اُجرتِ آبلہ پائی بھی نہ دے گا سورج

ظہیراحمدظہیر — دسمبر 29، 2016 6:08 شام
اُجرتِ آبلہ پائی بھی نہ دے گا سورج
ہمسفر بن کے اگر ساتھ چلے گا سورج
دن نکلنے کا کرشمہ نہ سمجھنا آسان
اَن گنت ٹوٹیں گے تارے تو بنے گا سورج
سائباں جیسا بھی سر پر ہے غنیمت ہے بہت
سر اٹھاؤ گے تو آنکھوں میں چُبھے گا سورج
اپنی تابش پہ جنہیں ناز ہے اُن سے کہہ دو
شام جب ہوگی تو اُن پر بھی ڈھلے گا سورج
سائے کی چاہ میں یوں راہ بدلنے والو!
تم جہاں جا ؤ گے سر پر ہی رہے گا سورج
روشنی میں ہے بڑا ظرف ، نہ پچھتاؤ ظہیر
سینہ کھولو گے تو پھر آن بسے گا سورج
ظہیر احمد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۲۰۰۰​
محمد تابش صدیقی — دسمبر 29، 2016 6:47 شام
سائباں جیسا بھی سر پر ہے غنیمت ہے بہت
سر اٹھاؤ گے تو آنکھوں میں چُبھے گا سورج

اپنی تابش پہ جنہیں ناز ہے اُن سے کہہ دو
شام جب ہوگی تو اُن پر بھی ڈھلے گا سورج

بہت خوب ظہیر بھائی.
محمد وارث — دسمبر 30، 2016 5:26 صبح
کیا کہنے ظہیر صاحب قبلہ، لاجواب۔
الف عین — دسمبر 30، 2016 5:46 صبح
واہ، بہت خوب
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 30، 2016 7:18 صبح
کیا کہنے ظہیر صاحب قبلہ، لاجواب۔
بہت شکریہ جناب! بہت ممنون ہوں۔
بہت شکریہ محترم اعجاز بھائی !!
عمر سیف — دسمبر 30، 2016 9:22 صبح
بہت خوب
غدیر زھرا — دسمبر 30، 2016 9:33 صبح
اُجرتِ آبلہ پائی بھی نہ دے گا سورج
ہمسفر بن کے اگر ساتھ چلے گا سورج
کیا کہنے..شاندار مطلع..عمدہ کلام :)
محمداحمد — دسمبر 30، 2016 11:30 صبح
سائباں جیسا بھی سر پر ہے غنیمت ہے بہت
سر اٹھاؤ گے تو آنکھوں میں چُبھے گا سورج

سائے کی چاہ میں یوں راہ بدلنے والو!
تم جہاں جا ؤ گے سر پر ہی رہے گا سورج

روشنی میں ہے بڑا ظرف ، نہ پچھتاؤ ظہیر
سینہ کھولو گے تو پھر آن بسے گا سورج

واہ واہ
بہت خوب ظہیر بھائی!
عمدہ کلام ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%8F%D8%AC%D8%B1%D8%AA%D9%90-%D8%A2%D8%A8%D9%84%DB%81-%D9%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D9%86%DB%81-%D8%AF%DB%92-%DA%AF%D8%A7-%D8%B3%D9%88%D8%B1%D8%AC.93826/