آشاوٴں کی ہاٹ پر تن بکتا ہے آج

خاورچودھری — جون 23، 2008 2:13 صبح
دوہے
خاور چودھری
آشاوٴں کی ہاٹ پر تن بکتا ہے آج
من بھیتر ماں ساچ ہو آوے جگ کو لاج
اوگُن دھو دے گات کے ٹوٹا من کا ماد
دونوں پاوٴں بیڑیاں سیاں کر آزاد
باہر کڑکے دامِنی بھیتر آگ لگائے
اَگنی جیسی کامنی شیتل ہوتی جائے
رُوپ رسیلا بھور ہے آنکھ ہوئی سیراب
مُکھڑا تیرا آد سے کرتا ہے بے تاب
حسن کی مالا جاپنا ہر پل اپنا کام
تورے عشق کا اوگُنی بھولا اپنا نام
سجادعلی — جون 23، 2008 4:59 صبح
خاوربھائی
ویسے تو سبھی اچھے ہیں لیکن یہ دو تو زیادہ پسند آئے
آشاوٴں کی ہاٹ پر تن بکتا ہے آج
من بھیتر ماں ساچ ہو آوے جگ کو لاج
اوگُن دھو دے گات کے ٹوٹا من کا ماد
دونوں پاوٴں بیڑیاں سیاں کر آزاد
محمد وارث — جون 23، 2008 10:03 صبح
بہت اچھے دوہے ہیں خاور صاحب، لا جواب
خاورچودھری — جون 23، 2008 4:34 شام
محمد وارث،سجاد علی شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنا ایک ہایکو آپ کی نذر کرتا ہوں
اچھے ساتھی چاند ستارے
ان پر واروں روشن صبحیں
اپنا آپ نچھاور کردوں
محمد وارث — جون 23، 2008 7:24 شام
اجی صاحب آپ کی محبت ہے، ذرّہ نوازی ہے بندہ پرور۔ لطف فرمایا آپ نے، نوازش آپ کی۔
ایم اے راجا — جون 23، 2008 8:56 شام
بہت خوب چوھدری صاحب بہت خوب۔
خاورچودھری — جون 24، 2008 2:18 صبح
محمدوارث، ایم اے راجا
شکریہ
خاورچودھری — جون 24، 2008 2:22 صبح
ایم اے راجا، محمد وارث
شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%B4%D8%A7%D9%88%D9%B4%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D8%A7%D9%B9-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%D9%86-%D8%A8%DA%A9%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%A2%D8%AC.13340/