اداسی

آر جے — اکتوبر 2، 2019 10:32 صبح
دن کےکسی بھی حصےمیں یہ چھاسکتی ہے
ایک اداسی ساری خوشیاں کھا سکتی ہے
وہ لڑکی کیا ہجر منائے گی میرا
سونے چاندی سے جودل بہلاسکتی ہے !
دیکھوں کتنا روپ چڑھا ہے دلہن پر
اس سے پوچھومجھ سے ملنے آسکتی ہے؟
بے حس اور بے درد بنایا ہے جس نے
اسکی ایک جھلک مجھکو پگھلاسکتی ہے
میں جو روگ لئے بیٹھا ہوں برسوں سے
وہ بھی تو دو چار برس پچھتاسکتی ہے
آر جے ملک
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 2، 2019 10:46 صبح
دن کےکسی بھی حصےمیں یہ چھاسکتی ہے
ایک اداسی ساری خوشیاں کھا سکتی ہے
وہ لڑکی کیا ہجر منائے گی میرا
سونے چاندی سے جودل بہلاسکتی ہے !
دیکھوں کتنا روپ چڑھا ہے دلہن پر
اس سے پوچھومجھ سے ملنے آسکتی ہے؟
بے حس اور بے درد بنایا ہے جس نے
اسکی ایک جھلک مجھکو پگھلاسکتی ہے
میں جو روگ لئے بیٹھا ہوں برسوں سے
وہ بھی تو دو چار برس پچھتاسکتی ہے
آر جے ملک
واہ!
اردو محفل میں خوش آمدید آر جے ملک
آر جے — اکتوبر 2، 2019 10:52 صبح
سر میں لڑکا نھیں ھوں
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 2، 2019 10:53 صبح
سر میں لڑکا نھیں ھوں
لیجیے تدوین کردی ہے!
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 2، 2019 10:55 صبح
ماشاءاللہ ،
آر جے صاحب آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید ۔
ہمیں تو آپ کی غزل زبردست لگی ۔
آپ زمرہ تعارف میں جاکر اپنا تعارف محفل میں پیش کریں ۔
آر جے — اکتوبر 2، 2019 10:56 صبح
:)بہت شکریہ سر
آر جے — اکتوبر 2، 2019 10:58 صبح
ماشاءاللہ ،
آر جے صاحب آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید ۔
ہمیں تو آپ کی غزل زبردست لگی ۔
آپ زمرہ تعارف میں جاکر اپنا تعارف محفل میں پیش کریں ۔
نوازش سر، اور رھنمائی کا شکریہ
آر جے — اکتوبر 2، 2019 11:07 صبح
لیجیے تدوین کردی ہے!
بہت شکریہ سر :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B3%DB%8C.108650/