آپ کی سادگی بہانا ہے، اسامه جمشيد ؔ

اسامہ جمشید — اکتوبر 5، 2012 7:45 صبح
آپ کی سادگی بہانا ہے​
تیر پھر آپ نے چلانا ہے​

بارہا آپ نے ستم ڈھایا
بارہا ہم نے آزماناہے​

اس قدر رازبن رہے ہوکیوں
ہم سے کیا آپ نے چھپانا ہے​

دل پرانا مکان ہے اسکو
توڑ کر پھر نیا بنا نا ہے​

آدمی پھنس گیا درندوں میں
آفتوں سے اسے بچانا ہے​

بے وجہ ضد کیا نہیں کرتے
روح کو جسم سے تو جاناہے​

انکی زلفوں میں سورہے ہونگے
شاعروں کا یہی ٹھکانا ہے​
سید زبیر — اکتوبر 5، 2012 7:51 صبح
واہ
انکی زلفوں میں سورہے ہونگے
شاعروں کا یہی ٹھکانا ہے
کیا بات ہے ۔
اسامہ جمشید — اکتوبر 5، 2012 7:53 صبح
قبله زبير صاحب ، بهت نوازش ۔
اسد قریشی — اکتوبر 8، 2012 6:06 صبح
اچھی کوشش ہے! داد قبول کیجیے!
اسامہ جمشید — اکتوبر 8، 2012 6:28 صبح
اچھی کوشش ہے! داد قبول کیجیے!
مکرمی اسد صاحب بہت نوازش۔
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 10، 2012 4:16 صبح
آپ کی سادگی بہانا ہے​
تیر پھر آپ نے چلانا ہے
بارہا آپ نے ستم ڈھایا​
بارہا ہم نے آزماناہے
اس قدر رازبن رہے ہوکیوں​
ہم سے کیا آپ نے چھپانا ہے
@اُسامۃ جمشید بھائی! باقی غزل تو خوب ہے داد قبول فرمائیے البتہ مذکورہ بالا مصرعوں پر ہم اپنا خیال محفوظ رکھتے ہیں ، کہ یہ اردو میں رائج نہیں بلکہ پنجابی کا خاصہ ہے۔مزید اَس بارے میں اساتذہ کی آراء کا انتظار کرلیتے ہیں، ہوسکتا ہے ہم ہی غلط ہوں۔
اسامہ جمشید — اکتوبر 10، 2012 6:32 صبح
قبله خليل صاحب سچ يه هے كه يه غزل ميں نے زبردستي لكھي هے باقاعده كيفيت نه بن سكي۔
الف عین — اکتوبر 11، 2012 3:58 صبح
پنجابی محاورے کے مصرعوں کے علاوہ مجھے اعتراض وجہ کے تلفظ پر بھی ہے۔ لیکن یہاں خاموش ہی رہوں تو بہتر ہے، یہ اصلاح سخن میں نہیں نا!!
اسامہ جمشید — اکتوبر 11، 2012 8:39 صبح
پنجابی محاورے کے مصرعوں کے علاوہ مجھے اعتراض وجہ کے تلفظ پر بھی ہے۔ لیکن یہاں خاموش ہی رہوں تو بہتر ہے، یہ اصلاح سخن میں نہیں نا!!
بہت شکریہ استاد گرامی ، آپ استاد ہیں آپ نے وزن کے حساب سے ٹھیک پکڑا ہے ، مجھے بھی اسکا اندازہ بعد میں ہوا ، تو اس کو بے وجہ کی جگہ بے سبب کرلیا ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D8%A7%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D8%A8%DB%81%D8%A7%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%87-%D8%AC%D9%85%D8%B4%D9%8A%D8%AF-%D8%94.55097/