الجھن

نوید رزاق بٹ — جنوری 15، 2014 6:43 شام
الجھن

جیسے اِک جنم پہلے
کوئی مجھ سے بچھڑا ہو
نام جس کا ہو نہ یاد
نہ ہی یاد چہرہ ہو
دل کی رہگزاروں سے
جانے کب وہ گزرا ہو
روح نے مگر پھر سے
پاس اُس کو چاہا ہو
یاد جو نہیں ہرگِز
یاد اُس کی آئی ہے
اِک عجب اداسی سی
آج دل پہ چھائی ہے

(نوید رزاق بٹ)​
قیصرانی — جنوری 15، 2014 6:47 شام
یہ کچھ کہی ان کہی سی لگ رہی ہے ساری داستان (اشارہ آپ کی طرف نہیں) :)
عبد الرحمن — جنوری 15، 2014 7:02 شام
بہت خوب ماشاء اللہ!
نوید رزاق بٹ — جنوری 15، 2014 10:09 شام
یہ کچھ کہی ان کہی سی لگ رہی ہے ساری داستان (اشارہ آپ کی طرف نہیں) :)
ہاہا، اچھا، بس کچھ الجھن ہی ہے :)
نوید رزاق بٹ — جنوری 15، 2014 10:09 شام
بہت خوب ماشاء اللہ!
بہت شکریہ بھائی :)
مہدی نقوی حجاز — جنوری 15، 2014 10:12 شام
پسندیدہ! :)
نوید رزاق بٹ — جنوری 15، 2014 10:42 شام
بہت شکریہ :)
جاسمن — جولائی 7، 2020 8:10 شام
واہ واہ!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%AC%DA%BE%D9%86.71215/