اخفائے راز و ضبطِ غمِ بے بہا کا نام

عاطف ملک — جولائی 28، 2019 5:23 صبح
اخفائے راز و ضبطِ غمِ بے بہا کا نام
لینے لگا ہوں آج میں پھر سے وفا کا نام
جو میرے جی میں آئے کروں گا وہی حضور
گویا ہوائے نفس ہے میرے خدا کا نام
دل پر نہیں ہے زور ، مگر ضبط میرا دیکھ
لب پر نہ آئے گا کبھی اس بے وفا کا نام
کیا چیز ہے کہ حسنِ تخیل کہوں جسے!
شعروں میں شعریت ہے بھلا کس بلا کا نام!
دل میں مرے بسے ہوں ہزاروں صنم تو کیا
ہونٹوں سے اپنے لے تو رہا ہوں خدا کا نام
اک بار استجاب سے محروم کیا ہوئے
عاطفؔ لبوں پہ آ نہ سکا پھر دعا کا نام
عاطفؔ ملک
جولائی ۲۰۱۹​
فلسفی — جولائی 28، 2019 6:22 صبح
کیا چیز ہے کہ حسنِ تخیل کہوں جسے!
شعروں میں شعریت ہے بھلا کس بلا کا نام!
دل میں مرے بسے ہوں ہزاروں صنم تو کیا
ہونٹوں سے اپنے لے تو رہا ہوں خدا کا نام
واہ ڈاکٹر صاحب، تنہائی کام دکھا رہی ہے۔ بہت خوب
محمد تابش صدیقی — جولائی 28، 2019 6:30 صبح
جو میرے جی میں آئے کروں گا وہی حضور
گویا ہوائے نفس ہے میرے خدا کا نام
دل میں مرے بسے ہوں ہزاروں صنم تو کیا
ہونٹوں سے اپنے لے تو رہا ہوں خدا کا نام
بہت خوب
ابن توقیر — جولائی 28، 2019 7:56 صبح
بہت خوب جناب۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 28، 2019 8:18 صبح
اخفائے راز و ضبطِ غمِ بے بہا کا نام
لینے لگا ہوں آج میں پھر سے وفا کا نام
جو میرے جی میں آئے کروں گا وہی حضور
گویا ہوائے نفس ہے میرے خدا کا نام
دل پر نہیں ہے زور ، مگر ضبط میرا دیکھ
لب پر نہ آئے گا کبھی اس بے وفا کا نام
کیا چیز ہے کہ حسنِ تخیل کہوں جسے!
شعروں میں شعریت ہے بھلا کس بلا کا نام!
دل میں مرے بسے ہوں ہزاروں صنم تو کیا
ہونٹوں سے اپنے لے تو رہا ہوں خدا کا نام
اک بار استجاب سے محروم کیا ہوئے
عاطفؔ لبوں پہ آ نہ سکا پھر دعا کا نام
عاطفؔ ملک
جولائی ۲۰۱۹​
خوبصورت خوبصورت۔
فاخر رضا — جولائی 28، 2019 9:32 صبح
کیا بات ہے
بہت منجھی ہوئی شاعری ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی — جولائی 28، 2019 4:27 شام
عمدہ اور شاندار غزل
دل میں مرے بسے ہوں ہزاروں صنم تو کیا
ہونٹوں سے اپنے لے تو رہا ہوں خدا کا نام
یہ شعر تو بہت پسند آیا ۔
لاجواب زبردست۔
عاطف ملک — جولائی 29، 2019 7:37 صبح
واہ ڈاکٹر صاحب، تنہائی کام دکھا رہی ہے۔ بہت خوب
کیا بات ہے
بہت منجھی ہوئی شاعری ہے
عمدہ اور شاندار غزل
یہ شعر تو بہت پسند آیا ۔
لاجواب زبردست۔
جزاک اللہ۔
تمام احباب کا بہت بہت شکریہ:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%AE%D9%81%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%B1%D8%A7%D8%B2-%D9%88-%D8%B6%D8%A8%D8%B7%D9%90-%D8%BA%D9%85%D9%90-%D8%A8%DB%92-%D8%A8%DB%81%D8%A7-%DA%A9%D8%A7-%D9%86%D8%A7%D9%85.107830/