انڈا - پیاسا صحرا

پیاسا صحرا — اگست 31، 2009 12:51 شام
سحری کے وقت انڈے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایک قطع کا نزول ہوا ۔ سو اچھا یا برا جیسا بھی ہے آپ احباب کی نذر گزارتا ہوں ۔
انڈا
جثہ رانجھے کا سا اور مجنوں کا حلیہ لے کر
عمر اس نے بتا دی اک الجبرے کا کلیہ لے کر
پوچھتا تھا سب سےانڈے کی تھیوری کیا ہے
بحث کرتا تھا ہر ایک سے مرغی کا خلیہ لے کر
پیاسا صحرا
محمد وارث — اگست 31، 2009 6:35 شام
کسی دن افطاری میں مرغِ مسلم تناول فرماتے ہوئے کچھ اس پر بھی ارشاد فرمائیں۔ :)
فرخ — نومبر 23، 2009 5:08 صبح
بہت خوب۔
اب عیدِ قربان کی آمد آمد ہے۔ کسی بکرے، دنبے، بیل یا اونٹ پر بھی کچھ ہو جائے پھر
:)
اشتیاق علی — نومبر 23، 2009 5:38 صبح
جی ہاں بالکل ، بکرا عید پر بھی کوئی اشعار ہو جائیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%DA%88%D8%A7-%D9%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%A7-%D8%B5%D8%AD%D8%B1%D8%A7.24975/