منیب احمد فاتح — اگست 29، 2013 3:09 شام
آنکھوں پہ بٹھانا مرا دستور نہیں ہے
یوں ملنا ملانا مرا دستور نہیں ہے
چپ چاپ اسے دیکھتا ہوں غیر کے ہمراہ
باتوں کو بڑھانا مرا دستور نہیں ہے
پھرتا ہے پشیمان وہ خود روٹھ کر اب کے
ہر بار منانا مرا دستور نہیں ہے
مجبور نہ کر مجھ کو ترے دیس کو چھوڑوں
پھر لوٹ کے آنا مرا دستور نہیں ہے
سننے کا بہت شوق ہے اُن کو مرے ارمان
پر خواب سنانا مرا دستور نہیں ہے
ہو گا کہ یہ تکلیف دہی تیری نہج ہو
اشکوں کا بہانا مرا دستور نہیں ہے
مت ڈوبتی کشتی سے مجھے دیکھ مرے دل
امّید دلانا مرا دستور نہیں ہے
مشتاق کوئی چارہ نوازی کا ہو فاتحؔ
احسان اٹھانا مرا دستور نہیں ہے
طاھر جاوید — اگست 29، 2013 3:17 شام
سننے کا بہت شوق ہے اُن کو مرے ارمان
پر خواب سنانا مرا دستور نہیں ہے
کیا بات ھے جی
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 29، 2013 3:57 شام
آنکھوں پہ بٹھانا مرا دستور نہیں ہے
یوں ملنا ملانا مرا دستور نہیں ہے
چپ چاپ اسے دیکھتا ہوں اور کے ہمراہ
باتوں کو بڑھانا مرا دستور نہیں ہے
پھرتا ہے پشیمان وہ خود روٹھ کر اب کے
ہر بار منانا مرا دستور نہیں ہے
مجبور نہ کر مجھ کو ترے دیس کو چھوڑوں
پھر لوٹ کے آنا مرا دستور نہیں ہے
سننے کا بہت شوق ہے اُن کو مرے ارمان
پر خواب سنانا مرا دستور نہیں ہے
مانا کہ یہ تکلیف دہی تیری نہج ہے
اشکوں کا بہانا مرا دستور نہیں ہے
مت ڈوبتی کشتی سے مجھے دیکھ مرے دل
امّید دلانا مرا دستور نہیں ہے
مشتاق رہے جلوہ نمائی کا وہ فاتحؔ
احسان اٹھانا مرا دستور نہیں ہے
واہ جناب کیا خوب غزل کہی ہے۔۔۔
بہت سی داد۔۔۔۔
منیب احمد فاتح — اگست 29، 2013 4:33 شام
سننے کا بہت شوق ہے اُن کو مرے ارمان
پر خواب سنانا مرا دستور نہیں ہے
کیا بات ھے جی
شکریہ جناب۔
منیب احمد فاتح — اگست 29، 2013 4:34 شام
واہ جناب کیا خوب غزل کہی ہے۔۔۔
بہت سی داد۔۔۔ ۔
بہت نوازش سرسری صاحب۔
عمراعظم — اگست 29، 2013 5:56 شام
پھرتا ہے پشیمان وہ خود روٹھ کر اب کے
ہر بار منانا مرا دستور نہیں ہے
بہت عمدہ غزل کی تخلیق پر بہت سی داد قبول فرمائیں۔۔۔۔ مندرجہ بالا شعر کی کیفیت دیکھ کر ہم تو سفارش کریں گے کہ اگر ممکن ہو تو آپ اپنے دستور میں ترمیم فرما دیں۔
منیب احمد فاتح — اگست 29، 2013 6:21 شام
پھرتا ہے پشیمان وہ خود روٹھ کر اب کے
ہر بار منانا مرا دستور نہیں ہے
بہت عمدہ غزل کی تخلیق پر بہت سی داد قبول فرمائیں۔۔۔ ۔ مندرجہ بالا شعر کی کیفیت دیکھ کر ہم تو سفارش کریں گے کہ اگر ممکن ہو تو آپ اپنے دستور میں ترمیم فرما دیں۔
اس کے لئے محفل کی دو تہائی اکثریت کا متفق ہونا لازمی ہو گا۔

عمراعظم — اگست 29، 2013 6:26 شام
اس کے لئے محفل کی دو تہائی اکثریت کا متفق ہونا لازمی ہو گا۔
بھئی دستور تو آپ کا ہے۔محفل کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
ماہی احمد — اگست 29، 2013 6:26 شام
احسان اٹھانا مرا دستور نہیں ہے
بہت عمدہ کاوش۔۔۔

منیب احمد فاتح — اگست 29، 2013 6:30 شام
بھئی دستور تو آپ کا ہے۔محفل کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
یہ بات بھی آپ کی دل کو لگی

آپ کی سفارش نوٹ کرتا ہوں، اگلی نشست میں غور کیا جائے گا۔
(سیاسی بیان)
منیب احمد فاتح — اگست 29، 2013 6:32 شام
احسان اٹھانا مرا دستور نہیں ہے
بہت عمدہ کاوش۔۔۔
بہت شکریہ آپ کا۔
مدیحہ گیلانی — ستمبر 9، 2013 4:51 شام
ماشاءاللہ عمدہ غزل ہے ۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔۔جیتے رہیئے اور اسی طرح لکھتے رہیئے۔
منیب احمد فاتح — ستمبر 9، 2013 5:09 شام
ماشاءاللہ عمدہ غزل ہے ۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔۔جیتے رہیئے اور اسی طرح لکھتے رہیئے۔
ہو بہو اسی طرح یا تھوڑا مختلف بھی؟

مدیحہ گیلانی — ستمبر 9، 2013 6:08 شام
ہو بہو اسی طرح یا تھوڑا مختلف بھی؟
نہیں اسی طرح تو نہیں اس سے بھی بہت زیادہ اچھا اور بہترین

سمجھ میں آگئی نا بات !

منیب احمد فاتح — ستمبر 9، 2013 6:27 شام
نہیں اسی طرح تو نہیں اس سے بھی بہت زیادہ اچھا اور بہترین

سمجھ میں آگئی نا بات !
ہاہا۔۔ جی بالکل!
عمر سیف — ستمبر 9، 2013 6:31 شام
بہت خوب