اداس مرغی

محمدابوعبداللہ — نومبر 21، 2016 1:59 شام
بات یہ ہے کہ مرغی نے چار چوزے نکا لے اور چاروں کھو بیٹھی۔ پھر اس پھرنے لگی اداس اداس اور نکالنے لگی عجیب عجیب ٓوازیں تو ہم سے بھی رہا نہ گیا۔ سو پیش خدمت ہے۔
;)
مرغی کے تھے چوزے چار
دیکھ کے جن کو آئے پیار
وہ بھی ننھے پیارے پیارے
رنگا رنگ پروں والے
چھوٹا ان میں ہوا بیمار
وہ گیا جاں کی بازی ہار
دو کو کر گئی بلی پار
چوتھے کو گئی سردی مار
سارے مر گئے چوزے یار
مرغی پہ ہے کتنا بار
افسردہ سی وہ رہتی ہے
چوں چوں چوں چوں کرتی ہے
وصی اللہ — نومبر 21، 2016 2:42 شام
چوں چوں تو چوزہ کرتا ہے۔۔۔ شاید اداسی کے بعد ککڑوں سے دستبردار ہو کر چوں چوں پہ آگئی ہو۔۔۔
نایاب — نومبر 21، 2016 3:10 شام
واہہہہہہہہہہ
ذرا نم ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماں اداس کیوں نہ پھرے ۔۔ ممتا کا جذبہ ہے ہی ایسا
بہت دعائیں
محمد تابش صدیقی — نومبر 21، 2016 3:20 شام
خوب انداز سے جذبات پیش کیے. بس ذرا اصلاحِ سخن میں پوسٹ کرتے تو ہم بھی استادی دکھا دیتے. :p
محمدابوعبداللہ — نومبر 21، 2016 4:00 شام
خوب انداز سے جذبات پیش کیے. بس ذرا اصلاحِ سخن میں پوسٹ کرتے تو ہم بھی استادی دکھا دیتے. :p
ادھر ہی دکھا دیں :)
محمد تابش صدیقی — نومبر 21، 2016 4:08 شام
یہ لیں پھر
اس مصرع میں "سی" یا "وہ" میں سے ایک لفظ نکال دیں تو درست ہو جائے گا۔
افسردہ سی وہ رہتی ہے
محمدابوعبداللہ — نومبر 21، 2016 4:38 شام
یہ لیں پھر
اس مصرع میں "سی" یا "وہ" میں سے ایک لفظ نکال دیں تو درست ہو جائے گا۔
دو راہے پہ کھڑا ہوں سوچتا ہوں کدھر جاوں
کیا نکالیں اب :پ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B3-%D9%85%D8%B1%D8%BA%DB%8C.93143/