہ اس میں کوئی "پر" کا چکر ضرور ہے ۔ تبھی تو وصال صاحب نے میرے سوال پوچھنے کے بعد بھی ٹائپو کا ذکر نہیں کیا۔:):):)
احمد وصال — جنوری 30، 2020 3:21 صبح
میں نے تو اس کو اٹکل سے "وہیں پر" پڑھا تھا، غالبا احمد صاحب کی مراد بھی وہی تھی، ٹائپو رہ گیا :)
جی بالکل۔۔ وہیں پر" مراد یے۔۔
سلامتی ہو
احمد وصال — جنوری 30، 2020 3:24 صبح
ہا ہا ہا ہا!
بات تو آپ کی معقول لگتی ہے راحل بھائی۔ لیکن پھر بھی مجھے کچھ شک ہے کہ اس میں کوئی "پر" کا چکر ضرور ہے ۔ تبھی تو وصال صاحب نے میرے سوال پوچھنے کے بعد بھی ٹائپو کا ذکر نہیں کیا۔:):):)
جی بالکل ٹائپو رہ گیا ہے۔۔
اتدوین کردیں ، سپاس گزار ہوں گا
عاطف ملک — جنوری 30، 2020 6:28 صبح
ہا ہا ہا ہا!
بات تو آپ کی معقول لگتی ہے راحل بھائی۔ لیکن پھر بھی مجھے کچھ شک ہے کہ اس میں کوئی "پر" کا چکر ضرور ہے ۔ تبھی تو وصال صاحب نے میرے سوال پوچھنے کے بعد بھی ٹائپو کا ذکر نہیں کیا۔:):):)
اچھا خاصا سسپنس بن گیا تھا کہ ابھی کوئی پر نکلے گا۔
جی بالکل۔۔ وہیں پر" مراد یے۔۔
سلامتی ہو
ختم ہو گیا:(

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AC-%D8%A7%D9%8F%D8%B3-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%D9%8F%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%DB%8C%D8%B3%D8%A7-%D9%88%DB%81%DB%8C-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%DA%A9%DA%BE%D8%A7-%D8%BA%D8%B2%D9%84%D8%8C-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D9%88%D8%B5%D8%A7%D9%84.110122/