آزاد تکبندی

محمد ریحان قریشی — اکتوبر 25، 2018 10:21 شام
وقت آئے گا اپنا کبھی
ہاں کسی نہ کسی روز آئے گا اپنا بھی وقت
جب جہاں میرے وہم و تخیل کے پیکر میں ڈھل جائے گا
جب سبھی لوگ بولیں گے حق میں مرے
تب کے میں لکھ سکوں گا وہ سب جو تصور کی دنیا میں موجود ہے
اور جو لکھوں گا میں اس کو سب معتبر، مستند جانیں گے
کیونکہ اس سب کی پروا نہ ہوگی مجھے
وقت آئے گا ایسا کبھی
جب ملال و پشیمانی و حزن و اندوہ و حرماں چلے جائیں گے
اور یادیں کہ جو باعثِ صد غم و رنج ہیں
سب کے ذہنوں سے مٹ جائیں گی
جب یہ مٹی غموں کو کہ جو گنجلک ہیں ہر اک سانس کے تار میں
کھینچ باہر کرے گی
پھر اک عیشِ جاوید کا پیرہن زیبِ تن کر کے ہم اک پر آرام سی نیند سو جائیں گے
یوں ہمارا بھی وقت آئے گا
محمد وارث — اکتوبر 26، 2018 4:18 صبح
خوب ہے قریشی صاحب، بہت خوب!
الف عین — اکتوبر 26، 2018 10:49 صبح
بس عنوان غلط ہے آزاد نظم کہنا تھا
یاسر شاہ — اکتوبر 26، 2018 5:07 شام
وقت آئے گا اپنا کبھی
ہاں کسی نہ کسی روز آئے گا اپنا بھی وقت
جب یہ دنیا مری خواہشوں کی اطاعت کرے گی
جب سبھی لوگ بولیں گے حق میں مرے
میں جو سوچوں گا وہ لکھ سکوں گا
اور جو لکھوں گا میں اس کو سب معتبر، مستند جانیں گے
کیونکہ اس سب کی پروا نہ ہوگی
وقت آئے گا ایسا کبھی
جب ملال و پشیمانی و حزن و اندوہ و حرماں چلے جائیں گے
اور یادیں کہ جو باعثِ صد غم و رنج ہیں
سب کے ذہنوں سے مٹ جائیں گی
جب یہ مٹی غموں کو کہ جو گنجلک ہیں ہر اک سانس کے تار میں
کھینچ باہر کرے گی
اور پھر اک عیشِ جاوید کا پیرہن زیبِ تن کر کے ہم اک پر آرام سی نیند سو جائیں گے
یوں ہمارا بھی وقت آئے گا

یہ دو سرخ کردہ مقامات دیکھ لیجئے گا وزن کے لحاظ سے -
محمد ریحان قریشی — اکتوبر 26، 2018 5:42 شام
یہ دو سرخ کردہ مقامات دیکھ لیجئے گا وزن کے لحاظ سے -
مجھے تو درست معلوم ہو رہے ہیں.
یاسر شاہ — اکتوبر 26، 2018 5:49 شام
وزن نظم کا "فا علن" کی تکرار ہے نا ؟
محمد ریحان قریشی — اکتوبر 26، 2018 5:50 شام
وزن نظم کا "فا علن" کی تکرار ہے نا ؟
جی بالکل.
یاسر شاہ — اکتوبر 26، 2018 6:00 شام
پہلے مقام میں مجھے ہی غلط فہمی ہوگئی -باقی دوسرے مقام کی تقطیع یوں ہوگی :
میں جو سو-چوں گا وہ- لکھ سکوں- گا
فا علن ----فا علن---فا علن--فا
اور جو لکھوں گا میں اس کو سب معتبر، مستند جانیں گے
علن؟؟؟
محمد ریحان قریشی — اکتوبر 26، 2018 6:54 شام
میں جو سو-چوں گا وہ- لکھ سکوں- گا
فا علن ----فا علن---فا علن--فا
اور جو لکھوں گا میں اس کو سب معتبر، مستند جانیں گے
علن؟؟؟
شکریہ!
ردھم کے لحاظ سے تو میرے نزدیک متدارک سالم اور متدارک محذوذ کا آزاد نظم میں خلط ناجائز نہیں لیکن چونکہ اس موضوع پر زیادہ گرفت نہیں رکھتا اس لیے اسے تبدیل کر دیتا ہوں:
تب کے میں لکھ سکوں گا وہ سب جو تصور میں ہوگا مرے
یاسر شاہ — اکتوبر 26، 2018 7:08 شام
ایسی تبدیلی کیوں نہیں کرتے :
اور جو لکھوں گا=جو بھی لکھوں گا
معاملہ کوئی ایسا بھی پیچیدہ نہیں ؟
منیب الف — نومبر 25، 2018 7:13 صبح
ما شاء اللہ، بہت خوبصورت نظم!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%B2%D8%A7%D8%AF-%D8%AA%DA%A9%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C.103887/