الوداع

صفی حیدر — جون 14، 2018 11:29 شام
کس دل سے میں کہوں تجھے رمضان الوداع
برپا ہے میری روح میں طوفان الوداع
افسردہ دل ہے اور مری چشم اشکبار
میرے عزیز اے مرے مہمان الوداع
اے کاش تجھ کو روک سکوں میں نہ جانے دوں
جاں وار دوں میں دل کروں قربان الوداع
پر نور وقت تیرے ہی دم سے تھا صبح شام
تسکینِ قلب و روح کے سامان الوداع
رخصت تُو ہو رہا ہے سبق دے کے صبر کا
ہرگز صفی نہ بھولے گا احسان الوداع
مریم افتخار — جون 15، 2018 12:05 صبح
اچھا لکھا ہے!
الف عین — جون 15، 2018 6:01 صبح
اصلاح کی ضرورت نہیں،۔ اچھا لکھا ہے
عرفان سعید — جون 15، 2018 6:09 صبح
بہت خوب!
صفی حیدر — جون 15، 2018 7:30 صبح
بہت شکریہ... سلامت رہیں...
صفی حیدر — جون 15، 2018 7:31 صبح
اصلاح کی ضرورت نہیں،۔ اچھا لکھا ہے
بہت نوازش سر... آپ سے ہی سیکھا ہے...
صفی حیدر — جون 15، 2018 7:32 صبح
بہت شکریہ پزیرائی کے لیے...
محمداحمد — جون 15، 2018 8:20 صبح
بہت خوب!
کیا کہنے صفی بھائی!
مریم افتخار — جون 15، 2018 8:29 صبح
کس دل سے میں کہوں تجھے رمضان الوداع
برپا ہے میری روح میں طوفان الوداع
افسردہ دل ہے اور مری چشم اشکبار
میرے عزیز اے مرے مہمان الوداع
اے کاش تجھ کو روک سکوں میں نہ جانے دوں
جاں وار دوں میں دل کروں قربان الوداع
پر نور وقت تیرے ہی دم سے تھا صبح شام
تسکینِ قلب و روح کے سامان الوداع
رخصت تُو ہو رہا ہے سبق دے کے صبر کا
ہرگز صفی نہ بھولے گا احسان الوداع
صفی بھائی! میں نے آپ کی یہ نظم امی کو سنائی اور انہوں نے کہا کہ 'یہ تو میرے جذبات کی عکاسی ہے! کس کی ہے؟ تمہاری؟ '
میں نے کہا کہ ہمارے صفی حیدر بھائی کی ہے.
میں: مجھے تو جب ذہن میں کوئی شعر آ رہا ہوتا ہے آپ کچن میں کسی کام میں لگائے رکھتی ہیں. :sneaky:
امی: تم کان پر پنسل رکھا کرو.
:LOL:
صفی حیدر — جون 15، 2018 2:08 شام
بہت خوب!
کیا کہنے صفی بھائی!
بہت ممنون ہوں سر... میں تو دل سے آپ کی شاعری کا قدر دان ہوں ... میرے لیے یہ بات باعثِ اعزاز ہے کہ آپ نے میرے کلام کی پذیرائی کی...
صفی حیدر — جون 15، 2018 2:21 شام
صفی بھائی! میں نے آپ کی یہ نظم امی کو سنائی اور انہوں نے کہا کہ 'یہ تو میرے جذبات کی عکاسی ہے! کس کی ہے؟ تمہاری؟ '
میں نے کہا کہ ہمارے صفی حیدر بھائی کی ہے.
میں: مجھے تو جب ذہن میں کوئی شعر آ رہا ہوتا ہے آپ کچن میں کسی کام میں لگائے رکھتی ہیں. :sneaky:
امی: تم کان پر پنسل رکھا کرو.
:LOL:
بہت بہت نوازش... آپ ماشاءاللہ خود بھی بہترین شاعرہ ہیں... جب بھی آپ کا کوئی کلام پڑھنے کا موقع ملا بہت لطف آیا پڑھ کر اور ہمیشہ قابلِ ستائش لگا... میری طرف سے آپ اپنی والدہ کا بھی شکریہ ادا کیجئے گا کہ انہوں نے میرے کلام کو پسند کیا... میں نے اپنے والد مرحوم اور والدہ مرحومہ کے لیے جو نظمیں لکھیں وہ بھی انہیں سنائیے گا... اور میری طرف سے خصوصی دعا کی درخواست کیجئے گا... اللہ پاک ان کو ہمیشہ سلامت رکھے...
مریم افتخار — جون 15، 2018 6:04 شام

اللہ تعالی آپ کا حسن ظن سلامت رکھیں! :)
مریم افتخار — جون 15، 2018 6:05 شام
جی ان شاء اللہ ضرور سناؤں گی.
آمین ثم آمین!
بہت بہت نوازش... آپ ماشاءاللہ خود بھی بہترین شاعرہ ہیں... جب بھی آپ کا کوئی کلام پڑھنے کا موقع ملا بہت لطف آیا پڑھ کر اور ہمیشہ قابلِ ستائش لگا... میری طرف سے آپ اپنی والدہ کا بھی شکریہ ادا کیجئے گا کہ انہوں نے میرے کلام کو پسند کیا... میں نے اپنے والد مرحوم اور والدہ مرحومہ کے لیے جو نظمیں لکھیں وہ بھی انہیں سنائیے گا... اور میری طرف سے خصوصی دعا کی درخواست کیجئے گا... اللہ پاک ان کو ہمیشہ سلامت رکھے...
صفی حیدر — جون 15، 2018 7:49 شام
جی ان شاء اللہ ضرور سناؤں گی.
آمین ثم آمین!
جزاک اللہ ... میری جانب سے دعا کی درخواست بھی کیجیے گا...
معظم علی کاظمی — جون 16، 2018 1:30 شام
میں: مجھے تو جب ذہن میں کوئی شعر آ رہا ہوتا ہے آپ کچن میں کسی کام میں لگائے رکھتی ہیں.
:LOL:
میرے خیال میں یہی بہتر ہے۔
مریم افتخار — جون 16، 2018 2:44 شام
میرے خیال میں یہی بہتر ہے۔
اگر ایک ماہ کی قید کے بعد کسی نے آج چھوٹتے ہی آپ کو ہماری عید خراب کرنے بھیجا ہے تو اسے ہمارا بھی جوابی پیغام دے دیجیے گا کہ ہمیں چنداں فرق نہیں پڑتا. :)
مہینوں کے ہیر پھیر سے اور اس کے ہونے یا نہ ہونے سے.
معظم علی کاظمی — جون 17، 2018 9:29 صبح
اگر ایک ماہ کی قید کے بعد کسی نے آج چھوٹتے ہی آپ کو ہماری عید خراب کرنے بھیجا ہے تو اسے ہمارا بھی جوابی پیغام دے دیجیے گا کہ ہمیں چنداں فرق نہیں پڑتا. :)
مہینوں کے ہیر پھیر سے اور اس کے ہونے یا نہ ہونے سے.
کیا کروں پرانے خیالات کا آدمی ہوں اور ابھی تک قدرت کی قدر کرتا ہوں کہ جس نے ہر انسان کو اس کے فطرتی مزاج کے مطابق کام سونپا ہے۔ میں نے یہ امید کبھی نہیں کی کہ کوئی میری بات سے اتفاق کرے گا۔
محمد خرم یاسین — جون 17، 2018 11:15 صبح
ما شا اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D9%88%D8%AF%D8%A7%D8%B9.101863/