اس کی خاطر سوال ہے بابا

عظیم — نومبر 29، 2016 6:12 صبح

نہایت ادب و احترام کے ساتھ بابا کے نام ۔
اُس کی خاطر سوال ہے بابا
کس کو اپنا خیال ہے بابا
مَیں کہاں اور آرزو اُس کی
کب یہ میری مجال ہے بابا
دل سنبھلتا نہیں سنبھالے سے
روح تک اب نڈھال ہے بابا
کیسی مشکل میں گِھر گیا ہُوں مَیں
مجھ پہ کیسا وبال ہے بابا
زندگی کیا اِسی کو کہتے ہیں
زندہ رہنا محال ہے بابا
پر نہیں وہ مری نگاہوں میں
اُس کا حسن و جمال ہے بابا
مَیں ہی سب کی خبر میں رہتا ہُوں
کس کو میرا خیال ہے بابا
حوصلہ دیجئے گا صاحبؔ کو
غم سے بیٹا نڈھال ہے بابا
جولائی 29، 2014
میاں عمر لاہوری — نومبر 29، 2016 7:03 صبح
بہت خوب :in-love:
الف عین — نومبر 30، 2016 10:45 صبح
جزاک اللہ خیر عظیم۔
تمہارے لیے بہت سی دعائیں
میاں عمر لاہوری — دسمبر 2، 2016 4:41 صبح
آپ کی نیک تمناوٗں کا بے حدشکریہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D8%A7%D8%B7%D8%B1-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84-%DB%81%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%A7.93299/