اس کی تجلیات کا مظہر بنا ہوں میں

عاطف ملک — مئی 24، 2017 8:40 صبح
اس کی تجلیات کا مظہر بنا ہوں میں
گو عینِ حق نہیں ہوں مگر حق نما ہوں میں
پھرتا ہوں در بدر کہ اسے ڈھونڈتا ہوں میں
دکھلا دے کوئی راہ کہ بھٹکا ہوا ہوں میں
جس سمت جاؤں اس کے ہی جلوے ہیں جابجا
دیکھوں جدھر بھی صرف "اسے" دیکھتا ہوں میں
گونجی تھی جس کی عالمِ لاہُوت میں صدا
وہ بازگشتِ "صبحِ اَلَسْت و بلیٰ" ہوں میں
عاطف یہ آرزو ہے کہ اک بار وہ کہے
ہاں یہ مرا ہے، اس کو تو پہچانتا ہوں میں
ڈاکٹرعامر شہزاد — مئی 24، 2017 8:43 صبح
اس کی تجلیات کا مظہر بنا ہوں میں
گو عینِ حق نہیں ہوں مگر حق نما ہوں میں

گونجی تھی جس کی عالمِ لاہُوت میں صدا
وہ بازگشتِ "صبحِ اَلَسْت و بلیٰ" ہوں میں
جزاک اللہ ۔ زبردست کلام عاطف بھیا ۔ اللہ ا ٓپکو سلامت رکھے ۔ٓمین
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 24، 2017 8:44 صبح
بہت خوب ۔ماشاءاللہ
محمد تابش صدیقی — مئی 24، 2017 8:46 صبح
اس کی تجلیات کا مظہر بنا ہوں میں
گو عینِ حق نہیں ہوں مگر حق نما ہوں میں
پھرتا ہوں در بدر کہ اسے ڈھونڈتا ہوں میں
دکھلا دے کوئی راہ کہ بھٹکا ہوا ہوں میں
جس سمت جاؤں اس کے ہی جلوے ہیں جابجا
دیکھوں جدھر بھی صرف "اسے" دیکھتا ہوں میں
گونجی تھی جس کی عالمِ لاہُوت میں صدا
وہ بازگشتِ "صبحِ اَلَسْت و بلیٰ" ہوں میں
عاطف یہ آرزو ہے کہ اک بار وہ کہے
ہاں یہ مرا ہے، اس کو تو پہچانتا ہوں میں
لاجواب عاطف بھائی۔
اور مقطع پر آمین۔
لئیق احمد — مئی 24، 2017 9:57 صبح
کیا بات ہے جناب!!
! کی جگہ ؟ بھی پڑھ کر دیکھیں
انتہا — مئی 24، 2017 10:52 صبح
بہت خوب صورت عاطف بھائی!
عاطف ملک — مئی 24، 2017 11:26 صبح
جزاک اللہ ۔ زبردست کلام عاطف بھیا ۔ اللہ ا ٓپکو سلامت رکھے ۔ٓمین
آپ کی دعائیں ہیں عامر بھیا :)
بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔بہت نوازش :)
بہت خوب ۔ماشاءاللہ
شکریہ عدنان بھائی!
نوازش :)
لاجواب عاطف بھائی۔
اور مقطع پر آمین۔
جزاک اللہ تابش بھائی!
کیا بات ہے جناب!!
! کی جگہ ؟ بھی پڑھ کر دیکھیں
نوازش!
یہ بالائے فہم ہو گئی
بہت خوب صورت عاطف بھائی!
شکریہ جناب!
لئیق احمد — مئی 24، 2017 11:34 صبح
یہ بالائے فہم ہو گئی
خوش طبعی کی تھی آپ سے :)
اکمل زیدی — مئی 24، 2017 11:51 صبح
عمدہ ۔ ۔
حسن محمود جماعتی — مئی 24، 2017 9:00 شام
ماشاءاللہ ملک صاحب. اللہ آپ کے کلام میں مزید نکھار دے. بہت خوب
اسد اقبال — مئی 30، 2017 8:08 صبح
لاااااااا جواب
محمداحمد — جون 3، 2017 8:21 صبح
واہ واہ واہ!
کیا خوبصورت کلام ہے۔
ماشاءاللہ۔
عاطف ملک — جون 3، 2017 8:36 صبح
بہت نوازش جناب :)
ماشاءاللہ ملک صاحب. اللہ آپ کے کلام میں مزید نکھار دے. بہت خوب
شکریہ حسن بھائی :)
دعا پر آمین۔
بہت بہت نوازش محترم :)
واہ واہ واہ!
کیا خوبصورت کلام ہے۔
ماشاءاللہ۔
نوازش احمد بھیا :)
اللہ قبول فرمائے.
آمین

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%AC%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B8%DB%81%D8%B1-%D8%A8%D9%86%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA.96686/