آرزوؤں کا نشانہ ہوگیا

ظہیراحمدظہیر — اپریل 9، 2018 11:20 شام
آرزوؤں کا نشانہ ہوگیا
دل مرا آخر دوانہ ہوگیا
رہ گئی تھی اک حقیقت آخری
عشق بھی آخر فسانہ ہوگیا
خواب سے نکلا تو کیا دیکھا کہ وہ
خواب ہی میرا پرانا ہو گیا
آئنہ چہرے مقابل ہی نہیں
خود کو دیکھے اک زمانہ ہوگیا
بجھ گیا ہے دل سرائے کا دیا
کارواں شاید روانہ ہوگیا
راکھ ہوکر ہی نہیں دیتا ظہیرؔ
جلتے جلتے اک زمانہ ہوگیا
ظہیراحمد ۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۰​
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 10، 2018 2:44 صبح
خوب صورت مختصر بحر میں خوبصورت کلام
محمد تابش صدیقی — اپریل 10، 2018 3:23 صبح
آرزوؤں کا نشانہ ہوگیا
دل مرا آخر دوانہ ہوگیا
رہ گئی تھی اک حقیقت آخری
عشق بھی آخر فسانہ ہوگیا
خواب سے نکلا تو کیا دیکھا کہ وہ
خواب ہی میرا پرانا ہو گیا
آئنہ چہرے مقابل ہی نہیں
خود کو دیکھے اک زمانہ ہوگیا
بجھ گیا ہے دل سرائے کا دیا
کارواں شاید روانہ ہوگیا
راکھ ہوکر ہی نہیں دیتا ظہیرؔ
جلتے جلتے اک زمانہ ہوگیا
ظہیراحمد ۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۰​
بہت خوبصورت، ظہیر بھائی۔ استادانہ غزل
محمد وارث — اپریل 10، 2018 4:57 صبح
کیا کہنے قبلہ، اور مقطع تو بس آگ سی لگا گیا، لاجواب! :)
سین خے — اپریل 10، 2018 7:20 شام
آرزوؤں کا نشانہ ہوگیا
دل مرا آخر دوانہ ہوگیا
رہ گئی تھی اک حقیقت آخری
عشق بھی آخر فسانہ ہوگیا
خواب سے نکلا تو کیا دیکھا کہ وہ
خواب ہی میرا پرانا ہو گیا
آئنہ چہرے مقابل ہی نہیں
خود کو دیکھے اک زمانہ ہوگیا
بجھ گیا ہے دل سرائے کا دیا
کارواں شاید روانہ ہوگیا
راکھ ہوکر ہی نہیں دیتا ظہیرؔ
جلتے جلتے اک زمانہ ہوگیا
ظہیراحمد ۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۰​

واہ :) بہت خوب۔ ہر شعر ایک سے بڑھ کر ایک!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%B1%D8%B2%D9%88%D8%A4%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81-%DB%81%D9%88%DA%AF%DB%8C%D8%A7.100841/