احتجاج ہونا تھا

F@rzana — ستمبر 10، 2006 11:30 شام
اسی روش کے سبب احتجاج ہونا تھا
کبھی کبھی تو مجھے خوش مزاج ہونا تھا
فگار تو نہیں پروین کی طرح لیکن
مرا بھی چارہ گرو کچھ علاج ہونا تھا
وہ جس نے کرلی ہے تسخیر سلطنت دل کی
نصیب پر بھی مرے اس کا راج ہونا تھا
ہمیشہ سے تھی طرفدار مرد کی دنیا
تو آج بھی اسی جانب سماج ہونا تھا
کہی کسی سے نہیں تھی مگر سنی سب نے
یہ معجزہ تو مرے ساتھ آج ہونا تھا
میں صرف خواب بنے جاؤں لڑکیوں کے لیئے
تمام عمر یہی کام کاج ہونا تھا
جھکا رہا مرا سر جس کے روبرو اب تک
تو اس لحاظ کا کچھ تو خراج ہونا تھا
وفا کے نام پہ جب مٹ گئی تو سنتی ہوں
کہ میرے سر پہ محبت کا تاج ہونا تھا
میں آپ اپنی ہی واحد مثال ہوں نیناں
جو میں نے پہنا اسی کا رواج ہونا تھا
نیناں
قیصرانی — ستمبر 10، 2006 11:42 شام
ارےےےےےے، اتنی ڈھیر ساری مہربانی :D اور جنابہ جی ادھر میرے پاس تو شکریہ ادا کرنے کے لیے بھی الفاظ نہیں ہیں :lol:
شاکرالقادری — ستمبر 11، 2006 9:48 شام
وہ جس نے کرلی ہے تسخیر سلطنت دل کی
اس۔۔۔۔۔ی س۔۔۔۔ے ہائے م۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔را ازدواج ہونا تھا
ہمیشہ س۔۔۔۔ے ھے طرفدار مرد کی دنیا
اسی لی۔۔۔۔ے تو مجھے اخت۔۔۔۔لاج ہونا تھا
8)
F@rzana — ستمبر 11، 2006 10:04 شام
شاکر صاحب، آپ بھی کمال ہیں، واہ
شاکرالقادری — ستمبر 11، 2006 10:54 شام
یہ تو آپ کا حسن نظر ہے
ورنہ
من آنم کہ من دانم
چاند کو گھٹتے ہی دیکھا ہے مکم۔۔۔۔۔ل ہو ک۔۔ر
نامک۔۔مل ہی رہے جو وہ کم۔۔۔۔۔۔ال اچھ۔۔ا ھ۔۔ے
ویسے شاعروں کے اس ہجوم میں آپ کی شاعری انتہائی موزوں ہے
ورنہ مجھے تو بے وزن مصرعے پڑھ پڑھ کر بد ھضمی کا اندیشہ ھو چلا تھا :lol:
تیلے شاہ — ستمبر 12، 2006 12:39 شام
ارے واہ
بہت ہی اعلی جناب
الف عین — ستمبر 12، 2006 6:11 شام
بہت خوب نیناں۔
اور شاکر القادری کی پیروڈی بھی دل چسپ ہے۔
شاکرالقادری — ستمبر 12، 2006 8:56 شام
شکریہ سر!
اور شاہ جی آپ کی بھی نوازش!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%AD%D8%AA%D8%AC%D8%A7%D8%AC-%DB%81%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%D8%A7.4035/