آرزوے باراں

عینی مروت — اکتوبر 28، 2017 4:10 شام
افکار تازہ۔۔۔آپکے تبصروں و مشوروں کی نذر۔۔۔
*آرزوے باراں*
الہی بارش کی آرزوہے
یہ آرزو ہے۔۔کہ پھر سے تشنہ نگاہ دیکھے
کہ کس طرح سے شریر بوندوں کی چھیڑخانی
تھکن سے بیزار گدلے گدلے
تمام رنگوں کو
غسل دے کر۔۔۔
اداس منظرکا پھیکاملبوس
دھیرےدھیرےاتارتی ہے!
2n6c2dl.jpg

نورالعین عینی
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 29، 2017 1:59 صبح
بہت خوبصورت نظم عینی بٹیا ۔ دا قبول فرمائیے
عینی مروت — اکتوبر 29، 2017 8:09 صبح
بہت خوبصورت نظم عینی بٹیا ۔ دا قبول فرمائیے
پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ سر۔۔
سلامت رہیں
اے خان — اکتوبر 29، 2017 8:57 صبح
بہت خوب. ماشاءاللہ
عینی مروت — اکتوبر 29، 2017 11:07 صبح
بہت خوب. ماشاءاللہ
تشکر جناب :)
سلامتی ہو
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 30، 2017 9:41 صبح
واہ بہنا !زبردست نظم،بہت خوب
عینی مروت — اکتوبر 30، 2017 10:50 صبح
واہ بہنا !زبردست نظم،بہت خوب
خوش رہیں ہمیشہ۔۔
بہت شکریہ :)
عظیم — نومبر 2، 2017 2:46 شام
یہ نظم بھی اچھی ہے ماشاء اللہ ۔ مجھے ایک خامی محسوس ہو رہی ہے کہ 'نگاہ' کیسے دیکھ سکتی ہے ؟ وہ تو کسی شے پر ڈالنے یا کرنے کی چیز ہوتی ہے ۔
کہ پھر سے تشنہ نگاہ دیکھے
الف عین — نومبر 2، 2017 4:10 شام
جیو بیٹا عینی۔ شاندار نظم ہے
عینی مروت — نومبر 4، 2017 8:16 شام
یہ نظم بھی اچھی ہے ماشاء اللہ ۔ مجھے ایک خامی محسوس ہو رہی ہے کہ 'نگاہ' کیسے دیکھ سکتی ہے ؟ وہ تو کسی شے پر ڈالنے یا کرنے کی چیز ہوتی ہے ۔
۔میرے ذہن میں بھی ایک سوال اٹھتا ہے
کہ نگاہ دیکھ نہیں سکتی تو کیا کام کرسکتی ہے؟
:)
پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ جی
عینی مروت — نومبر 4، 2017 8:17 شام
جیو بیٹا عینی۔ شاندار نظم ہے
بہت ممنون ہوں استاد محترم!
سلامت رہیں
ظہیراحمدظہیر — نومبر 5، 2017 5:56 شام
واہ واہ! بہت خوب! اچھی مختصر سے تاثراتی نظم ہے!
اور تصویر بھی آپ نے ڈھونڈھ کر بہت اچھی لگائی ہے ۔ ماشاءاللہ! اللہ ذوق سلامت رکھے۔
الف نظامی — نومبر 5، 2017 8:55 شام
افکار تازہ۔۔۔آپکے تبصروں و مشوروں کی نذر۔۔۔
*آرزوے باراں*
الہی بارش کی آرزوہے
یہ آرزو ہے۔۔کہ پھر سے تشنہ نگاہ دیکھے
کہ کس طرح سے شریر بوندوں کی چھیڑخانی
تھکن سے بیزار گدلے گدلے
تمام رنگوں کو
غسل دے کر۔۔۔
اداس منظرکا پھیکاملبوس
دھیرےدھیرےاتارتی ہے!
2n6c2dl.jpg

نورالعین عینی
بہت خوب۔
"سنوارتی ہے"
کے اضافہ کی گنجائش موجود ہے
عینی مروت — نومبر 8، 2017 2:03 شام
واہ واہ! بہت خوب! اچھی مختصر سے تاثراتی نظم ہے!
اور تصویر بھی آپ نے ڈھونڈھ کر بہت اچھی لگائی ہے ۔ ماشاءاللہ! اللہ ذوق سلامت رکھے۔
پسندیدگی کے لیے بہت بہت شکریہ جی۔۔
سلامتی ہو
:)
عینی مروت — نومبر 8، 2017 2:12 شام
بہت خوب۔
"سنوارتی ہے"
کے اضافہ کہ گنجائش موجود ہے
اس سے نظم اور سنور گئی
اس مشورے کے لیے بہت نوازش سر۔۔۔
خوش رہیں :)
اداس منظرکا پھیکاملبوس
دھیرےدھیرےسنوارتی ہے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%B1%D8%B2%D9%88%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%A7%DA%BA.98856/