نورالحسن جوئیہ — مارچ 18، 2016 4:31 شام
ہم جہاں پر چاہتے تھے پیار بولے
یار لوگوں کے وہاں ہتھیار بولے
کب تلک بولیں گے بیرونی عناصر
اب تو اندر کا کوئی کردار بولے
ناقدیں ایسے غزل پر بولتےہیں
جنگ میں جیسے کوئی تلوار بولے
اک ہمی چپ چاپ رہتے ہیں وگرنہ
بولنے پر آئے تو دیوار بولے
تیرے آنے پر تو آنکھیں کھول دی ہیں
اور کتنا اب ترا بیمار بولے
نورالحسن جوئیہ
ہادیہ — مارچ 18، 2016 5:23 شام
بہت خوب

نورالحسن جوئیہ — مارچ 18، 2016 5:25 شام
بہت خوب
شکریہ ہادیہ
الف عین — مارچ 19، 2016 7:34 صبح
واہ، اچھی غزل ہے نہ جانے کیوں ‘ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے‘ یاد آ گیا
نورالحسن جوئیہ — مارچ 19، 2016 9:54 صبح
واہ، اچھی غزل ہے نہ جانے کیوں ‘ہم بولے گا تو بولو گے کہ بولتا ہے‘ یاد آ گیا
شکریہ سر
محمداحمد — مارچ 28، 2016 10:17 صبح
تیرے آنے پر تو آنکھیں کھول دی ہیں
اور کتنا اب ترا بیمار بولے
واہ۔۔۔۔!
کیا بات ہے۔
نورالحسن جوئیہ — مارچ 29، 2016 8:11 صبح
ابن رضا — مارچ 29، 2016 8:14 صبح
تیرے آنے پر تو آنکھیں کھول دی ہیں
اور کتنا اب ترا بیمار بولے
بہت خوب
سید عاطف علی — مارچ 29، 2016 8:39 صبح
واہ، اچھی غزل ہے۔۔۔
سید لبید غزنوی — مارچ 29، 2016 9:51 صبح
اک ہمی چپ چاپ رہتے ہیں وگرنہ
بولنے پر آئے تو دیوار بولے
پہلے تو بہت ساری داد۔۔۔۔۔بہت خوب عمدہ
اور پھر اپنی ذاتی رائے ۔۔۔اگر دوسرا فقرہ اس طرح کردیا جائے تو زیادہ خوبصورت محسوس ہو گا۔۔بولنے پر آئے تو درو دیوار بولے۔۔
صاد رائے تو الف عین سر ہی دے سکتے ہیں۔۔
محمد تابش صدیقی — مارچ 29، 2016 9:55 صبح
پہلے تو بہت ساری داد۔۔۔۔۔بہت خوب عمدہ
اور پھر اپنی ذاتی رائے ۔۔۔اگر دوسرا فقرہ اس طرح کردیا جائے تو زیادہ خوبصورت محسوس ہو گا۔۔بولنے پر آئے تو درو دیوار بولے۔۔
صاد رائے تو الف عین سر ہی دے سکتے ہیں۔۔
اس طرح مصرع وزن سے نکل جائے گا۔

سید لبید غزنوی — مارچ 29، 2016 10:26 صبح
اس طرح مصرع وزن سے نکل جائے گا۔
جی استاذ محترم دل نظر مع خیال ۔۔سرنگوں است
محمد یعقوب آسی — مارچ 29، 2016 10:53 صبح
ناقدیں ایسے غزل پر بولتےہیں
یہاں نون کو غنہ نہ کریں اور الف پر ایصال سے کام لیں تو مصرع زیادہ رواں ہو جائے گا
ناقدین ایسے غزل پر بولتےہیں
نورالحسن جوئیہ — مارچ 29، 2016 11:28 صبح
یہاں نون کو غنہ نہ کریں اور الف پر ایصال سے کام لیں تو مصرع زیادہ رواں ہو جائے گا
ناقدین ایسے غزل پر بولتےہیں
شکریہ سر۔ میں نے اپنے پاس یہ تبدیلی محفوظ کر لی
نورالحسن جوئیہ — مارچ 29، 2016 11:30 صبح
پہلے تو بہت ساری داد۔۔۔۔۔بہت خوب عمدہ
اور پھر اپنی ذاتی رائے ۔۔۔اگر دوسرا فقرہ اس طرح کردیا جائے تو زیادہ خوبصورت محسوس ہو گا۔۔بولنے پر آئے تو درو دیوار بولے۔۔
صاد رائے تو الف عین سر ہی دے سکتے ہیں۔۔
وزن

نورالحسن جوئیہ — مارچ 29، 2016 11:31 صبح
اس طرح مصرع وزن سے نکل جائے گا۔
شکریہ