اور چپ رھے ،،،،

anwarjamal — اکتوبر 12، 2012 1:58 شام
تم پر ہزار بار مرے اور چپ رھے
کتنے عجیب پیار کیئے اور چپ رھے
کچھ لوگ چيخ چيخ کے جتلا رھے تھے عشق
ھم نے تو اپنے ہونٹ سئیے اور چپ رھے
اس نے کہا چلو؛ تو چلے ھم بھی ساتھ ساتھ
اس نے کہا رکو تو رکے اور چپ رھے
اس شخص کو ضمیر کا مجرم قرار دو
وہ شخص جو نظر سے گرے اور چپ رھے
چپ چاپ اس کو بزم سے باہر نکال دو
رکھے جو دل میں شکوے گلے اور چپ رھے
انور وہ شخص بجھتے دیئے کی مثال ھے
طوفان جس کے دل میں اٹھے اور چپ رھے
انور جمال انور
الف عین — اکتوبر 13، 2012 3:28 صبح
خوب انور

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%86%D9%BE-%D8%B1%DA%BE%DB%92-%D8%8C%D8%8C%D8%8C%D8%8C.55318/