اوٹ پٹانگ غزل :)

محمد خرم یاسین — جولائی 25، 2016 10:45 صبح
دوستو کیا سو گئے ہو؟
یا کہیں پر کھو گئے ہو؟
اس قدر خوشبو ہے پھیلی
تم یہاں سے ہوگئے ہو؟
دریا بہتا آرہا ہے
پھر کہیں پہ روگئے ہو؟
میں وہیں اب تک کھڑا ہوں
تم جہاں پے کھو گئے ہو
نسلیں اب بھی کاٹتی ہیں
بیج جو تم بو گئے ہو
پھر سے یاد آنے لگے ہو
تم ابھی ہی تو گئے ہو
الف عین — جولائی 26، 2016 10:28 صبح
اوٹ پٹانگ کیوں؟ اس کی تو ہر کل سیدھی ہے!!
تم جہاں پر کھو گئے ہو
کہنے میں کیا حرج تھا؟
سید عمران — جولائی 26، 2016 10:46 صبح
واقعی اوٹ پٹانگ کیوں۔۔۔
ڈنگ ڈانگ۔۔۔ پنگ پانگ۔۔
یعنی
بہت اچھی غزل ہے!!!
محمدابوعبداللہ — جولائی 26، 2016 11:51 صبح
اوٹ پٹانگ اڈی چنگی اے تے غیر اوٹ پٹانگ دا کی عالم ہووے گا
محمد خرم یاسین — جولائی 27، 2016 3:48 صبح
اوٹ پٹانگ کیوں؟ اس کی تو ہر کل سیدھی ہے!!
تم جہاں پر کھو گئے ہو
کہنے میں کیا حرج تھا؟
السلام علیکم!
استادِ محترم اس لیے کہ میں غزل بہت عرصے سے نہیں کہہ رہا، یہ بھی کچھ پرانا سرمایہ ہے اس لیے شاید مجھےاوٹ پٹانگ ہی لگی۔ آپ نے "پر" کا اضافہ کر کے اس شعر کو پر لگا دیے ہیں۔ توجہ کے لیے ممنون ہوں۔ شکریہ۔ جزاک اللہ :)
فاتح — جولائی 27، 2016 4:28 صبح
واہ واہ مختصر بحر میں خوبصورت اشعار نکالے ہیں۔
تم یہاں سے ہوگئے ہو؟
نجانے کیوں یہ مصرع اجنبی سالگ رہا ہے
محمد خرم یاسین — جولائی 27، 2016 1:02 شام
واہ واہ مختصر بحر میں خوبصورت اشعار نکالے ہیں۔
نجانے کیوں یہ مصرع اجنبی سالگ رہا ہے
سر یہ آپ کی ذرہ نوازی اور محبت ہے۔ شکریہ۔ جزاک اللہ۔ میں اس مصرعے پر غور کرتا ہوں۔ بہت اچھا کیا کہ نشاندہی فر مادی۔
محمد خرم یاسین — جولائی 27، 2016 1:02 شام
اوٹ پٹانگ اڈی چنگی اے تے غیر اوٹ پٹانگ دا کی عالم ہووے گا
اوہ یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا۔۔ ہاہاہا :)
محمد خرم یاسین — جولائی 27، 2016 1:03 شام
واقعی اوٹ پٹانگ کیوں۔۔۔
ڈنگ ڈانگ۔۔۔ پنگ پانگ۔۔
یعنی
بہت اچھی غزل ہے!!!

آپ کی محبت اور ذرہ نوازی کے سوا کچھ بھی نہیں :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%88%D9%B9-%D9%BE%D9%B9%D8%A7%D9%86%DA%AF-%D8%BA%D8%B2%D9%84.91138/