La Alma — مئی 17، 2022 7:51 شام
آواز کی دلیل خموشی ہوئی اگر
ہم چُپ رہیں گے بات جو کہنی ہوئی اگر
مانا ابھی شباب میں تنہائی ہے حلیف
سوچو! حریفِ جاں دمِ پیری ہوئی اگر؟
چلیے جو لاکھ بچ کے بھی تیر و تفنگ سے
آ کر رہے گی موت جو آنی ہوئی اگر
اپنے عتاب کا ہوئے ہم آپ ہی شکار
خود کو تسلی دیں گے، ضروری ہوئی اگر
اب کے دلِ شکستہ کی تعمیر ہو بخیر
ہو گی تبھی ہمیں سے بخوبی ہوئی اگر
اتنا ہمیں نہ زود فراموش جانیے
رکھیں گے یاد، یاد بُھلانی ہوئی اگر
مولا! غمِ فراق کا کوئی تو ہو حساب
پھر ہجر ہی چُنیں گے تلافی ہوئی اگر
پی لیں گے جام زہرِ خرابات کا بھی ہم
المٰیؔ مئے نشاط جو تھوڑی ہوئی اگر
امین شارق — مئی 17، 2022 10:30 شام
کیا بات ہے۔۔
مانا ابھی شباب میں تنہائی ہے حلیف
سوچو! حریفِ جاں دمِ پیری ہوئی اگر؟
ہم اچھے شاعروں کے بڑے قدر دان ہیں
تعریف کریں گے غزل اچھی ہوئی اگر
La Alma — مئی 18، 2022 5:46 شام
کیا بات ہے۔۔
مانا ابھی شباب میں تنہائی ہے حلیف
سوچو! حریفِ جاں دمِ پیری ہوئی اگر؟
ہم اچھے شاعروں کے بڑے قدر دان ہیں
تعریف کریں گے غزل اچھی ہوئی اگر
کی آپ نے پسند غزل، اس کا شکریہ
نوید ناظم — مئی 20، 2022 5:00 صبح
خوب!
سیما علی — مئی 20، 2022 7:55 صبح
مولا! غمِ فراق کا کوئی تو ہو حساب
پھر ہجر ہی چُنیں گے تلافی ہوئی اگر
پی لیں گے جام زہرِ خرابات کا بھی ہم
المٰیؔ مئے نشاط جو تھوڑی ہوئی اگر
واہ کیا بات ہے
مولا غمِ فراق کوئی تو ہو حساب
سیما علی — مئی 20، 2022 7:56 صبح
مانا ابھی شباب میں تنہائی ہے حلیف
سوچو! حریفِ جاں دمِ پیری ہوئی اگر؟
بے حد کمال
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 20، 2022 8:23 صبح
اپنے عتاب کا ہوئے ہم آپ ہی شکار
خود کو تسلی دیں گے، ضروری ہوئی اگر
بہت ہی اعلی لاجواب
مولا! غمِ فراق کا کوئی تو ہو حساب
پھر ہجر ہی چُنیں گے تلافی ہوئی اگر
زبردست ۔
شاندار اور بہترین کلام
ایس ایس ساگر — مئی 20، 2022 10:23 صبح
واہ۔ واہ۔ بہت خوب۔
خوبصورت اشعار۔ عمدہ غزل۔
سلامت رہیئے۔آمین۔
La Alma — مئی 20، 2022 11:02 صبح
La Alma — مئی 20، 2022 11:03 صبح
واہ کیا بات ہے
مولا غمِ فراق کوئی تو ہو حساب
قدر افزائی کے لیے مشکور ہوں ۔ بہت شکریہ
La Alma — مئی 20، 2022 11:04 صبح
بہت ہی اعلی لاجواب
زبردست ۔
شاندار اور بہترین کلام
بہت مہربانی!
جزاک اللہ۔
La Alma — مئی 20، 2022 11:06 صبح
واہ۔ واہ۔ بہت خوب۔
خوبصورت اشعار۔ عمدہ غزل۔
سلامت رہیئے۔آمین۔
غزل کی پسندیدگی کے لیے شکر گزار ہوں۔
خوش رہیے۔
محمداحمد — مئی 21، 2022 8:36 صبح
واہ! بہت خوب !
اچھی غزل ہے۔
آواز کی دلیل خموشی ہوئی اگر
ہم چُپ رہیں گے بات جو کہنی ہوئی اگر
مطلع خوب ہے
مانا ابھی شباب میں تنہائی ہے حلیف
سوچو! حریفِ جاں دمِ پیری ہوئی اگر؟
کیا بات ہے۔
اور سوچنے کی بات بھی ہے۔

اتنا ہمیں نہ زود فراموش جانیے
رکھیں گے یاد، یاد بُھلانی ہوئی اگر
بہت خوب!
ڈھیروں داد!
La Alma — مئی 22، 2022 6:12 شام
واہ! بہت خوب !
اچھی غزل ہے۔
مطلع خوب ہے
کیا بات ہے۔
اور سوچنے کی بات بھی ہے۔

بہت خوب!
ڈھیروں داد!
سپاس گزار ہوں۔
بہت نوازش۔
عرفان علوی — مئی 30، 2022 1:16 صبح
آواز کی دلیل خموشی ہوئی اگر
ہم چُپ رہیں گے بات جو کہنی ہوئی اگر
مانا ابھی شباب میں تنہائی ہے حلیف
سوچو! حریفِ جاں دمِ پیری ہوئی اگر؟
چلیے جو لاکھ بچ کے بھی تیر و تفنگ سے
آ کر رہے گی موت جو آنی ہوئی اگر
اپنے عتاب کا ہوئے ہم آپ ہی شکار
خود کو تسلی دیں گے، ضروری ہوئی اگر
اب کے دلِ شکستہ کی تعمیر ہو بخیر
ہو گی تبھی ہمیں سے بخوبی ہوئی اگر
اتنا ہمیں نہ زود فراموش جانیے
رکھیں گے یاد، یاد بُھلانی ہوئی اگر
مولا! غمِ فراق کا کوئی تو ہو حساب
پھر ہجر ہی چُنیں گے تلافی ہوئی اگر
پی لیں گے جام زہرِ خرابات کا بھی ہم
المٰیؔ مئے نشاط جو تھوڑی ہوئی اگر
اچھی غزل ہے المیٰ صاحبہ ! داد حاضر ہے .
La Alma — مئی 30، 2022 8:58 شام
اچھی غزل ہے المیٰ صاحبہ ! داد حاضر ہے .
پسندیدگی کے لیے ممنون ہوں۔ شکریہ۔
محمد شکیل خورشید — جون 12، 2022 8:23 شام
اچھی غزل ہے ما شا اللہ
La Alma — جون 16، 2022 7:14 شام