الحاد پسند مسلمان ... !

حسیب احمد حسیب — مئی 23، 2016 9:08 شام
الحاد پسند مسلمان ... !​
آؤ کے لکھیں ہم نئے جدت کے ترانے
کفار کی ڈفلی پہ لگیں ڈھول بجانے​

ہر شخص مسلمان ہے کوئی نہیں کافر
اب بند کرو ہر گھڑی دوزخ کے فسانے
لازم ہے کسی کو نہ کہو تم کبھی کافر
ان کو بھی بنایا ہے میرے پیارے خدا نے
ڈنڈوت کرو رام کو بھگوان کو پوجو
گاتے چلو ہر دم یونہی چاہت کے ترانے
اسلام کو آزاد کریں قید سے نکلیں
آؤ کہ چلیں دین میں الحاد ملانے
یا رب تو ذرا بھیج دے " اکبر " کو دوبارہ
جدت کے تقاضوں پہ نیا دین بنانے
ملا و فقیہ صوفی و زاہد سے نہ ملنا
پاگل ہیں یہ مجنون ہیں عاشق ہیں دوانے
اس دور میں اسلام کی تبلیغ کا سودا
اے رند جواں مرد چلو جام لنڈھانے
گو کفر کی یلغار ہے اسلام پہ ہر روز
ترکی کے لگا دے کوئی ممنوع فسانے
فرقوں میں ہے اسلام یا اسلام میں فرقے
چھوڑو بھی چلیں میکدے ایمان بچانے
اے ملحد اسلام تجھے کفر بلاوے
ایمان میں الحاد کے طوفان اٹھانے
حسیب احمد حسیب​
ادب دوست — مئی 23، 2016 9:11 شام
ڈنڈوت کرو رام کو بھگوان کو پوجو
گاتے چلو ہر دم یونہی چاہت کے ترانے

کو یا کی
ابو المیزاب اویس — مئی 28، 2016 12:19 شام
اللہ ایمان کی سلامتی کے ساتھ خاتمہ فرمائے آمین
سعیدالرحمن سعید — مئی 28، 2016 12:41 شام
صدقے جاواں حسیب بھائی۔
محمد تابش صدیقی — مئی 28، 2016 12:57 شام
بہت خوب حسیب بھائی۔
ادب دوست — جون 3، 2016 10:33 صبح
بہت خوب حسیب بھائی،

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%AD%D8%A7%D8%AF-%D9%BE%D8%B3%D9%86%D8%AF-%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85%D8%A7%D9%86.90058/