محمداحمد — فروری 15، 2017 7:35 صبح
غزل آنکھوں میں نمی ، ہونٹوں پہ مسکان الل ٹپ
کرتا ہے سبھی حرکتیں انسان الل ٹپ آتے ہیں مجھے دیکھ، اُسے یاد قواعد
سب کو ہی جگہ دیتا ہے دربان الل ٹپ یاں مرتی رہی بھوک سے مخلوق مسلسل
اور واں ہیں بھرے نیلم و مرجان الل ٹپ اِک اس ہی غزل پہ نہیں موقوف یہ حرکت!
لکھا ہے یونہی اُن نے یہ دیوان الل ٹپ احمدؔ یہ خبر کون بتائے تجھے آکر
اس جگ میں نہیں کچھ بھی مری جان الل ٹپمحمد احمدؔ
محمد تابش صدیقی — فروری 15، 2017 7:49 صبح
احمد کے مضامین مگر "نان" الل ٹپ بہت عمدہ خیالات کو خوب انداز سے پیش کیا ہے۔ ڈھیروں داد احمد بھائی۔
ابن توقیر — فروری 15، 2017 7:52 صبح
محمداحمد — فروری 15، 2017 7:54 صبح
ہمیں کیا پتہ!
سرگوشی
بے قاعدہ، بے ترتیب، Haphazard, Arbitrary
محمد تابش صدیقی — فروری 15، 2017 7:55 صبح
ظہیر عباس ورک — فروری 15، 2017 7:56 صبح
بہت خوب!
آوازِ دوست — فروری 15، 2017 7:56 صبح
تصویرِ کائنات نہیں انٹ شنٹ دوست
شہکار نہیں بنتے مری مان! الل ٹپ خوب است کمال است!!!!
محمداحمد — فروری 15، 2017 7:59 صبح
شکریہ!
ہم نے بھی سرگوشی شامل کر دی ہے۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — فروری 15، 2017 8:01 صبح
اِس قاعدے کی بات کو رکھ قاعدے کے بیچ
وارفتگیِ عشق ہے نادان! الل ٹپ
بہت خوب احمد بھائی ۔ منفردانداز کی غزل ۔ کیا کہنے جناب ۔۔
ڈھیروں داد
La Alma — فروری 15، 2017 8:02 صبح
واہ واہ . کیا اول فول غزل کہی ہے .
محمداحمد — فروری 15، 2017 8:04 صبح
بہت شکریہ ظہیر صاحب!
خوش رہیے۔
محمداحمد — فروری 15، 2017 8:04 صبح
تصویرِ کائنات نہیں انٹ شنٹ دوست
شہکار نہیں بنتے مری مان! الل ٹپ خوب است کمال است!!!!
بہت شکریہ میرے دوست!
محمد ریحان قریشی — فروری 15، 2017 8:04 صبح
خوب
سرگوشی
ہزج اور مضارع کو بھی آپ نے "الل ٹپ" کر دیا ہے غزل میں
محمداحمد — فروری 15، 2017 8:05 صبح
بہت خوب احمد بھائی ۔ منفردانداز کی غزل ۔ کیا کہنے جناب ۔۔
ڈھیروں داد
بہت شکریہ محترم!
بے حد ممنون ہوں۔
محمداحمد — فروری 15، 2017 8:06 صبح
واہ واہ . کیا اول فول غزل کہی ہے .
وہ بھی کہہ رکھی ہے کسی دن پیش کروں گا۔
بہت شکریہ !
La Alma — فروری 15، 2017 8:11 صبح
اب اجڑے بام و در ہیں شہکار پینٹنگ کا
کیسا شکوہ کیسا جاہ و جلال فاتح
تصویرِ کائنات نہیں انٹ شنٹ دوست
شہکار نہیں بنتے مری مان! الل ٹپ
الف نظامی — فروری 15، 2017 8:26 صبح
بات کرتا ہے کچھ ایسی کہ نہ سمجھے کوئی
یہ بھی اک غور طلب رنگ ہے دیوانے کا
جاسمن — فروری 15، 2017 9:21 صبح
کیا بات ہے اس غزل کی!!!
اتنی الل ٹپ غزل میں نے پہلی بار پڑھی ہے۔
بہت خوب!
محمداحمد — فروری 15، 2017 9:30 صبح
احمد کے مضامین مگر "نان" الل ٹپ بہت عمدہ خیالات کو خوب انداز سے پیش کیا ہے۔ ڈھیروں داد احمد بھائی۔
بہت شکریہ تابش بھائی!
آپ کی حوصلہ افزائی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔
شاد آباد رہیے۔
ویسے یہ نان الل ٹپ بھی خوب لائے ہیں آپ۔
محمداحمد — فروری 15، 2017 9:40 صبح
خوب
سرگوشی
ہزج اور مضارع کو بھی آپ نے "الل ٹپ" کر دیا ہے غزل میں
شکریہ ریحان صاحب!
سرگوشی
سرگوشی کی کچھ وضاحت فرما دیجے۔