اردو محفل کے نام - ایک پیغام

منیب احمد فاتح — جنوری 25، 2013 9:15 صبح
اک گزارش کر رہا ہوں صاحبانِ ذوق سے
سب یہاں استاد ہیں کوئی تو استانی کریں
دینے میں اصلاح کیوں مدت لگا دیتے ہیں آپ
کب تلک ہم بیٹھ کر 'دھاگے کی نگرانی کریں'
سنتا ہوں ' یعقوب آسی' ہیں کوئی استاد یاں
ان سے کہنا ہے نظر مجھ پر بھی امکانی کریں
مان لوں میں ' فرقلیط ' ان کو بصد جانِ حلیم
گر نگاہِ لطف بھی گجراتی رحمانی کریں
میاں ' وارث ' آپ کیوں اصلاح دینے سے رہے
مت مرا پیمانہِ غم گیر طولانی کریں
ملتفت ہیں گر کوئی تو ' بسمل و عین و الف'
تا ابد یا رب وہ مجھ پر لطف و احسانی کریں
محمد یعقوب آسی — جنوری 25، 2013 9:23 صبح
سنتا ہوں ' یعقوب آسی' ہیں کوئی استاد یاں​
ان سے کہنا ہے نظر مجھ پر بھی امکانی کریں​
تھا وہ اِک یعقوب آسی، دفعتاً یاد آ گیا​
میری گردن میں حمائل کس نے بازو کر دیے​
۔۔​
محمد بلال اعظم — جنوری 25، 2013 9:26 صبح
واہ
محمد یعقوب آسی — جنوری 25، 2013 9:26 صبح
کہاں کے استاد، جناب منیب احمد فاتح صاحب، اور کہاں کی استادی! ایک بھرم بنا ہوا ہے، بس۔
آپ کے اشعار میں شوخی اچھی لگی۔ خوش رہئے۔
انیس الرحمن — جنوری 25، 2013 9:28 صبح
الف عین
فاتح
مزمل شیخ بسمل
محمداحمد
فارقلیط رحمانی
محمد وارث
ویسے منیب احمد فاتح صاحب اس کا عنوان "اردو محفل کے اساتذہ کے نام۔۔۔ ایک پیغام" ہونا چاہیے تھا۔۔۔:bighug:
محمد یعقوب آسی — جنوری 25، 2013 9:30 صبح
اسی غزل کا ایک شعر جناب محمد بلال اعظم کی نذر :۔
وقتِ رخصت پیش کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں​
اشک جتنے تھے ترے آنے پہ جگنو کر دیے​
۔۔۔
شیزان — جنوری 25، 2013 9:40 صبح
اک گزارش کر رہا ہوں صاحبانِ ذوق سے
سب یہاں استاد ہیں کوئی تو استانی کریں

گھر میں سب موجود ہیں استانیاں فاتح میاں
مشورہ دے کے نہ ہرگز ایسی نادانی کریں
پڑ گئی جو اُن کے کانوں میں بھنک اِس بات کی
پھر یہاں بس انتظامِ نقل مکانی کریں
;):)
محمد یعقوب آسی — جنوری 25، 2013 10:02 صبح
پڑ گئی بھنک جو اُن کے کان میں اِس بات کی​
پھر یہاں بس انتظامِ نقل مکانی کریں​

یہ شعر تو وزن سے خارج ہو گیا، منیب احمد فاتح صاحب! ۔۔
باقی تمام شعروں کی بحر ہے ’’فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن‘‘ بحر رمل مثمن محذوف۔
یہ اس میں نہیں آ رہا۔
محمد یعقوب آسی — جنوری 25، 2013 10:06 صبح
باقی تمام شعروں کی بحر ہے ’’فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن‘‘ بحر رمل مثمن محذوف۔​
واضح رہے کہ اس کے مقابل
’’فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلات‘‘ بحر رمل مثمن مقصور بلا اکراہ واقع ہو سکتی ہے۔ جیسے اس میں ہے​

دینے میں اصلاح کیوں مدت لگا دیتے ہیں آپ
کب تلک ہم بیٹھ کر 'دھاگے کی نگرانی کریں'​

