بہت خوب! اچھی غزل ہے عاطف بھائی !
معذرت ، لیکن ایک دو اشعار پڑھ کر یوں لگا کہ آپ نے اس غزل کو وہ توجہ نہیں دی کہ جس کی یہ حقدار تھی۔

کچھ مصرع آپ کی مزید توجہ چاہتے ہیں ۔ مثلاً :
بلاجواز وہ پھر ہو گیا خفا مجھ سے
کہ جانتا ہے وہ، میں ہی اسے مناؤں گا
میری ناقص رائے میں اگر آپ ان مصرعوں کو کچھ وقت دیتے تو ان کی روانی بہتر بنائی جاسکتی تھی ۔
بلا جواز خفا ہوگیا وہ پھر مجھ سے
وہ جانتا ہے کہ میں ہی اُسے مناؤں گا
دخل در منظومات کے لئے معذرت خواہ ہوں عاطف بھائی ۔ اگرمیری ناقص رائے ناگوار گزرے تو اس سے صرفِ نظر اور مجھ سے درگزر فرمائیے گا ۔

نیز دوسرے شعر پر بھی نظرِ ثانی کیجئے ۔ خدا کی رحمت کو آزمانا تو اچھی بات نہیں ۔ عاطف بھائی ، یہ پیرایۂ اظہار ٹھیک نہیں ہے ۔ ان معاملات میں حد درجہ احتیاط سے کام لیا کیجئے۔ یہاں لغزشِ لسانی کی قطعی گنجا ئش نہیں ہوتی ۔