آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود

La Alma — مئی 2، 2019 7:58 صبح
آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود
کھینچ کر دیکھیے عدم سے وجود ؟
بسکہ ہے ایک مشتِ خاک مگر
اس قدر آرزوئے نام و نمود
چارو ناچار کی تجارتِ حرف
راس آیا کوئی زیاں نہ ہی سود
رقص کرتا رہا شرارِ حیات
تا حدِ جاں، برنگِ موجہء دود
پوچھتے ہیں پلا کر جامِ خرد
ہے کوئی عقدہء جنوں کی کشود
ہائےالمٰی! قدر کی کوزہ گری
چاکِ ہستی پہ ڈھل رہا ہے جمود
فرقان احمد — مئی 2، 2019 8:06 صبح
انسان کو انہی ازلی سوالات کا سامنا ہے اور آپ نے اپنے تئیں خوبصورتی کے ساتھ اپنے جذبات کو منظوم انداز میں پیش کیا ہے۔ تہذیبی رچاؤ کی حامل، خوب صورت لہجے میں کہی گئی ایک اور غزل ۔۔۔! بے پناہ داد ۔۔۔!
فے کاف — مئی 2، 2019 8:09 صبح
بسکہ ہے ایک مشتِ خاک مگر
اس قدر آرزوئے نام و نمود
بہت اچھے
ان لفظوں کا کیا مطلب ہے؟

محمد خلیل الرحمٰن — مئی 2، 2019 8:36 صبح
بہت اچھے
ان لفظوں کا کیا مطلب ہے؟
بود و نبود مطلب ہونا نہ ہونا، ہستی کا وجود و عدم
موجہٗ دود مطلب دھوئیں کی لہر
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 2، 2019 8:38 صبح
خوبصورت غزل۔ بہت سی داد

حد میں دال پر تشدید ہونی چاہیے شاید ۔ چیک کر لیجیے
La Alma — مئی 2، 2019 8:48 صبح
انسان کو انہی ازلی سوالات کا سامنا ہے اور آپ نے اپنے تئیں خوبصورتی کے ساتھ اپنے جذبات کو منظوم انداز میں پیش کیا ہے۔ تہذیبی رچاؤ کی حامل، خوب صورت لہجے میں کہی گئی ایک اور غزل ۔۔۔! بے پناہ داد ۔۔۔!
تشکر بسیار!!
La Alma — مئی 2، 2019 8:52 صبح
بہت اچھے
ان لفظوں کا کیا مطلب ہے؟
بہت شکریہ۔
نبود: نیستی، Non existence , Nihility
موجہء دود: دھواں ، غبار، یا دھند کی موج
سید عاطف علی — مئی 2، 2019 8:54 صبح
خوبصورت غزل۔ بہت سی داد
حد میں دال پر تشدید ہونی چاہیے شاید ۔ چیک کر لیجیے
ہوتی تو ہے ۔ لیکن قابل قبول لگتی ہے ۔
حد جاں تک۔ بھی کیا جاسکتا ہے۔
ویسے اضافت کے ساتھ مشدد ہی اولی ہے۔
فے کاف — مئی 2، 2019 8:54 صبح
یہاں آخر سے بھی وہی مطلب بنتا ہے۔
آخرش کیا فارسی کا لفظ ہے؟
کہیں یاد کی بجائے یادش بھی پڑھا ہے۔
La Alma — مئی 2، 2019 8:56 صبح
خوبصورت غزل۔ بہت سی داد
حد میں دال پر تشدید ہونی چاہیے شاید ۔ چیک کر لیجیے
پسندیدگی کے لیے مشکور ہوں۔
درست نشان دہی کی ۔
اسے یوں کر لیتی ہوں
"حدِّ جاں تک، برنگِ موجہء دود "
محمد وارث — مئی 2، 2019 8:57 صبح
عمدہ غزل ہے بہت خوب!
La Alma — مئی 2، 2019 9:01 صبح
عمدہ غزل ہے بہت خوب!
بہت نوازش!
محمد تابش صدیقی — مئی 2، 2019 9:04 صبح
بہت عمدہ، لاجواب غزل۔
بسکہ ہے ایک مشتِ خاک مگر
اس قدر آرزوئے نام و نمود
La Alma — مئی 2، 2019 8:19 شام
بہت عمدہ، لاجواب غزل۔
مشکور ہوں!!
محمد ریحان قریشی — مئی 2، 2019 10:47 شام
بہت خوب۔
پوچھتے ہیں پلا کر جامِ خرد
'کر' کی جگہ 'کے' کا محل ہے۔
عباس رضا — مئی 3، 2019 2:13 صبح
آخرش کیا فارسی کا لفظ ہے؟
کہیں یاد کی بجائے یادش بھی پڑھا ہے۔
میرے خیال میں یہ ضمیر واحد غائب کی طرف اضافت ہے۔ لغوی معنیٰ ”اس کے آخر میں“ اور ”اس کی یاد۔“
La Alma — مئی 3، 2019 3:16 صبح
بہت خوب۔
'کر' کی جگہ 'کے' کا محل ہے۔
قدر کا درست تلفظ شاید د ساکن کے ساتھ قَدْرْ ہے۔ قضا ایک متبادل ہو سکتا ہے۔
نوازش!
" کر" ٹائپو ہے۔ درست "کے" ہی ہے۔ توجہ دلانے کے لیے بہت شکریہ۔
آپ نے مخمصے میں ڈال دیا۔ فیروز الغات کے مطابق "قدر " دال ساکن کے ساتھ بمعنی مرتبہ، توقیر اور
" قٙدٙر " بمعنی تقدیر ۔
یہاں قٙدٙر کو ہی برتا ہے۔
سید عاطف علی — مئی 3، 2019 3:37 صبح
نوازش!
" کر" ٹائپو ہے۔ درست "کے" ہی ہے۔ توجہ دلانے کے لیے بہت شکریہ۔
آپ نے مخمصے میں ڈال دیا۔ فیروز الغات کے مطابق "قدر " دال ساکن کے ساتھ بمعنی مرتبہ، توقیر اور
" قٙدٙر " بمعنی تقدیر ۔
یہاں قٙدٙر کو ہی برتا ہے۔
اردو میں تو شایدقدر دونوں طرح مقبول ہے۔
محمد ریحان قریشی — مئی 3، 2019 5:37 صبح
آپ نے مخمصے میں ڈال دیا۔ فیروز الغات کے مطابق "قدر " دال ساکن کے ساتھ بمعنی مرتبہ، توقیر اور
" قٙدٙر " بمعنی تقدیر ۔
یہاں قٙدٙر کو ہی برتا ہے۔
درست فرمایا، مجھے ہی مغالطہ ہوا۔ معذرت خواہ ہوں۔
الف عین — مئی 3، 2019 6:51 صبح
عمدہ غزل ہے ماشاء اللہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AE%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%B1%D8%A7%D8%B2%D9%90-%D8%A8%D9%88%D8%AF-%D9%88-%D9%86%D8%A8%D9%88%D8%AF.106669/