اشک آنکھوں میں گر نہیں ہوتا

سید اِجلاؔل حسین — فروری 28، 2013 11:36 شام
غزل
اشک آنکھوں میں گر نہیں ہوتا
سینے میں کیا جگر نہیں ہوتا!
میرا ہمدرد ہے مرا ہم دم
شامِ غم وہ مگر نہیں ہوتا
قصۂ مختصر کہ دیر نہ کر
اب اکیلے سفر نہیں ہوتا
جان تم پر لٹائی ہے پھر بھی
حالِ دل معتبر نہیں ہوتا
ضبط اپنا شعار تھا لیکن
کیا کریں اب اگر نہیں ہوتا
تیری عزت عزیز تھی ورنہ
ڈوبتے کو خطر نہیں ہوتا
کوئی امید اب نہیں باقی
دل کو رکنے کا ڈر نہیں ہوتا
خاک چھانی ہے ریگزاروں کی
قیس بھی اب اُدھر نہیں ہوتا
اور شدت سے یاد آتے ہو
پینا اب بے اثر نہیں ہوتا
شب اندھیری تھی کٹ گئی اِجلؔال
کیوں ظہورِ سحر نہیں ہوتا
(سید اِجلؔال حسین - 1 مارچ، 2013)
الف عین
فاتح
محمد وارث
محمد یعقوب آسی
مزمل شیخ بسمل
محمد خلیل الرحمٰن
محمد بلال اعظم
امجد علی راجہ​
فاتح — مارچ 1، 2013 3:56 صبح
واہ خوب ہے سید اِجلاؔل حسین صاحب
مزمل شیخ بسمل — مارچ 1، 2013 6:20 صبح
غزل
اشک آنکھوں میں گر نہیں ہوتا
سینے میں کیا جگر نہیں ہوتا!
میرا ہمدرد ہے مرا ہم دم
شامِ غم وہ مگر نہیں ہوتا
قصۂ مختصر کہ دیر نہ کر
اب اکیلے سفر نہیں ہوتا
جان تم پر لٹائی ہے پھر بھی
حالِ دل معتبر نہیں ہوتا
ضبط اپنا شعار تھا لیکن
کیا کریں اب اگر نہیں ہوتا
تیری عزت عزیز تھی ورنہ
ڈوبتے کو خطر نہیں ہوتا
کوئی امید اب نہیں باقی
دل کو رکنے کا ڈر نہیں ہوتا
خاک چھانی ہے ریگزاروں کی
قیس بھی اب اُدھر نہیں ہوتا
اور شدت سے یاد آتے ہو
پینا اب بے اثر نہیں ہوتا
شب اندھیری تھی کٹ گئی اِجلؔال
کیوں ظہورِ سحر نہیں ہوتا
(سید اِجلؔال حسین - 1 مارچ، 2013)
واہ صاحب۔ کس قدر خوب تخیل ہے۔ بہت ہی عمدہ غزل ہے۔ بہت سی داد حاضر ہے میری جانب سے۔
محمد بلال اعظم — مارچ 1، 2013 8:20 صبح
واہ
بہت خوب۔
داد قبول ہو۔۔
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 1، 2013 11:17 صبح

غزل پسند کرے اور داد دینے کے لئے آپکا بیحد ممنون ہوں، بشیر بھائی۔
سدا سلامت رہئیے!
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 1، 2013 11:21 صبح
واہ صاحب۔ کس قدر خوب تخیل ہے۔ بہت ہی عمدہ غزل ہے۔ بہت سی داد حاضر ہے میری جانب سے۔

اتنی ڈھیر ساری داد۔۔۔ واہ! اتنی ہی ڈھیر ساری دعائیں آپ کے لئے۔
سدا سلامت رہئیے!
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 1، 2013 11:23 صبح
واہ
بہت خوب۔
داد قبول ہو۔۔

غزل پسند کرے اور داد دینے کے لئے آپکا بہت شکریہ، بلال۔
سدا سلامت رہئیے!
سید شہزاد ناصر — مارچ 1، 2013 11:37 صبح
اچھی غزل کہی آپ نے
شاد و آباد رہیں
سید اِجلاؔل حسین — مارچ 1، 2013 12:40 شام
اچھی غزل کہی آپ نے
شاد و آباد رہیں

بہت شکریہ جناب ناصر صاحب۔
سلامت رہئیے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B4%DA%A9-%D8%A2%D9%86%DA%A9%DA%BE%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%D8%B1-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7.60516/