۔۔۔۔
مزمل شیخ بسمل — جنوری 25، 2013 10:14 صبح
اک گزارش کر رہا ہوں صاحبانِ ذوق سے
سب یہاں استاد ہیں کوئی تو استانی کریں
دینے میں اصلاح کیوں مدت لگا دیتے ہیں آپ
کب تلک ہم بیٹھ کر 'دھاگے کی نگرانی کریں'
سنتا ہوں ' یعقوب آسی' ہیں کوئی استاد یاں
ان سے کہنا ہے نظر مجھ پر بھی امکانی کریں
مان لوں میں ' فرقلیط ' ان کو بصد جانِ حلیم
گر نگاہِ لطف بھی گجراتی رحمانی کریں
میاں ' وارث ' آپ کیوں اصلاح دینے سے رہے
مت مرا پیمانہِ غم گیر طولانی کریں
ملتفت ہیں گر کوئی تو ' بسمل و عین و الف'
تا ابد یا رب وہ مجھ پر لطف و احسانی کریں

بہت خوب جناب۔ خوش رہیں۔
سب ہی ہیں مصروف یاں پر کام لیں کچھ صبر سے
ورنہ اپنی شاعری پر اپنی من مانی کریں :D
اب کہاں اتنا دماغِ شعر محفل پر بھلا
آپ کے اشعار پر اپنی سخن دانی کریں؟
:p:eek::ROFLMAO::laugh:
شکریہ انیس بھائی کا ٹیگ کے لئے۔
مزمل شیخ بسمل — جنوری 25، 2013 10:16 صبح
یہ شعر تو وزن سے خارج ہو گیا، منیب احمد فاتح صاحب! ۔۔
باقی تمام شعروں کی بحر ہے ’’فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن‘‘ بحر رمل مثمن محذوف۔
یہ اس میں نہیں آ رہا۔

استاد جی یہ شعر شیزان بھائی کا ہے۔ فاتح بھائی کا نہیں۔
محمد یعقوب آسی — جنوری 25، 2013 10:26 صبح
آہا ۔۔۔۔ غلطی ہو گئی صاحب، معذرت!
شیزان ، مزمل شیخ بسمل ، منیب احمد فاتح ۔
شیزان — جنوری 25، 2013 10:35 صبح
استاد جی یہ شعر شیزان بھائی کا ہے۔ فاتح بھائی کا نہیں۔

جناب یہ شعر نہیں شیر تھا۔۔۔
بھیا ہم اور شاعری۔؟؟؟ اتنی جرات ہم میں کہاں؟÷
یہ تو بس فی البدیہہ اپنے جذبات کا اظہار تھا:)
محمداحمد — جنوری 25، 2013 10:47 صبح
بہت خوب منیب صاحب!
عمدہ شرارتی کلام ہے۔ ایسی ہی لگن رہی تو یقیناً اساتذہ کا فیض مل کر ہی رہے گا آپ کو۔
شکریہ انیس الرحمن بھائی یاد آوری کا۔
منیب احمد فاتح — جنوری 25، 2013 10:55 صبح
گھر میں سب موجود ہیں استانیاں فاتح میاں
مشورہ دے کے نہ ہرگز ایسی نادانی کریں
پڑ گئی بھنک جو اُن کے کان میں اِس بات کی
پھر یہاں بس انتظامِ نقل مکانی کریں
;):)
معذرت چاہتا ہوں۔
قافیہ بندی کی خاطر شعر اول کہہ گئے
ورنہ ہم مضمون کی ہرگز نہ ارزانی کریں
منیب احمد فاتح — جنوری 25، 2013 10:58 صبح
کہاں کے استاد، جناب منیب احمد فاتح صاحب، اور کہاں کی استادی! ایک بھرم بنا ہوا ہے، بس۔

یہ آپ کا بڑا پن ہے۔
فرخ منظور — جنوری 25، 2013 11:15 صبح
واہ! بہت اعلیٰ منیب احمد فاتح صاحب۔ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات ۔ نظر آ رہا ہے کہ آپ میں ایک اچھا شاعر بننے کے تمام گن موجود ہیں۔ خوش رہیے!
محمد یعقوب آسی — جنوری 25، 2013 11:32 صبح
یہ میرا شعر نہیں​
شیر
تھا۔۔۔​

جی او، شیرا !
منیب احمد فاتح — جنوری 25، 2013 12:38 شام
واہ! بہت اعلیٰ منیب احمد فاتح صاحب۔ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات ۔ نظر آ رہا ہے کہ آپ میں ایک اچھا شاعر بننے کے تمام گن موجود ہیں۔ خوش رہیے!
بہت نوازش۔
مغزل — جنوری 25، 2013 12:55 شام
واحسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہاتھ
ہم کو حریصِ لذتِ اصلاح دیکھ کر !!
:):blushing::angel:
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%BE%DB%8C%D8%BA%D8%A7%D9%85.59177/