ان آنکھوں سے نمی جاتی نہیں ہے

محمد شکیل خورشید — جون 22، 2020 8:46 صبح
ان آنکھوں سے نمی جاتی نہیں ہے
کمی تیری سہی جاتی نہیں ہے
خموشی ہی میں اب عافیتیں ہیں
جو بیتی ہے کہی جاتی نہیں ہے
تمہاری یاد کی محفل سجی ہے
یہ تنہائی کبھی جاتی نہیں ہے
ذہن سے نوچ کر پھینکی ہیں یادیں
مگر یہ بے کلی جاتی نہیں ہے
زمانے بھر سے رشتے جوڑ کر بھی
شکیل اس کی کمی جاتی نہیں ہے
محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
و دیگر اساتذہ و احباب کی نذر
سید عاطف علی — جون 22، 2020 9:00 صبح
خموشی ہی میں اب عافیتیں ہیں
یہاں عافیتیں کی جگہ عافیت ہو تو ؟؟؟
ذہن سے نوچ کر پھینکی ہیں یادیں
ذہن کا تلفظ درست نہیں ۔ فاع کا وزن ہونا چاہیئے ۔
باقی اچھے اشعار ہیں ۔
محمد شکیل خورشید — جون 22، 2020 11:22 صبح
یہاں عافیتیں کی جگہ عافیت ہو تو ؟؟؟
ذہن کا تلفظ درست نہیں ۔ فاع کا وزن ہونا چاہیئے ۔
باقی اچھے اشعار ہیں ۔
رہنمائی کا شکریہ، تقتیع کی جانچ کے لئے میں عروض سے استفادہ کرتا ہوں وہاں یہ 'مفا' تقطیع ہوا اس لئے استعمال کیا۔ ویسے بھی پڑھتے ہوئے روانی میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا،
براہ کرم مزید رہنمائی فرما دیں، میں پہلے بھی اعتراف کر چکا ہوں کے اردو کی باقاعدہ تعلیم بس واجبی سی ہے اور زیادہ سوجھ بوجھ اپنی ذاتی دلچسپی کی مدد سے کتب بینی سے ہی حاصل ہوئی
سید عاطف علی — جون 22، 2020 12:05 شام
رہنمائی کا شکریہ، تقتیع کی جانچ کے لئے میں عروض سے استفادہ کرتا ہوں وہاں یہ 'مفا' تقطیع ہوا اس لئے استعمال کیا۔ ویسے بھی پڑھتے ہوئے روانی میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا،
براہ کرم مزید رہنمائی فرما دیں، میں پہلے بھی اعتراف کر چکا ہوں کے اردو کی باقاعدہ تعلیم بس واجبی سی ہے اور زیادہ سوجھ بوجھ اپنی ذاتی دلچسپی کی مدد سے کتب بینی سے ہی حاصل ہوئی
یہاں تو ذہن کو درست کرنا ضروری ھے ۔ مفا ۔ ٹھیک نہیں۔
عروض پر مکمل انحصار نہیں کرنا چاہیئے ۔
محمد شکیل خورشید — جون 22، 2020 12:40 شام
یہاں تو ذہن کو درست کرنا ضروری ھے ۔ مفا ۔ ٹھیک نہیں۔
عروض پر مکمل انحصار نہیں کرنا چاہیئے ۔
رہنمائی کا شکریہ،
کچھ اور سوچتا ہوں
محمد شکیل خورشید — جون 22، 2020 12:41 شام
یہاں عافیتیں کی جگہ عافیت ہو تو ؟؟؟
ذہن کا تلفظ درست نہیں ۔ فاع کا وزن ہونا چاہیئے ۔
باقی اچھے اشعار ہیں ۔
خموشی میں ہی اب تو عافیت ہے
کیا یوں بہتر رہے گا؟
الف عین — جون 23، 2020 10:21 صبح
خموشی میں ہی اب تو عافیت ہے
کیا یوں بہتر رہے گا؟
درست ہو گیا
بس ذہن کا تلفظ درست کر دو تو غزل مکمل درست ہو جائے
محمد شکیل خورشید — جون 23، 2020 11:02 صبح
درست ہو گیا
بس ذہن کا تلفظ درست کر دو تو غزل مکمل درست ہو جائے
استادِ محترم! تلفظ درست کرنے سے ہی تو شعر بے وزن ہوگیا:) اچھا بھلا میں اپنے غلط تلفظ کے حساب سے شعر موزوں کئے بیٹھا تھا
تفنن برطرف، متبادل سوچتا ہوں
محمد شکیل خورشید — جون 25، 2020 6:46 صبح
درست ہو گیا
بس ذہن کا تلفظ درست کر دو تو غزل مکمل درست ہو جائے
جھٹک کر ذہن سے پھینکی تری یاد
مگر یہ بے کلی جاتی نہیں ہے
کیا یوں درست ہو جائے گا استادِ محترم الف عین ؟
یا پھر یوں
جھٹک کر پھینک دی ہر یاد تیری
مگر یہ بے کلی جاتی نہیں ہے
الف عین — جون 25، 2020 8:48 صبح
جھٹک کر ذہن سے پھینکی تری یاد
مگر یہ بے کلی جاتی نہیں ہے
کیا یوں درست ہو جائے گا استادِ محترم الف عین ؟
یا پھر یوں
جھٹک کر پھینک دی ہر یاد تیری
مگر یہ بے کلی جاتی نہیں ہے
جھٹک کر پھینک دی ہر یاد تیری
بہتر ہے، ذہن سے جھٹکی ہو گی، یہ تو سوچا جا سکتا ہے
محمد شکیل خورشید — جون 25، 2020 12:11 شام
جھٹک کر پھینک دی ہر یاد تیری
بہتر ہے، ذہن سے جھٹکی ہو گی، یہ تو سوچا جا سکتا ہے
شکریہ محترم

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86-%D8%A2%D9%86%DA%A9%DA%BE%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%86%D9%85%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92.112150/