انا کی جنگ جاری ہے - عمر سیف

عمر سیف — نومبر 28، 2016 2:20 شام
تازہ
انا کی جنگ جاری ہے
محبت ہی تو ہاری ہے
وفا بھی جھوٹ ہے اب تو
جفا کی زہر کاری ہے
سفر تنہا کیے جانا
یہی قسمت ہماری ہے
سبھی رستے تمھارے ہیں
مگر منزل ہماری ہے
بہت بےچین رہتا ہوں
مسلسل بےقراری ہے
مرے بن زندگی تم نے
بھلا کیسے گزاری ہے
بچھڑ کر اس کی یادوں سے
عجب وحشت سی طاری ہے
جنوں کی آخری منزل
محبت کی خماری ہے
کہیں کس سے شبِ فرقت
بس آنکھوں میں گزاری ہے
عمر سیف
محمد تابش صدیقی — نومبر 28، 2016 2:58 شام
بہت خوب. چھوٹی بحر میں اچھی غزل
سبھی رستے تمھارے ہیں
مگر منزل ہماری ہے
عمر سیف — نومبر 28، 2016 8:21 شام
بہت خوب. چھوٹی بحر میں اچھی غزل
شکریہ
الف عین — نومبر 29، 2016 6:05 صبح
واہ میاں، کمال کی شاعری کر رہے ہو۔
عمر سیف — نومبر 29، 2016 1:36 شام
واہ میاں، کمال کی شاعری کر رہے ہو۔
چاچو شکریہ تو آپ کا کرنا چاہیے
محمد خرم یاسین — نومبر 29، 2016 1:42 شام
عمدہ
اَبُو مدین — نومبر 29، 2016 3:24 شام
سبھی رستے تمھارے ہیں
مگر منزل ہماری ہے
بہت خوب جناب۔
اے خان — نومبر 29، 2016 3:33 شام
بہت خوب عمدہ غزل ہے
ظفری — نومبر 29، 2016 3:37 شام
سفر تنہا کیے جانا
یہی قسمت ہماری ہے
واہ کیا بات ہے جی :thumbsup:
عمر سیف — نومبر 29، 2016 3:39 شام
شکریہ
شکریہ
بہت خوب عمدہ عزل ہے
عزل نہیں غزل ، بہت شکریہ
سفر تنہا کیے جانا
یہی قسمت ہماری ہے
واہ کیا بات ہے جی :thumbsup:
ظفری بھائی :)
عمر سیف — نومبر 29، 2016 3:40 شام
ظفری بھائی دو چار اور غزلیں بھی شئیر کر رکھی ہیں اس لڑی میں
اے خان — نومبر 29، 2016 3:46 شام
عزل نہیں غزل ، بہت شکریہ
شکریہ غلطی کی نشاندہی کرنے کا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%B9%D9%85%D8%B1-%D8%B3%DB%8C%D9%81.93291/