اظہار کے لفظ(رائے بھی دیئں آپ)

قمر — ستمبر 20، 2005 4:51 صبح
ہم لاکھ برے سہی
حرفوں کے ہیر پھیر سے نا آشنا
دل و جاں سے چاہ کر بھی
اظہار نہیں آتا
سچ پو چھو تو
ہمیں لفظوں سے پیار نہیں آتا
تم بھی بجا کہتے ہو
اظہار کے لفظوں کی
اقرار کی باتوں کی
بڑی اہمیت ھوتی ہے
لیکن کاش کھبی تم نے
میری آنکھوں میں جھانکا ہوتا
پہلو میں دھڑکتے دل کی
ڈھرکن میں بسا نام سنا ہوتا
میرے خوابوں کے جزیرے پر
اک بار تو اترا ہوتا
مجھے یقین ہے
اک بار جو تو نے
ایسا جو کیا ہوتا
تجھے اظہار کے لفظوں کی
اقرار کی باتوں کی
کھبی ضرورت ہی نہ رہتی
شارق مستقیم — ستمبر 23، 2005 10:15 صبح
جب اس کے خطا ہوتے ہیں اوزان وغیرہ
دوست اپنی کوئی "نارمل" غزل یا نظم لاؤ ۔ اس غزل کے تو اوزان خطاء ہو چکے ہیں۔
قمر — ستمبر 26، 2005 6:25 صبح
یار یہ وزن والی بات تو میں نے بھی سنی ہے لیکن یہ اصل میں کیا ہوتا ہے مجھے معلوم نہیں :p

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B8%DB%81%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D9%81%D8%B8-%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%D8%A6%DA%BA-%D8%A2%D9%BE.283/